دعوتی نصاب تربیت ( زکریا زاہد )

دعوتی نصاب تربیت ( زکریا زاہد )

 

مصنف : محمد زکریا زاہد

 

صفحات: 305

 

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسانیت کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جس سلسلۂ نبوت کا آغاز حضرت آدم سےکیاگیا تھا اس کااختتام حضرت محمد ﷺ پر کیا گیا۔۔اور نبوت کے ختم ہوجانے کےبعددعوت وتبلیغ کاسلسلہ جاری وساری ہے ۔ دعوت وتبلیع اور اصلاح امت کی ذمہ داری ہر امتی پرعموماً اور عالم دین پر خصوصا عائد ہوتی ہے ۔ لیکن اس کی کامل ترین اور مؤثر ترین شکل یہ ہےکہ تمام مسلمان اپنا ایک خلیفہ منتخب کر کے خود کو نظامِ خلافت میں منسلک کرلیں۔اور پھر خلیفۃ المسلمین خاتم النبین ﷺ کی نیابت میں دنیا بھر کی غیر مسلم حکومتوں کو خط وکتابت او رجہاد وقتال کےذریعے اللہ کے دین کی دعوت دیں۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام اسی طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام کرتے رہے ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل پیرا ہونے بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے عمل کی ضرورت ہوتی اور عمل سے پہلے علم کی ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’دعوتی نصاب تربیت‘‘ مصنف ومترجم کتب کثیرہ مولانا محمد زکریا زاہد﷾ کی مرتب شدہ یہ کتاب انہوں نے جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے زہر اہتمام کروائے جانے دورہ صفہ کےلیے بطور نصاب مرتب کی۔اس کتاب کو انہوں نے نوابواب میں تقسیم کیا ہے ہرباب ایک مکمل سبق کی حثیت رکھتا ہے۔ پھر ہر باب کی آگے مختلف فصلیں ہیں تاکہ ہر سبق کو بآسانی سمجھا اور یاد کیا جاسکے ۔ یہ نصاب ایک عام ناخواندہ آدمی سے لے کر ایم اے ، ایم فل اور پچ ، ایچ ڈی تک کے افرا کو مدنظر کر ترتیب دیاگیا ہے تاکہ سب کےلیے اسے یاد کرنا آسان ہو۔مرتب موصوف نے اسے قرآن مجید، احادیث نبویہ ، شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ، شیخ ابن باز، شیخ سعید بن علی بن وقف القحطانی ﷭ اور حافظ عبدالسلام بھٹوی ، مفتی جماعت مبشر احمد ربانی حفظہما اللہ کی تصانیف سے مرتب کیا ہے ۔ مرتب نے بڑی محنت ولگن سے اس کتاب میں ابتدائی داعی کے لیے ضروری علم اور معلومات جمع کردی ہیں۔یہ کتاب اپنی افادیت کے اعتبار سے نہ صرف دورہ صفہ کےلیے مفید ہے بلکہ عام مسلمانوں کےلیے بہت ضروری اور نفع بخش ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
خطبہ مسنونہ 3
عرض ناشر 4
مقدمہ 5
پہلا باب ۔ من القرآن المجید ،سورۃ الحجرات 11
حصہ برائے تحفیظ (سورۃ الاعلی سےوالناس تک ) 17
دوسرا باب ۔من الاحادیث النبویہ 29
تیسراباب ۔اسلامی عقیدہ 39
توحید کی اقسام وفوائد 39
عمل کی قبولیت کی شرائط 42
شرک اکبر 43
شرک اکبر کی اقسام 45
شرک اصغر کی اقسام 51
جہاد ،ولاءاورحکم 57
قرآن وحدیث پر عمل 59
سنت اوربدعت 61
چوتھا باب ۔مسنون نماز 65
غسل کاطریقہ 68
اذان کابیان 69
نماز کابیان 73
نماز کےمتفرق مسائل 96
قنوت نازلہ کی دعائیں 105
نماز جمعہ کےمسائل 127
نمازجنازہ 130
نماز تہجد 134
نماز ترایح 135
نماز استخارہ 136
نماز عیدین 137
نماز استسقاء 139
تحیۃ المسجد 141
پانچواں باب ۔ مسنو ن اذکار ذکر کی فضیلت 143
نیند سےجاگنے کے اذکار 144
صبح  وشام کےاذکار 148
سیدالااستغفار 151
سونے کےاذکار 157
غم اور فکر کی دعا 160
دیگر مختلف دعائیں 162
سفر کی دعائیں 170
استغفار اورتوبہ 174
دیگر مختلف دعائیں 175
چھٹا باب ۔ جہاد فی سبیل اللہ ہم جہاد  کیوں کررہےہیں 177
مقاصد 184
کیاہم نے مطلوبہ مقاصد حاصل  کرلئےہیں 184
اسلامی ریاست کےبغیر جہاد 187
جہاد فرض عین یافرض کفایہ 193
ہم پاکستان میں جہاد کیوں نہیں کرتے 202
راہ جہاد سےفرار کےبہانے 205
ساتواں باب ۔ دعوت ،تقریر اورفن خطابت 215
فصل اول/دعوت الی اللہ کی فرضیت واہمیت 215
فصل ثانی /دعوت الی اللہ کی فضیلت  اورصلہ 217
فصل ثالث /اسالیب دعوت اوران  کی افادیت 220
فصل ربع /داعی الی اللہ کےاوصاف 227
فصل خامس /ایک اچھے خطیب واعظ اورمقرر کےاوصاف 235
آٹھواں باب ۔نظام امارت اورجماعت الدعو ۃ 241
نواں با ب۔ دعوتی شب وروز 269
تقریرکاطریقہ 273
تقریر ی نمونےعقیدہ توحی 275
سنت سےمحبت 278
جہاد فی سبیل اللہ 283
فحاشی عریانی اورامر بالمعروف 288
فہرست 294
مصادر ومراجع 298

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like