السلام علیکم
السلام علیکم
مصنف : عبد الغفور اثری
صفحات: 156
دنیا کی ہر مہذب قوم میں یہ رسم پا ئی جاتی ہے کہ جب وہ آپس میں ایک دوسرے کو ملتے ہیں، توچند مخصوص الفاظ کسی خاص انداز سے ادا کرتے ہیں۔ان کے یہ الفاظ و انداز ان کا ملی وقومی شعار بن جاتا ہے۔جیسے ہندو رام رام،سکھ جئے گرو، اور انگریز گڈ مورننگ،گڈ مون اور گڈ ایوننگ وغیرہ جیسے الفاظ ادا کرتے ہیں۔اسلام نے بھی طرز ملاقات کے آداب کو بیان کرتے ہو ئے باہمی ملاقات کرتے وقت(السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ) جیسے عظیم الشان الفاظ کہنے کاحکم دیا ہے۔ ان سے بہتر کوئی دعائیہ کلمات نہیں ہیں۔کیونکہ ان میں دنیا وآخرتدونوں جہانوں کی کامیابی کے راز مضمر ہیں،اور یہ محبت و دعا گوئی کا بہترین اظہار ہیں۔ چونکہ سلام کے احکام ومسائل سے آگاہ ہونا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے ،چنانچہ فاضل مؤلف مولانا عبد الغفور اثری نے خالصتا اصلاحی جذبہ سے سرشار ہو کر نہایت عرق ریزی،تحقیق اور مستند دلائل کے ساتھ نہایت سلجھے ہوئے اسلوب میں یہ کتابچہ مرتب فرمایا ہے ،جو اپنے موضوع ایک منفرد کاوش ہے،اور مطالعہ کے لائق ہے۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض حال | 3 | |
اہمیت اسلام | 19 | |
سلام کا معنی و مفہوم کیا ہے ؟ | 19 | |
مسلمان کی تعریف | 21 | |
اسلامی سلام کی ابتداء | 22 | |
سلام کہنے اور اسکا جواب دینے کا شرعی حکم | 26 | |
سلام کہنا مسلمان کا امتیازی نشان ہے | 29 | |
مسلمان کے مسلمان پر دس حقوق | 33 | |
لوگوں میں سب سے زیادہ بخیل کون ہے؟ | 38 | |
فضائل سلام | 42 | |
سلام پھیلانا بہترین عمل ہے | 42 | |
مومن سے محبت رکھنا ایمان ہے | 45 | |
سلام کرنے سے عداوت و دشمنی ختم ہو جاتی ہے | 46 | |
شارحین کی وضاحت | 51 | |
سلام کے ہر جملے پر دس نیکیاں | 54 | |
علماء محدثین کی آراء کہ حدیث ہذا قابل عمل ہے | 59 | |
سلام کے مفصل احکام و مسائل | 68 | |
کون کس کو سلام کرے | 69 | |
کسی مجلس سے رخصت ہوتے وقت بھی سلام کرنا چاہیے | 71 | |
ضروری انتباء | 72 | |
گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا | 74 | |
غیر مسلموں کو سلام کس طرح لکھنا چاہیے؟ | 81 | |
فقط ہاتھ کے اشارے سے سلام کرنا ممنوع و حرام ہے | 84 | |
سلام کا جواب نہ دینے والے شخص کی مذمت | 86 | |
مصافحہ کی اہمیت و فضیلت | 91 | |
مصافحہ میں پہل کرنے والے یمنی تھے | 93 | |
مصافحہ تکمیل سلام ہے | 94 | |
مصافحہ کے بیس فقہی آداب | 107 | |
مانقہ کا معنی اور اسکا حکم شرعی | 109 | |
معانقہ کا لغوی معنی | 109 | |
معانقہ کا شرعی اور اصطلاحی معنی | 109 | |
کن حالات میں معانقہ کرنے سے احتراز بہتر ہے | 113 | |
کسی کے گھر میں داخل ہونے سے قبل اجازت لینے کا حکم شرعی | 114 | |
اجازت لینے کا مسنون طریقہ | 120 | |
چند فقہی مسائل کا بیان | 132 | |
قیام تعظیم کی شرعی حیثیت | 136 | |
انگریزی سکولوں میں کلام روم میں ٹیچر کی آمد پر اور قومی ترانہ پڑھا جانے کے وقت قیام تعظیم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ | 137 | |
حضرت انس ؓکی روایت | 140 | |
حدیث ہذا کی تحسین و تصحیح | 144 | |
ماخذ کتاب | 148 |