چندہ ( فنڈ)

چندہ ( فنڈ)

 

مصنف : ام عبد منیب

 

صفحات: 84

 

چندہ یا فنڈز ایسی رقم کو کہا جاتا ہے جو انفرادی یا اجتماعی رفاہی کاموں پر خرچ کرنے کے لیے دی جائے یا لی جائے۔پوری دنیا میں پائی جانے والی بہت ساری تنظیمیں جن کا تعلق ویلفیئر  یا انسانی حقوق سے متعلقہ ہے وہ اپنی اور تنظیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو وسائل پہنچانے کے لیے چندہ یا فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم پر زور دیتے ہیں ۔مختلف مذاہب میں مختلف تہواروں کے موقع پر اس کام کو بڑے ذوق شوق اور اعلیٰ جذبات کے ساتھ توجہ مرکوز کی جاتی ہے جس میں خاص طور پر مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی تنظیمیں بھی میدان میں اتر آتی ہیں۔محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے اس حساس موضوع پر قلم اٹھایا اور اس حوالے سے شرعی راہنمائی پیش کی ہے کہ ہمارے ہاں پایا جانے والا چندہ یا فنڈز اکٹھا کرنے کا نظام کن حالات کا شکار ہے اور شرعی اعتبار سے یہ کام کن لوگوں کے لیے جائز اور کس حد تک اور کس طریقے سے جائز بنتا ہے اس کو بڑی عمدہ وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے۔کیونکہ ہمارے ملک میں چندہ اور فنڈز کے ساتھ چلنے والے اداروں کی ایک لمبی فہرست ہے  جن کا سلسلہ معاش چندہ اور فنڈز پر چلتا ہے۔فنڈز اور چندہ پر چلنے والی ان تنظیموں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ بات واضح ہو سکے۔1۔خالص دینی تنظیمیں:یہ وہ تنظیمیں ہیں جو دین کی دعوت کے ساتھ ساتھ رفاہ عامہ کا کام بھی سنبھالے ہوئے ہیں2۔بے دین رفاہی تنظیمیں:یہ عام طور پر غیرملکی ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مختلف این جی اوز کی شکل میں موجود ہیں جن کو اتحادی ممالک  امداد مہیا کرتے ہیں3۔غیر ملکی رفاہی تنظیمیں:جو کہ کسی ملک میں بذات خود مداخلت کر کے اس کے کسی نہ کسی نظام کو متاثر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جیسے کہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیاں مختلف عریاں اور فحش اشتہارات کے ذریعے،مختلف ثقافتی فنکشن اور طائفوں کے ذریعے کرتے ہیں۔مصنفہ نے اس حوالے سے سیر حاصل بحث کی ہے کہ آیا اس چندہ اور فنڈ کے نظام کو شریعت کے اصولوں کی روشنی میں کس حد تک اور کس طریقے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ اس ذریعے سے حاصل ہونے والے تعاون کو درست سمت دی جا سکے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
چندہ کیا ہے 5
انفاق سے مراد 10
خرچ کرنے کی شرائط 14
صحابہ کا جذبہ انفاق 14
خلفائے راشدین کے بعد کے ادوار میں انفاق 18
مدد کا ذریعہ کون سی تنظیم 23
ناجائز تقریبات کے لیے چندہ 26
مساجد کے لیے چندہ 30
چندہ جمع کرنے کی چند نامعقول صورتیں 34
امداد کا ہدف مقر کرنا 36
قربانی کی کھالیں جمع کرنا 39
کسی کے لحاظ میں چندہ دینا 43
گھر گھر جا کر فند اکٹھا کرنا 44
عورتوں کا صدقہ و خیرات میں زیور دینا 46
چندہ دینے والے کو پہنچانا چاہیے 48
مخیر افراد اور اداروں میں شرعی کوتاہیاں 55
زیادہ چندہ فراہم کرنے والوں کی قدر 58
تعاون کرنے والوں کی کمائی 60
کارکنوں کی تنخواہوں کا معاملہ 62
ادارے کی دیگر چیزوں سے فائدہ اٹھانا 63
مہمان خصوصی کا رواج 67
تحائف اور انعامات دینا 69
خالص دینی ادارے 70
مقررین ، نعت خوانوں اور میلاد خوانوں کا معاوضہ لینا 73

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like