حج و عمرہ زیارت کی خلاف ورزیاں
حج و عمرہ زیارت کی خلاف ورزیاں
مصنف : عبد العزیز بن فہد اسلمی
صفحات: 18
حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے، اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے ۔اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا “الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ”حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ اور نہیں ۔لیکن بہت سارے لوگ ان فرائض کی ادائیگی میں بہت ساری غلطیوں اور کوتاہیوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس موضوع پر اب تک اردو وعربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیرنظر کتاب “حج وعمرہ وزیارت کی خلاف ورزیاں”سعودی عرب کے معروف عالم دین عبد العزیز بن فہد اسلمی ﷾کی کتاب “من مخالفات الحج والعمرۃ والزیارۃ” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا مشتاق احمد کریمی ﷾نے حاصل کی ہے۔مولف نے اس کتاب میں حج ،عمرہ اور زیارتوں کے دوران عامۃ الناس کی طرف سے واقع ہونےان مشہور ومعروف غلطیوں کی نشاندہی کی ہے اور انہیں ترتیب وار مرتب فرما دیا ہے ،جو عموما لوگوں سے سرزد ہوتی رہتی ہیں،مولف نے اس کتاب میں 53 غلطیوں کی نشاندہی کی ہے تاکہ لوگ دوران حج ،عمرہ وزیارت ان غلطیوں سے بچ سکیں۔اللہ تعالی مولف کو اس کاوش پر جزائے خیر دےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
یہ عقیدہ کہ حج شادی کے بعد ہی صحیح ہے | 3 |
بعض لوگ جب احرام باندھتے ہیں تو اضطباع کی ہیئت میں اپنےکندھوں کو کھولے رکھتے ہیں۔ | 4 |
احرام کی چادر پہننے کے بعد دو رکعت پڑھنے کے وجوب کا عقیدہ | 5 |
طواف و سعی کے اغاز میں نیت کرنا | 6 |
حرم سے الٹےپاؤں باہر نکلنا | 9 |
رسول اللہ ﷺ سے اپنی حاجت طلب کرنا | 17 |