بنیادی عقائد
بنیادی عقائد
مصنف : عبد المحسن العباد
صفحات: 339
امام عبداللہ ابو محمد بن ابی زید القیروانی کا شمار چوتھی صدی ہجری کے محدثین و فقہا میں ہوتا ہے، آپ نے ’الرسالہ‘ کے نام سےایک مبسوط کتاب تالیف فرمائی۔ اور اس کتاب پر ایک جامع مقدمہ تحریر فرمایا۔ جو اگرچہ بہت مختصر ہے لیکن اس میں علوم و معارف اورمعانی و مطالب کا ایک بحر زخار موجزن ہے۔ بہ بات مبنی برحقیقت ہے کہ امام صاحب نے اصول و فروع کے حوالے سے ان چند سطور کے کوزے میں دریا بند کردیا ہے۔ اس مختصر مقدمہ کو وقت کے عظیم محدث، سابق وائس چانسلر مدینہ یونیورسٹی فضیلۃالشیخ عبدالمحسن بن حمد العباد نےایک نہایت نفیس اور لطیف شرح کے ساتھ مزین فرمایا ہے۔ آپ عصر حاضر میں منہج سلف صالحین کےامین و محافظ تصور کیے جاتے ہیں۔ تحریر و تقریر میں بہت نمایاں اور منفرد مقام کے حامل ہیں۔ اس کتاب میں شیخ موصوف نے ہر مسئلہ پر قرآن و حدیث کا انبار لگا دیاہے، نیز جا بجا ائمہ سلف کے ذکر سے کتاب کی اہمیت و افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ کتاب اصول وفروع کا ایک حسین امتزاج ہونے کے ساتھ ساتھ، تمام مسائل عقیدہ کو کتاب وسنت، اقوال سلف صالحین کی روشنی میں پیش کرنے کا گرانقدر مجموعہ ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 10 | |
تعارف ابن ابی زید القیروانی | 21 | |
شرح سے قبل چند اہم فوائد کا ذکر | 23 | |
اہل السنۃ والجماعت کا عقیدہ فطرت کے مطابق ہے | 45 | |
سلف صالحین اسماء وصفات میں نہ تو تاویل کے قائل تھے اور نہ ان کے معنی میں تفویض کے قائل تھے | 49 | |
ائمہ اربعہ اور ان کے مذاہب کے فقہاء کا عقیدہ | 64 | |
مقدمہ کا اردو ترجمہ | 79 | |
آغاز شرخ | 85 | |
توحید کی تین اقسام اور ان کی تعریفات | 88 | |
توحید کی اقسام میں باہم نسبت | 92 | |
اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ’’الاول‘‘ اور الآخر‘‘ بھی ہیں۔ | 104 | |
اللہ تعالیٰ کے بذاتہ اپنے عرش پر ہونے کا اثبات | 124 | |
اللہ تعالیٰ کے نام حسنیٰ ہیں | 140 | |
اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کا بیان | 145 | |
ایمان بالقدر اور اس کے کتاب وسنت سے دلائل کا بیان | 162 | |
حدیث احتجاج آدم علی موسی کا معنی | 176 | |
ہدایت ارشاد اور ہدایت توفیق میں فرق | 184 | |
نبی اور رسول میں فرق | 191 | |
وسائل بخشش | 213 | |
نافرمان مسلمانوں کا انجام | 221 | |
جنت اور جہنم کا بیان | 225 | |
میدان محشر کے حالات | 237 | |
حوض کوثر کا بیان | 247 | |
اسلام اور ایمان میں فرق | 262 | |
برزخی حیات | 265 | |
صحابہ کرام کا بیان | 278 | |
حکام کے ساتھ خیر خواہی | 308 | |
بدعات کو کلی طورپر ترک کرنے کا بیان | 331 |