دلائل النبوة جلد ہفتم

دلائل النبوة جلد ہفتم

 

مصنف : امام ابی بکر احمد بن الحسین البیہقی

 

صفحات: 166

 

اللہ تعالی نے قرآن کریم میں نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی کو بہترین نمونہ قرار دے کر اہل اسلام کو آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کا حکم ارشاد فرمایا ہے۔جس کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ کے ایک ایک گوشے کو محفوظ کیا جائے۔اور امت مسلمہ نے اس عظیم الشان تقاضے  کو بحسن وخوبی سر انجام دیا ہے۔سیرت نبوی پر ہر زمانے میں بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں اور اہل علم نے اپنے  لئےسعادت سمجھ کر یہ کام کیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب ” دلائل النبوۃ “بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،جوامام ابو بکر احمد بن حسین بیہقی ﷫کی تصنیف ہے۔اس کا اردو ترجمہ مولانا محمد اسماعیل الجارودی ﷾نے کیا ہے۔مولف نے اس عظیم الشان تصنیف میں سیرت نبوی کے ساتھ ساتھ آپ کی نبوت کے دلائل بھی بڑے احسن اور منفرد انداز میں جمع فرما دیئے ہیں۔اصل کتاب عربی میں ہونے کے سبب اردو خواں طبقہ کے لئے اس سے استفادہ کرنا ایک مشکل امر تھا ۔ مولانا محمد اسماعیل الجارودی﷾ نے اردو ترجمہ کر کے اردو خواں طبقہ کی اس مشکل کو حل کر دیا ہے۔اللہ تعالی ان کی ان خدمت کو قبول فرمائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 29
جلیل القدر علماء کے ارشادات و تاثرات 35
کتاب دلائل النبوۃ کے بارے میں علماء کے اقوال و تاثرات 36
مقدمہ 37
اثبات نبوت میں قرآن کا طریقہ 40
صاحب الوفاء کا اعجاز قرآن کے متعلق فرمان 73
قرآن مجید کی اطلاع 82
دور جاہلیت کے مقابلہ میں اسلام کی خوبی 88
اثبات دلائل نبوت میں امام بیہقی کا انداز 93
امام بیہقی کے شیوخ و اساتذہ 98
امام بیہقی کا زہد و تقوی 108
دلائل النبوۃ اور صاحب شریعت کے احوال کی معرفت 115
حضور ﷺ کی خبروں کو قبول کرنے اور ماننے کی بابت 131
کتاب ہذا میں نقل احادیث کے بارے میں مصنف کی وضاحت 143
معرفت حالات صاحب شریعت ﷺ 154
ولادت رسول ﷺ کا مہینہ 156
عبد المطلب کا نذر ماننا کے ایک بیٹے کو اللہ کے نام پر ذبح کریں گے 167
رسول اللہ ﷺ کا عقیقہ 175
کنیت رسول ﷺ کا ذکر 197
رسول اللہ ﷺ کی قدو قامت 225
حضور ﷺ کی آمدنی اور خرچ 244
امت محمدیہ ﷺ کی مخصوص فضیلت 287

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like