دوام حدیث جلد دوم

دوام حدیث جلد دوم

 

مصنف : حافظ محمد گوندلوی

 

صفحات: 504

 

اللہ تعالیٰ نے بنی نوع ِ انسان کی رشد وہدایت کے لیے انبیاء ورسل کو اس کائنات میں مبعوث کیا،تاکہ ان کی راہنمائی کی بدولت اللہ تعالیٰ کی رضا کو حاصل کیا جاسکے۔انسان اپنے تیئں کتنی ہی کوشش اور محنت کیوں نہ کرلے ، اسے اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل نہیں ہوسکتی جب تک وہ زندگی گزارنے کے لیے اسی منہج کو اختیار نہ کرے جس کی انبیاء﷩ نے تعلیم دی ہے ،اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہر رسول کی بعثت کا مقصد صرف اس کی اطاعت قراردیا ہے ۔جو بندہ بھی نبی اکرم ﷺ کی اطاعت کرے گا تو اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جو انسان آپ کی مخالفت کرے گا ،اس نے اللہ تعالی کے حکم سے روگردانی کی ۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کی تاکید کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا(الحشر:7)اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ِعالی شان کی بدولت صحابہ کرام ،تابعین عظام اور ائمہ دین رسول اللہ ﷺ کے ہر حکم کو قرآنی حکم سمجھا کرتے تھے اور قرآن وحدیث دونوں کی اطاعت کویکساں اہمیت وحیثیت دیا کرتے تھے ،کیونکہ دونوں کا منبع ومرکز وحی الٰہی ہے ۔عمل بالحدیث کی تاکید اورتلقین کے باوجود کچھ گمراہ لوگوں نےعہد صحابہ ہی میں احادیث نبویہ سےمتعلق اپنےشکوک وشبہات کااظہارکرناشروع کردیا تھا ،جن کوپروان چڑہانےمیں خوارج ، رافضہ،جہمیہ،معتزلہ، اہل الرائے اور اس دور کے دیگر فرق ضالہ نےبھر پور کردار ادا کیا۔ لیکن اس دور میں کسی نے بھی حدیث وسنت کی حجیت سے کلیتاً انکار نہیں کیا تھا،تاآنکہ یہ شقاوت متحدہ ہندوستان کے چند حرماں نصیبوں کے حصے میں آئی،جنہوں نے نہ صرف حجیت حدیث سے کلیتاً انکار کردیا بلکہ اطاعت رسولﷺ سے روگردانی کرنے لگے اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو عہد نبوی تک ہی قرار دینے کی سعی نامشکور کرنے لگے ۔تو اس فتنہ انکار حدیث کے رد میں برصغیر پاک وہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اورردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کردیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولانا محمد حسین بٹالوی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا عبد العزیز رحیم آبادی،حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی ،مولانا داؤد راز شارح بخاری، مولانا اسماعیل سلفی ، محدث العصر حافظ محمدگوندلوی ﷫ وغیرہم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔اور اسی طرح ماہنامہ محدث، ماہنامہ ترجمان الحدیث ،ہفت روہ الاعتصام،لاہور ،پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی وغیرہ کی فتنہ انکار حدیث کے رد میں صحافتی خدمات بھی قابل قدر ہیں ۔اللہ تعالیٰ اہل علم او ررسائل وجرائد کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین) زیر نظرکتاب ”دوامِ حدیث” بھی علمائے اہل حدیث کی دفاع ِ حدیث کے باب میں سرانجام دی جانے والی خدمات جلیلہ ہی کا ایک سنہری باب ہے جو محدث العصر حافظ محمد گوندلوی ﷫ کے تحقیق آفریں قلم سے رقم کیا گیا ہے۔یہ کتاب در اصل منکرینِ حدیث وسنت کی ان تحریرات کاجواب ہے جن کوغلام احمد پرویز نے ”مقام حدیث” کے نام سے 1953ء میں شائع کیا تھا۔یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے ۔جلد اول میں ”مقام حدیث” کے تمام مغالطات کا تفصیلی جواب دیا ہے او رجلد دوم میں ڈاکٹر غلام برق جیلانی کی انکار حدیث پر مبنی کتاب”دواسلام” کا مکمل جواب تحریر کیا ہے۔ حضرت حافظ محدث گوندلوی نے 1953ءمیں جواب کومکمل کرلیا تھا ۔جو کہ ہفت روزہ ”الاعتصام”،ماہنامہ رحیق”اور ترجمان الحدیث ،لاہور میں قسط وار شائع ہوتا رہا۔ پہلی بار حافظ شاہد محمود﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے اس کتاب پر تحقیق وتخریج کا کام کر کے کتابی صورت میں حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ محدث گوندلوی کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کانزول فرمائے ،اور فاضل نوجوان جید عالمِ دین حافظ شاہد محمود ﷾ کی علمی وتحقیقی خدمات بھی انتہائی قابل قدر ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کےعلم وعمل اورزورِ قلم میں برکت فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 33
دین میں حدیث نبوی کا مقام او راس کی معجزانہ حفاظت 37
تقریظ 75
دیباچہ 96
مصنف کا مبلغ علم! 98
احادیث میں تناقص یا ….!! 100
پہلا باب
حدیث میں تحریف 110
مصنف کا تردد: 113
حقیقت وحجیت حدیث 113
حدیث کی تعریف 113
افعال رسول کی اقسام 113
اقوال رسول کی اقسام 113
فرمان رسول کی شرعی حیثیت 114
احادیث کی تعداد 115
حفاظت وکتابت حدیث 117
کتب احادیث کے کے طبقات 117
طبقہ اولیٰ 117
طبقہ ثانیہ 117
طبقہ ثالثہ 118
طبقہ رابعہ 119
طبقہ خامسہ 119
صحیح حدیث کی اقسام 120
متواترکی اقسام 120
صحیح حدیث پر عمل واجب ہے 120
صحیح حدیث کی شرائط قرآن سے ماخوذ ہیں 120
صحت حدیث کی دیگر شرائط 122
دلیل کی اقسام 123
حدیث قرآن کا بیان ہے 124
شریعیت ہم تک کیسے پہنچی ؟ 125
حج کا بیان حدیث میں ہے 126
احکا م زکاۃ کی تفصیل حدیث میں ہے 126
حدیث کے بغیر قرآن کوسمجھنا نا ممکن ہے 127
بیان قرآن، قرآن سے الگ بھی ہے 128
پہلی مثال 128
دوسری مثال 129
تیسری مثال 129
چوتھی مثال 130
پانچویں مثال 130
قرآن مجید کس طرح نازل ہوا 131
حدیث ا ور اقسام وحی 131
نبی کریم ﷺ کا اجتہاد 132
چھٹی مثال 133
ساتویں مثال 134
آٹھویں مثال 135
نویں مثال 136
دسوی مثال 136
کتابت وحفاظت حدیث 138
نبی کریم ﷺکا حدیث لکھوانا 138
پہلی دلیل 138
دوسری دلیل 138
تیسری دلیل 138
چوتھی دلیل 139
پانچویں دلیل 139
چھٹی دلیل 139
ساتویں دلیل 140
حضرت عبداللہ بن عمر کا حدیث لکھنا 140
حضرت ابو ہریرہ  کا حدیث لکھنا 140
حضرت علی کا حدیث لکھنا 140
حضرت عمر کا حدیث لکھنا 141
احادیث حکومت کا آئین تھیں 141
تابعین کے عہدمیں کتابت حدیث 141
عمربن عبدالعزیز کا حدیث لکھنا 141
امام زہری ؒ کا حدیث لکھنا 142
کتابت حدیث کے مراحل 142
قرون اولی ٰمیں قوت حافظہ 143
منکرین حدیث کے دلائل 144
حضرت ابو سعید خدری   کی حدیث 144
جواب 144
صحیفہ عمروبن حزم 146
حضرت ابو بکر  کا اثر 147
جواب 147
حضرت ابو بکر  کا دوسرا اثر 148
جواب 148
حضرت عمر کااثر 150
جواب 150
حضرت عمر کا دوسرااثر 151
جواب 151
حضرت عمر کاتیسرااثر 153
جواب 154
حضرت عمر کا چوتھا اثر 155
جواب 156
حضرت عبداللہ بن مسعودکا اثر 156
جواب 157
حضرت عبداللہ بن مسعودکا دوسرا اثر 157
جواب 157
حضرت علیکا اثر 158
جواب 158
حضرت عبداللہ بن مسعودکا تیسرا اثر 159
جواب 160
زید بن ثابت کا اثر 160
جواب 160
حضرت ابوموسیٰ کی حدیث 161
جواب 162
ضحاک بن مزاحم کا اثر 163
جواب 163
جریرکا اثر 164
جواب 164
ابو خالد احمر کااثر 165
جواب 166
شعبہ کا اثر 166
جواب 168
شعبہ کا دوسرا اثر 168
جواب 169
ایاس بن معاویہ کا اثر 170
جواب 171
امام داود طائی کا اثر 172
جواب 172
فضیل بن عیاض کا اثر 173
جواب 173
حضرت ابو ہریرہ کا اثر 176
جواب 176
سفیان ثوری ؒ کا اثر 177
جواب 178
سفیان بن عیینہ   کا اثر 179
جواب 179
بکر بن حماد کے شعر 180
جواب 181
سفیان ثوری کا ایک اثر 181
جواب 182
سفیان کی طرف منسوب ایک اثر 184
جواب 184
سفیان کا ایک او راثر 184
جواب 185
حضرت عبداللہ بن عباس کی عمر 185
جواب 186
محدثین پرالزام تراشی 186
جواب 187
الزام تراشی کی حقیقت 187
جواب 188
اعتراض 190
جواب 190
حضرت ابو ہریرہ کاپر الزم تراشی 191
جواب 193
حدیث میں قطع وبرید 193
حضرت عمرکا مقصد 194
نبی کریم ﷺکےمتعلق غلط فہمی 194
حضرت ابوہریرہ  کو موقع شناسی کی تربیت 195
حدیث کا صحیح مفہوم 195
نبی کریم ﷺ کا انداز تربیت 197
علماء پرالزام تراشی 198
جواب 199
احادیث کی شرعی حیثیت 199
دوسراباب
تدوین حدیث
تدوین حدیث کےمراحل 201
منکرین کتابت حدیث کے دلائل او ران کی حقیقت 202
برق صاحب کی غلطی 202
حضرت انس پرالزام تراشی 203
حقیقت حال 203
’’متفق علیہ ‘‘کا معنی 204
حضرت انس  کی بعض   احادیث پراعتراض 204
جواب 205
شق صدر والی حدیث 206
جواب 209
افکاروجذبات کا محل 209
شق صدر کی حقیقت 210
شق صد رکاصحیح مفہوم 213
احادیث کی تعداد کے متعلق غلط فہمی 215
جواب 215
وضع احادیث کا فتنہ 216
جواب 216
حفا ظت احادیث کے اسباب 216
قرآن وحدیث دونوں محفوظ ہیں 217
احادیث کی شرعی حیثیت 218
قرآن او رتواتر 218
محدثین کی مساعی جمیلہ کی ناقدری 219
تیسراباب
چند عجیب راوی وصحابہ
موضوع احادیث کا تذکرہ 220
جواب 223

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like