چار دن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں

چار دن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں

 

مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

صفحات: 345

 

عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بهيمةالانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہﷺاور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔قربانی کرنے کے دنوں  کی تعداد کے حوالے سے فقہاءکے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض  کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی  کرنے کے کل ایّام چار ہیں۔  یوم النحر(دس ذو الحجہ) اور ایام تشریق (یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔اور یہی مسلک راحج ہے ۔ زیر نظر کتاب’’چار دن قربانی  کتاب وسنت کی روشنی میں ‘‘ ہندوستان کے معروف محقق عالم دین  مولانا کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ )کی تالیف ہے، فاضل مصنف نے اس کتاب میں چار دن قربانی کرنے  کی مشروعیت  کو قرآنی آیات،احادیث صحیحہ،آثارسلف، اور قیاس ولغت  کے مستند دلائل سے ثابت کیا ہے۔نیز اس موقف پر پیش کیے جانے والے اعتراضات کا بھی تفصیلی جواب دیا ہے اور یہ بھی ثابت کیا ہے کہ تین دن قربانی کا موقف دلائل کے اعتبار سے نہایت کمزور ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 19
باب اول 23
چار دن تک قربانی کی مشروعیت 23
چار دن تک قربانی کی مشروعیت پر قرآنی آیات 23
چار دن قربانی کی مشروعیت پر احادیث صحیحہ 29
خلاصہ بحث 48
چار دن تک قربانی کی مشروعیت پر اقوال صحابہ 126
چار دن قربانی پر قیاص صحیح 137
چار دن قربانی کی مشروعیت پر دلالت لغت 138
باب دوم 141
چار دن قربانی سے متعلق اقوال سلف صالحین 141
چار دن قربانی سے متعلق  اقوال تابعین 141
چار دن قربانی اور ائمہ اربعہ 147
چار دن قربانی سے متعلق اقوال محدثین و محققین 149
باب سوم 155
صرف تین دن قربانی کے موقف کی حقیقت 155
صرف تین دن قربانی کے موقف پر سرے سے کوئی دلیل ہی نہیں 155
تین دن قربانی سے متعلق اقوال صحابہ پر بحث 158
خلاصہ کلام 203
اجماع کا غلط دعویٰ اور جمہور کی طرف سے غلط انتساب 259
خلاصہ بحث 261
ضمیمہ دعائے قربانی والی حدیث کی تحقیق 281

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like