دعوت الی اللہ اور انبیاء کرام کا طریق کار

دعوت الی اللہ اور انبیاء کرام کا طریق کار

 

مصنف : محمد سرور بن نایف زین العابدین

 

صفحات: 290

 

ہر مسلمان کے لیے   ضروری ہے کہ  کہ وہ دعوت وتبلیع او راشاعتِ دین کا کام  اسی  طرح انتہائی محنت اور جان فشانی سے کرے جس  طرح خو د خاتم النبین ﷺ اور آپ کے خلفائے راشدین اور تمام صحابہ کرام  کرتے رہے  ہیں ۔ مگر آج مسلمانوں کی عام حالت یہ ہے کہ اسلام کی دعوت وتبلیغ تو بہت دور کی بات ہے وہ اسلامی احکام پرعمل  پیرا ہونے  بلکہ اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے  بھی تیار نہیں ہوتے ۔ اور یہ بات واضح ہی ہے کہ دعوت وتبلیغ سے پہلے  عمل کی  ضرورت ہوتی اور عمل  سے پہلے علم کی ۔تبلیغ کی اہمیت کے لیے  یہی بات کافی ہے  کہ اللہ  تعالیٰ نے اس مقصد کے لیے بے شمار انبیاء ورسل کو مبعوث فرمایا اورچونکہ یہ سلسلہ حضرت محمد ﷺ پر مکمل ہو چکا ہے اس لیے اب یہ ذمہ داری امت مسلمہ  پر ہے۔تبلیغ کے موثر او رنتیجہ خیز  ہونے کے لیے  ضروری  ہے کہ اس سلسلہ میں آنحضرت ﷺ  اور انبیا ﷩ کا اسوہ اور دیگر شرعی  اصول  مبلغ کے لیے  پیش نظر رہیں ۔ کیونکہ انبیاء  کرام ﷩ کی   زندگیاں ہی اپنے  اپنے دور اورعلاقے کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھیں جبکہ عالمگیر اور دائمی نمونۂ عمل  صرف سید الاولین وسید الآخرین  ،رحمۃ للعالمین  کی حیات طیبہ  ہے ۔ لہذا معیشت ہویا معاشرت ،حکومت ہو یا سیاست ،زندگی سےمتعلق ہر ہر شعبہ میں ہمیں    انبیاء کرام  ﷩ کے نقشِ قدم  پر چلنا ہے  ۔زیر نظر کتاب ’’دعوت الی اللہ اور انبیاء کاطریق ِکار ‘‘ شیخ  محمد سرور بن نایف زین العابدین  کی   منہج دعوت انبیاء کے  حوالے سے  موصوف  کی ایک  عربی  تصنیف’’ منہج الانبیاء فی الدعوۃ الی اللہ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ جس میں انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ  عصرِ حاضر میں دعوت دین کا کام کرنے والے افراد ،جماعتوں اور تحریکوں کےلیے بھی یہ بات  ازبس ضروری  ہے  کہ دعوت  کےمیدان میں  حضرات انبیاء ﷩ کی  مقدس سیرتوں کے مینارہ نور سے کسبِ فیض کریں تاکہ دعوت  کے میدان میں ہماری یہ کوششیں مفید،مؤثر اور موجبِ خیر وبرکت ثابت ہو سکیں۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم 7
مقدمہ 11
انبیاء کرام ؑ کا طریق کار کیوں 17
انبیاء کرام ؑ کی اطاعت فرض ہے 25
عصمت انبیاء کرام 30
انبیاء کرام اور دین اسلام 34
انبیاء کرام ؑ حزب اللہ کے داعی ہیں 37
استدراک 46
حضرت نوح ؑ کی بعثت 55
شرک کا آغاز کیسے ہوا 58
دعوت نوح علیہ السلام 74
سرداران قوم کا موقف 80
خاندان نوح علیہ السلام 86
طوفان 93
پندو نصائح 100
حضرت نوح ؑ سے حضرت ابراہیم ؑ تک 109
حضرت صالح علیہ السلام 115
تقلید 140
قوم کو دعوت 144
نمرود کے ساتھ مناظرہ 151
ہجرت ابراہیم علیہ السلام 174
اسباق و نصائح 181
ہمارے دور کے سرکش 182
مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں 193
قوم لوط کی بد اخلاقی 208
قوم لوط کی تباہی 219
عورت سے بے رغبتی 229
لواطت سے تسکین نہیں ہوتی 231
لواطت اور عمومی صحت 232
اعضاء تناسل پر اثر 232
حضرت اسماعیل علیہ السلام 233
تعمیر بیت اللہ شریف 244
حضرت ذبیح کا قصہ 250
محمد بن کعب قرظی کا قول 250
ملت ابراہیم 272
بلاد شام کی اہمیت 284

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like