دینی مدارس نصاب و نظام تعلیم اور عصری تقاضے

دینی مدارس نصاب و نظام تعلیم اور عصری تقاضے

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ حقانی میاں قادری

 

صفحات: 775

 

ہندوپاک اور بنگلہ دیش کے اکثر مدارس میں مروج نصاب تعلیم ’’درس نظامی‘‘ کے نام سے معروف ومشہور ہے۔ اس کو بارہویں صدی کے مشہور عالم اور مقدس بزرگ مولانا نظام الدین سہالویؒ نے اپنی فکراور دور اندیشی کے ذریعہ مرتب کیا تھا۔ مولانا کا مرتب کردہ نصاب تعلیم اتنا کامل ومکمل تھا کہ اس کی تکمیل کرنے والے فضلاء جس طرح علوم دینیہ کے ماہر ہوتے تھے اسی طرح دفتری ضروریات اور ملکی خدمات کے انجام دینے میں بھی ماہر سمجھے جاتے تھے۔ اس زمانے میں فارسی زبان ملکی اور سرکاری زبان تھی اور منطق وفلسفہ کو یہ اہمیت حاصل تھی کہ یہ فنون معیار فضیلت تھے اسی طرح علم ریاضی (علم حساب) کی بھی بڑی اہمیت تھی ،چنانچہ مولانا نے اپنی ترتیب میں حالات کے تقاضے کے مطابق قرآن حدیث فقہ اور ان کے متعلقات کے ساتھ ساتھ اس زمانے کے عصری علوم کو شامل کیا اور حالات سے ہم آہنگ اور میل کھانے والا نصاب مرتب کیا۔ یہی وجہ تھی کہ یہ نصاب اس وقت بہت ہی مقبول ہوا اور اس وقت کے تقریباً تمام مدارس میں رائج ہوگیا۔ اب حالات ماضی سے بالکل بدل چکے ہیں۔ منطق وفلسفہ کے اکثر نظریات کی دنیا میں مانگ باقی نہیں رہی ہے اور جدید سائنس نے ان کی جگہ لے لی ہے ، فارسی زبان کی وسعت اتنی محدود ہوگئی ہے کہ وہ صرف ایک مخصوص علاقہ کی زبان کی حیثیت سے متعارف ہے اور اس کی جگہ عربی اور انگریزی نے لے لی ہے ۔آج مدارس اسلامیہ کے فضلاء اور اس میں زیر تعلیم طلبہ کی حالت وصلاحیت ارباب حل وعقد کو یہ آواز دے رہی ہے کہ مدارس کے نصاب پر مولانا نظام الدینؒ کے اصول کی روشنی میں غور کیا جائے اور منطق وفلسفہ کے ’’سکہ غیر رائج الوقت ‘‘کے بجائے عصری تقاضوں کے مطابق کتابوں کو داخل درس کیا جائے اور اس میں پیدا شدہ تعطل وجمود کوختم کر کے ماضی کی طرح آج کے فضلاء کو بھی ہر میدان کا شہسوار بننے کا موقع دیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب” دینی مدارس،نصاب ونظام تعلیم اور عصری تقاضے “مولانا ڈاکٹر حافظ حقانی میاں قادری صاحب کی مرتب  کردہ ہے،جو 1968ء میں دہلی میں اور 1990ء میں رانچی اور دہلی میں دینی مدارس کے نصاب ونظام  تعلیم پر ہونے والے سیمینارزکی روداد،مقالات اور اس میں ہونے والے علمی  مذاکروں کے علاوہ مشاہیر علمائے کرام ،یونیورسٹیز کے اساتذہ کرام اور ممتاز ماہرین تعلیم کی نگارشات پر مشتمل ہے۔جس میں عصر حاضر کے انہی تقاضوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔یہ کتاب دینی مدارس کے ذمہ داران کے ایک شاندار اور مفید ترین کتاب ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
عرض مرتب 4
تقریظ 7
دینی مدارس کے نصاب و نظام تعلیم پر 1968ء کے دہلی سیمینار کی مکمل روداد ، مقالات اور علمی بحث
برقے کہ بخود پیچد ،میرد بسحاب اندر۔ عابدرضا بیدار 16
قدیم اسلامی درس گاہوں کےنصاب کی اصلاح کے متعلق چند بنیادیں باتیں ( مولانا محمد عبدالسلام خان ) 28
ہندوستان کےاسلامی مدارس پر ایک نظر ( مولانا محمد عبدالسلام خان) 39
پروفیسر سید مقبول احمد 72
مولانا سعید احمد اکبر آبادی 81
وقف کونسل کے مرتبہ نصاب کا مقدمہ 91
علامہ امتیاز علی عرشی 97
جناب اخلاق احمد 100
جامعہ اسلامیہ علمیہ ( موسیٰ جار اللہ ) 104
ڈاکٹر ذاکر حسین 104
مولانا آزاد کمیٹی کا مرتبہ نصاب 119
مدارس عربیہ کے نصاب کی اصلاح کےمتعلق
مولانا آزاد کا نقطہ اور مدرسہ عالیہ رام پور کا مجوزہ خطاب 120
مولانا محمد عبدالسلام خان 120
مولانا سید مناظر احسن گیلانی 144
بحث 154
سیداوصاف علی
عبدالرحمان کشمیری
مولانا سعید احمد اکبر آبادی
علی اکبر ترمذی 160
عبد الخالق نقوی 162
مولانا عبدالطیف اعظمی 164
مولانا عبد الحلیم ندوی 167
مولانا قاضی سجاد حسین
نور الدین احمد 168
مولانا سعید احمد انصاری 172
مولانا سیدعبدالدائم جلالی 181
محمد شفیع اگوانی 188
ڈاکٹر عبدالعلیم 192
قدیم نصاب اور اس کی اصلاح کےبارے میں چند خیالات 198
موسیٰ جار اللہ
دینی مدارس کے نصاب و نظام تعلیم پر 1990ءکے رانچی دہلی سیمینار کی مکمل روداد ، مقالات اور علمی بحث
دینی مدارس ااور افادیت عامہ ( بشمبھرناتھ پانڈے ) 209
یونس سلیم 212
مدرسہ سسٹم : چند مشورے ( سید شہاب الدین دسنوی ) 217
جسٹس سرور علی 221
پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد ظلی 224
مولانا انظر شاہ کشمیری 229
مولانا نذر الحفیظ ندوی 232
مولانا سعید احمد پالن پوری 234
دینی مدارس اور وقت کی ضرورت ( تقی رحیم ) 242
مدارس عربیہ کےنصاب و نظام تعلیم کی اصلاح 251
مولانا محمدیحیی ندوی
دینی مدارس اور عصری تقاضے ( مولانا مجیب اللہ ندوی) 254
روایتی مدارس کی اصلاح کی ضرورت کیوں؟ 261
پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد فاروقی
مدارس پر ایک نظر ( خدمات ، حقائق ، احساسات اور مشورے ) 266
ڈاکٹر سید حسن
دینی تعلیم: تجزیہ و تحاوز ( پروفیسر سید حامد) 272
دینی مدارس ( محمد معین الدین ) 281
دینی مدارس اور ان کا نصاب تعلیم ( مولانا شبیر احمد خان غوری ) 283
مدارس عربیہ ( ڈاکٹر محمد اشتیاق حسین قریشی ) 288
دینی مدارس اور ان کا نصاب تعلیم ( مولانا محمد اشفاق سلفی ) 291
دینی مدارس کے مسائل (ڈاکٹر رضی احمد ) 297
دو راستے ( سید محمدعابدی) 299
دینی ادارے ایک سازش کا شکار ( پروفیسر ڈاکٹر نہال احمد کریمی ) 300
عربی مدارس کےنصاب و نظام تعلیم کی اصلاح 303
مولانا محمد طاہر مدنی
دینی مدار س کا نصاب ( پروفیسر ڈاکٹر محمد محسن ) 308
درس نظامی اور اصلاح نصاب کے اصول ومبادی 311
مولانا محمد سالم قاسمی
نصاب مدارس کی اصلاح ( مولانا ابو محفوظ الکریمی معصومی ) 318
دینی مدارس اور ان کا نصاب ( بشیر احمد) 321
اصلاح نصاب ( مولانا محمد عبدالسلام خان ) 324
مدارس اسلامیہ کے نصاب تعلیم کا ایک جائزہ 325
مولانا انیس الرحمان قاسمی
نصاب میں ترمیم ( مولانا نثار احمدقاسمی ) 335
مدارس کانصاب اور سائنسی علوم ( پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز) 337
مدارس اسلامیہ کا نصاب ( مولانا بدر احمد مجیبی) 340
ہمارے مدرسے کا نظام اور نصاب تعلیم ( مولانا مجد القدوس ) 346
عربی دینی مدارس کا نظام ونصاب تعلیم اور عصری تقاضے 349
سیداسد رضارضوی
دینی مدارس کا نصاب ( مولانا ابو سفیان مفتاحی ) 353
مدارس عربیہ کا نصاب ونظام تعلیم ( پروفیسر ریاض الرحمان شروانی ) 355
قدیم و جدید نصاب تعلیم ( صفات احمد) 356
مدارس عربیہ کا نصاب ( ڈاکٹر شفیق الرحمان خان) 358
مدارس عربیہ کا نصاب اور وقت کی ضرورت 359
آفتاب احمد
مدارس اسلامیہ کے نصاب تعلیم سے متعلق چند ارشادات 364
مولانا شاہ محمد اسماعیل
دینی مدارس کا تعلیمی نظام ( اقبال احمدانصاری ) 371
عربی و دینی مدارس کانصاب تعلیم اورعصری تقاضے 396
مولانا حبیب ریحان ندوی
عربی مدارس کےنصاب کا مسئلہ ( سید شہاب الدین دسنوی ) 412
فارغین مدارس عربیہ کا مستقبل ( مولانا حکیم سید محمدحسان نگرامی ) 415
مدارس عربیہ کانصاب :چند مشورے ( مولانا عون احمدقادری ) 418
ہندوستان کے اہم دینی مدارس کےنصاب تعلیم ( ایک تقابلی جائزہ ) 420
ڈاکٹر عتیق الرحمان
مولانا محمد شاہ جہاں قاسمی
رو داد تجاویز اجلاس رانچی و دہلی مئی جون 1990ء 444
مرتبہ ۔ جاوید اشرف
برصغیر کی درسی کتابیں اور مصنفین ( بہ ترتیب تاریخی) 474
مولانا محمد شاہ جہاں قاسمی
مکاتیب بسلسلہ نصاب تعلیم 477

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like