داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف
داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف
مصنف : محمد فہد حارث
صفحات: 66
داؤدی بوہرہ اہل تشیع کی اسماعیلی شاخ کا ایک ذیلی فرقہ ہے۔ شیعہ حضرا ت بارہ اماموں کو مانتے ہیں جبکہ بوہری فرقے کے لوگ امام جعفر صادق کے بعد کسی بھی امام کو نہیں مانتے۔بوہری فرقہ کے عقائد اور شیعہ رافضیوں کے عقائد میں کوئی خاص فرق نہیں ہے بلکہ بوہری فرقہ دراصل رافضیوں کی ہی ایک شاخ ہے ۔ یہ فرقہ اپنے عقائد کفریہ کی بنا پر کافر ومرتد اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہے۔ زیر نظر رسالہ ’’داؤدی بوہرے ایک اجمالی تعارف‘‘ جناب فہد حارث صاحب کی فیس بک پر اقساط کی صورت میں نشر کی جانے والی ان تحاریر کا مجموعہ ہے جو کہ داؤدی بوہرہ مذہب سے تعلق رکھنے والے حضرات کے عقائد اور رسوم و رواج کے سلسلے میں رقم کی گئی تھیں۔ بعد ازاں فہد حارث نے افاد ۂ عام کےلیے اسے کتابی صورت میں مرتب کر کے شائع کیا ہے۔ فاضل مرتب نےاس کتابچہ میں داؤدی بوہروں کا نہایت اجمالی تعارف پیش کیا ہے۔اس کتابچہ میں بوہروں سے متعلق زیادہ تر وہ معلومات درج کی ہیں جو کہ ان کے ساتھ وقت گزار کر اور ان سے براہ راست استفادہ کرکے اخذ کی گئی ہیں۔ہندوستان پاکستان میں اہل تشیع فرقہ سے تعلق رکھنے والے داؤدی بوہروں کے طرزِ معاشرت پر یہ ایک اہم رسالہ ہے اس رسالہ کے مطالعہ سے قارئین کو اس مذہب و مسلک کے پیروکاروں کے بارے میں بہت کچھ نیا جاننے کو ملے گا۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 7 |
انتساب | 12 |
دوؤدی بوہرے۔ایک اجمالی تعارف | 13 |
اہل تشیع اورآغاخانیوں سے اختلاف | 14 |
ہندوستان میں طیبی دعوت کی آمد اوردعوتی مرکزکی منتقلی | 15 |
53ویں داعی کےمتعلق اختلاف | 18 |
داؤدی بوہروں کےمذہبی رسم ورواج | 19 |
مراسمِ محرم میں اثناعشریوں سےاختلاف | 20 |
مخصوص مصلیٰ اورلباس | 21 |
ہندوؤں سے تنفرکابوہروں کےرہن سہن پراثر | 22 |
کھاناکھانےکےمخصوص اطوار | 23 |
خواتین کی عدت اوربچوں کونظرِ بدسے بچانےکےطریقے | 24 |
داڑھی وپردہ | 25 |
سود | 26 |
کاروباری ذہن | 27 |
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی قبرکےلیےسونےکاجنگلہ | 28 |
جماعت میں شادیاں | 29 |
داعی مطلق یعنی سیدناکوگھرمیں برکت کےلیےگھر پردعوت دینا | 30 |
بوہروں کاطرزِ معاشرت | 31 |
مساوات وبرابری | 36 |
شادی کی تقریبات | 37 |
محرم کی مجالس | 38 |
خواتین کی تعلیم | 39 |
بوہری مراکز | 40 |
داؤدی بوہروں کی حکمران ملکہ سیدہ ارویٰ الصلیحی المعروف ملکہ حرہ | 42 |
جامعہ الازہر | 50 |
فاطمین مصرکےشاندارکتب خانے | 51 |
بوہروں کےائمہ | 57 |
بوہروں کامذہب | 58 |
بوہروں کےمذہبی مناصب | 61 |
بوہروں کےمذہبی نظریات | 62 |