اولیاء حق و باطل
اولیاء حق و باطل
مصنف : انصار زبیر محمدی
صفحات: 347
اولیاء الرحمن، اولیاء الشیطان، اللہ تعالی نے اپنی کتاب قرآن مجید میں اور نبی کریمﷺ نے اپنی احادیث مبارکہ میں اس امرکی وضاحت کر دی ہے کہ لوگوں میں سے کچھ اللہ کے ولى اور کچھ شیطان کے دوست ہیں اور اللہ اور شیطان کے دوستوں کے درمیان فرق بھی بیان کر دیا گیا ہے۔الله تعالى اپنے دوستوں کے بارے میں فرماتا ہے:یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہونگے۔یہ وہ لوگ ہیں اور برائیوں سے پرہیز رکھتے ہیں۔ان کے لئے دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی خوش خبری ہے۔اللہ کے افضل ترین اولیاء اس کے رسول ہیں، اللہ تعالی اپنے رسولوں کے ہاتھوں معجزات وکرامات ظاہر فرماتا ہے اور اسی طرح اپنے اولیاء کے ہاتھوں سے بھی کرامات ظاہر کرتا ہے، اور جو کچھ شیطان کے دوستوں کے ہاتھوں سے ظاہر ہوتا ہے تو یہ شیطانی احوال ہیں۔ شيخ الإِسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں: اگرچہ معجزہ لغت میں ہر غیر معمولی کام کو شامل ہے، اور متقدمین ائمہ جیسا کہ امام احمد بن حنبل اور دوسروں نے، ان کا نام نشانیاں رکھا ہے، لیکن متاخرین میں سے اکثر نے لفظی طور پر معجزہ اور کرامت میں فرق کیا ہے، معجزہ نبی اور کرامت ولی کے لئے مخصوص کی ہے، اور دونوں کو (عادت سے ہٹ کر) غیر معمولی امر قرار دیا ہے۔ جب یہ بات معلوم ہو گئی کہ شخص مذکور اولیاء شیطان میں سے ہے اور اس کے مذکورہ کام شیطانی احوال میں سے ہیں جو لوگوں کی نظروں میں شیطانوں کے ذریعے دھوکہ اور اشتباہ پیدا کرتا ہے اس کا حقیقت کے ساتھـ کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”اولیاء حق وباطل” شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی عربی تصنیف “الفرقان بین اولیاء الرحمن واولیاء الشیطان” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ محترم شیخ انصار زبیر محمدی صاحب نے کیا ہے۔اور اس کے شروع میں ضمیمہ محترم صفی الرحمن مبارکپوری صاحبکا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں اللہ کے دوستوں اور شیطان کے دوستوں کی صفات بیان کرتے ہوئے ان کے درمیان فرق کو واضح کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 9 |
تاثرات | 11 |
تقدیم | 13 |
عرض مترجم | 16 |
کتاب کےموضاعات | 16 |
کتا ب الفرقان کااجمالی تعارف | 17 |
خوراق عادت | 18 |
انسانوں کے ساتھ جنوں کے حالات | 19 |
الفرقان کے مخطوطے اورترجمے | 20 |
اس کتاب کےترجمے | 21 |
کچھ اس ترجمعہ کے بارے میں | 22 |
الفرقان کابنیادی موضوع | 23 |
شکر وسپاس | 24 |
مقدمۃ المحقق | 26 |
امام ابن تیمیہ کاایک مختصر تعارف | 29 |
ابن تیمیہ کی شخصیت | 30 |
ابن تیمیہ کادور | 31 |
بیماری ،وفات او رجنازہ | 32 |
خطبۃ الکتاب | 35 |
اللہ کے اولیاء اور شیطان کے اولیاء میں فرق | 37 |
پہلی فصل ……….اولیاء اللہ کے اوصاف | 45 |
ولایت او ر ولی کالغوی واصطلاحی مفہوم | 47 |
افضل ترین اللہ کے ولی | 48 |
کفارومشرکین کادعوی او راس کی تردید | 53 |
اصحاب صفہ کےمتعلق غلط فہمیاں | 56 |
انصار اور بعض اکابر مہاجرین اصحاب صفہ میں نہ تھے | 59 |
اولیاء ،اقطاب او رابدال کے سلسلہ میں واروتمام حدیثیں صحیح نہیں ہیں | 59 |
تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لاناضروری ہے | 63 |
جوشخص اللہ کاذکر نہ کرے وہ شیطان کاولی ہے | 67 |
ذکر رحمن کامفہوم | 69 |
دوسری فصل …..منافقین کی نشانیاں ا و رچند جاہلی اعمال | 71 |
ایمان ونفاق شخص واحد میں | 71 |
تیسری فصل …….اولیاء اللہ کے طبقے | 76 |
ابرار | 83 |
مقربین | 83 |
انبیاء کی تقسیم اولیاء کےطرز پر | 84 |
چوتھی قصل ..امت محمدیہ کی قسمیں او رمعتزلہ ومرجنہ کارد | 88 |
کوئی موحدجہنم میں ہمشہ نہیں رہے گا | 90 |
چھٹی فصل …ایمان مجمل بھی اور مفصل بھی | 96 |
پانچویں ایمان او رکفر اکی حقیقت اورمومنین کی ایک دوسرے پر فوقیت | 93 |
ساتویں فصل ..ایمان اورتقوی ولایت الہی کی شرط ہے | 102 |
آٹھویں فصل …جائز امور میں اللہ کے ولی دوسروں سے ممتاز نہیں | 106 |
صوفی کی وجہ تسمیہ | 107 |
فضلیت وبرتری کامعیار تقوی ہے حسب نسب نہیں | 108 |
فقرکاشرعی مفہوم | 109 |
مہاجرین کی صفت | 111 |
معاذبن جبل کونبی کریم ﷺ کی چند وصیتیں | 114 |
نویں فصل …..معصوم ہونا ولایت کے لیے شرط نہیں ہے | 119 |
الہام کی صحت کامعیار | 122 |
ولی کو سمجھنے میں لوگوں کی قسمیں | 122 |
عمربن خطاب کے فضائل میں چند احادیث | 123 |
صدیق کامرتبہ محدث سے اونچاہے | 127 |
انبیاء کی اطاعت واجب ہے اولیاء کی نہیں | 128 |
کتاب وست میں سے کسی چیز کاثبوت نہ ہوتو وہ باطل ہے | 134 |
رسالت محمدی ﷺ کی جامعیت | 136 |
شیطان والوں کی پہچان | 140 |
دسویں فصل…..حقیقت اورشریعت | 147 |
گیارھویں فصل ..انبیاء کی افضلیت او رخوش بختوں کے مراتب | 153 |
سابقین اولین میں سے خلفاء اربع افضل ہیں | 156 |
اولیاء کو انبیاء سے افضل کہنا صریح گمراہی ہے | 156 |
ولایت الہی رسولوں کی اتباع پر موقوف ہے | 159 |
ملحد اتحادی صوفیاء کاتعلق فلسفہ سے | 160 |
نبوت کی فلسفیانہ تشریح | 163 |
لفظ عقل مسلمانوں او ریونانیوں کی زبان میں | 166 |
فرشتے صوفیوں کی نظر میں | 167 |
اللہ تعالی سے براہ راست علم سیکھنے کامدعی گمراہ ہے | 168 |
قرآن وسنت میں جبریل اور فرشتوں کے اوصاف | 170 |
ابن عربی اورجنید | 179 |
فلاسفہ صوفیوں کی باغبار ن جسارت | 180 |
معصیت کاتقاضا حلول اوراتحاد نہیں ہے | 192 |
بارھویں فصل …دینی اورتکوینی حقائق کامسئلہ | 196 |
قضاء وقدر کی حجیت پیش کرنا مشرکین کاطریقہ ہے | 206 |
قضاۃ (حج )کی قسمیں | 215 |
خضر کے ساتھ قصہ موسی کی حجیت پیش کرنا غلط ہے | 217 |
ائمہ کی تقلید نہ واجب ہے نہ حرام | 218 |
تیرھویں فصل….تشریعی اورتکوینی قوانین کافرق | 219 |
تکوینی ارادہ | 219 |
دینی ارادہ (تشریعی امر ) | 219 |
امرتکوینی اور امردینی | 222 |
اذن تکوینی اور اذن دینی | 223 |
قضاء دینی اورقضاء تکوینی کی بات | 224 |
تکوینی اور دینی بعثت | 227 |
ارسال | 228 |
تکوینی او ردینی کلمات | 229 |
کلمات دینیہ | 231 |
اتباع سنت ہی حق باطل کامیزان ہے | 231 |
رسول اللہ ﷺ کے معجزات اور ائمہ کرام کی کرامات کامقصد | 239 |
کرامات صحابہ | 241 |
کراما ت تابعین | 244 |
حالات ایمانی کے برعکس شیطانی حالات والے | 250 |
کراما ت اولیاء اور مشابہ احوال شیطانی میں فرق | 255 |
قبروں کی تعظیم مشرکین اوراہل بدعت کاطریقہ ہے | 258 |
شیطانی مکرو فریب کی چند مثالیں | 262 |
الگ ہوک رغاروں او رجنگلوں میں قیام کرنابدعت ہے | 263 |
خوارق عادت کے باب میں لوگوں کی قسمیں | 265 |
احوال شیطانی کے مقوبات | 266 |
تلاوت قرآن اور صحابہ کرام | 267 |
خارق عادت کی قسمیں | 271 |
کرامت کی بنیاد ایمان اورتقوی ہے | 274 |
چودھویں فصل…تمام جن وانس کے لیے نبی کریم ﷺ کی رسالت عامہ | 277 |
جنوں کاسماع | 282 |
انسانوں کے ساتھ جنوں کے حالات | 284 |
شیطانی مکراپنے دوستوں کے ساتھ ان کے درجہ کے لحاظ سے ہوتاہے | 284 |
شیطان معبود ان باطلہ کی شکل میں | 285 |
کتاب کی تحقیق میں درج ذیل مراجع ومصادر سے استفادہ کیا گیاہے | 288 |
ضمیمہ ..اہل تصوف کی کارستانیاں (از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری ) | 296 |
مقدمہ | 297 |
پہلاباب ۔صوفیانہ افکار کے اہم ترین خطرات | 299 |
1۔مسلمانوں کو قرآن وحدیث سے پھیرنا | 299 |
2۔تصوف قرآن وحدیث کے لیے باطنی تاویل کادروازہ کھولنا | 302 |
3۔اسلامی عقیدے کی بربادی | 313 |
4۔فسق وفجور اور اباحیت کی دعوت | 317 |
صوفیااو رگانے کی حلت | 322 |
دوسراباب …اہل تصوف سے کس طرح بحث کی جائے | 330 |
بحث ومباحثہ کے لیے قواعد | 331 |
1۔اسلام اور تصوف کے درمیان بنیادی فرق | 332 |
2۔صوفی عقیدے کے تفصیلی خدوخال | 333 |
صوفی شریعت | 336 |
عبادت | 336 |
حلال وحرام | 336 |
حکومت وسلطنت اور سیاست | 337 |
تربیت | 337 |
3۔صوفی سے بحث کانقطہ آغاز | 337 |