دروس القرآن جلد اول
دروس القرآن جلد اول
مصنف : محمد عظیم حاصلپوری
صفحات: 411
قرآن مجید اللہ رب العزت کی سچی اور لاریب کتاب ہے جو بے مثل اور بے نظیر ہونے کے ساتھ ساتھ سراپا ہدایت اور حکمت ودانائی سے بھری پڑی ہے اس کی تلاوت باعث ثواب بھی ہے اور قاری کو ایسی لذت بھی دیتی ہے جس سے وہ کبھی بھی اُکتاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ یہ اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے اتارا ہوا دستور حیات ہے جو اس کو ٹھکرا کر خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لے وہ ظالم وفاسق اور دنیا وآخرت میں ذلیل ورسوا ہوکر تڑپے گا اور جو شخص قرآنی احکامات کے مطابق عمل کرے وہ جنت کے راستے پر گامزن ہو کر اپنی منزل تک یقیناً پہنچ جائے گا۔ قرآن مجید کو آسان سے آسان انداز میں عوام الناس تک پہنچانے اور انہیں وعظ ونصیحت اور تبلیغ کے لیے کئی ایک طریقے اپنائے گئے اور اس پر بہت سے کتب بھی تالیف کی گئیں مگر زیرِ تبصرہ کتاب علم وفن کا ایک گہرا سمندر ہے جو بھی اس میں غوطہ زن ہوتا ہے وہ ہیرے‘ جواہرات سے اپنی جھولی بھر کر ہی سطح آب پر نمودار ہوتا ہے۔ اس کی دو جلدیں ہیں پہلی جلد میں سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی چیدہ چیدہ آیات کی تفہیم وتفسیر ہے اور دوسری جلد میں سورۂ آل عمران اور سورۂ نساء کی منتخب آیات پر دروس مشتمل ہیں جس میں قرآنی آیات کے شان نزول اور اور ان کی تفسیر ہے۔ تفسیر میں تفسیر بالقرآن اور تفسیر بالحدیث اور صحیح یا حسن درجہ کی احادیث کو بیان کیاگیا ہے۔ بنی اسرائیلی روایت کا ذکر کرنے کے بعد اس کی وضاحت بھی کی جاتی ہے کہ یہ اسرائیلی روایت ہے۔ اس کتاب میں حوالہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘ حوالے میں سورۂ کا نام اور آیت کا نمبر ذکر کیا جاتا ہے اور حدیث کے حوالے میں مصدر کا نام‘ پھر کتاب کا نام اور حدیث نمبر ذکر کیا جاتا ہے۔ یہ کتاب’’ دروس القرآن ‘‘ الشیخ محمد عظیم حاصل پوری کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مؤلف | 7 |
آداب تلاوت | 9 |
تعارف قرآن بہ زبان قرآن | 13 |
فضائل قرآن بہ زبان قرآن | 17 |
فضائل قرآن بہ زبان حدیث | 25 |
تعوذ | 34 |
فضائل سورۃ الفاتحہ | 40 |
بسم اللہ پڑھو | 48 |
حمدوثناء | 58 |
رب العالمین کون؟ | 66 |
رحمن ورحیم | 78 |
حقیقی بادشاہ کون ؟ | 85 |
عبادت صرف اللہ کی | 94 |
استعانت | 102 |
صراط مستقیم | 110 |
انعام یافتہ لوگ | 119 |
مغضوب علیہم لوگ | 126 |
گمراہ لوگ | 139 |
سب کہوآمین | 145 |
لاریب کتاب | 151 |
صفات متقین | 156 |
مومن ہی توکامیاب ہیں | 164 |
منافق کی مثالیں | 168 |
منافق کی بارش کی سی مثال | 171 |
خالق ومالک صرف ایک | 176 |
اللہ کاہمسرنہ بناؤ | 179 |
قرآن جیسی کوئی کتاب نہیں | 185 |
مچھر کی مثال | 188 |
اللہ کےعہداوررشتہ داری کومت توڑو | 191 |
وہ تو ہمیشہ تسبیح وتحمید میں لگے رہتےہیں | 194 |
ابلیس نےسجدہ نہ کیا | 203 |
نماز باجماعت اورعمل | 203 |
پتھر دل لوگ | 205 |
جنتی کون جہنمی کون؟ | 209 |
اچھی بات کہو اور | 213 |
زکوۃ اداکرو | 216 |
ابراہیم پرآزمائش اورمقام ابراہیم | 220 |
تم مجھے یادکرو میں تمہیں یادکروں گا | 224 |
میراشکر کروناشکری نہ کرو | 228 |
مصائب میں صبر اورنماز سےمددطلب کرو | 232 |
شہید کو مروہ مت کہو | 236 |
آزمائش اللہ کی سنت ہے | 241 |
مصیبت کےوقت ’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘کہنا | 245 |
توحید الوہیت | 248 |
غیراللہ تو منہ پھیرلیں گے | 252 |
محبت صرف اللہ سے | 255 |
حلال کماؤ،حلال کھاؤ | 259 |
اپنے دشمن کوسمجھو | 263 |
حرام اشیاء | 270 |
نیکی اوربدی کی پہچان | 274 |
ارکان ایمان | 278 |
رمضان کیوں آیا؟ | 282 |
مریض اورمسافر کاروزہ اوررخصتیں | 285 |
روزوں کی قضائی کب اورکیسے | 288 |
اللہ دعاؤں کاقبول کرنےولاہے | 290 |
روزہ توڑنے کاکفارہ | 294 |
اعتکاف | 297 |
ناحق مال مت کھاؤ | 300 |
چاند کےفائدے | 303 |
حج میں قربانی | 308 |
حج وعمرہ | 312 |
حج وعمراورتقوی | 315 |
تکمیل نعمت کےبعد | 318 |
دنیا توقید خانہ ہے | 321 |
کیاتم جنت میں ایسے ہی چلے جاؤگے؟ | 331 |
خرچ کی راہیں | 335 |
ضرورت سےزائد خرچ کرو | 339 |
یتیم کےمتعلق اللہ سےڈرو | 343 |
حیض کیاہے | 347 |
زوجہ کےپاس کیسےآئیں؟ | 352 |
مسنون طلاق اورخلع | 355 |
رجوع اورحلالہ | 360 |
منگنی احکام ومسائل | 364 |
طلاق کی کراہت وجواز | 367 |
حق مہر اورمطلقہ | 371 |
صدقہ کراس سے پہلے کہ | 374 |
قرآن مجید کی سب سےعظمت والی آیت | 377 |
احسان جتلانا اوریاکاری اعمال برباد کردیتےہیں | 380 |
چھپاکرصدقہ وخیرات کرناافضل ہے | 382 |
کسی سے سوال مت کرو | 384 |
سود خور کی مثال | 387 |
سود نہیں اصل مال میں بھی آسانی دو | 391 |
لین دین لکھ لیاکرو | 396 |
فرشتے اورایمان | 401 |
آخری دوآیات | 405 |