عشرہ ذی الحجہ عیدین اور قربانی کے احکام و مسائل

عشرہ ذی الحجہ عیدین اور قربانی کے احکام و مسائل

 

مصنف : محمد سعید طیب بھٹوی

 

صفحات: 42

 

اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات او رنوازشات، کاشکرادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز وانکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی او رکوتاہ عملی کا اعتراف کر کے اس ذات عظیم وبرتر سے معافی اور عفو ودرگزر کی دہا والتجاء کرنا ہے۔ اور عیدالاضحیٰ امام الموحدین، جد الانبیاء سیدناابراہیم کی قربانی ، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کر کے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کےلیے جانورذبح کر کے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجروثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ رسالہ ’’عشرۂ ذی الحجہ عیدین اور قربانی کے احکام ومسائل ‘‘ محترم جناب محمدسعید طیب بھٹوی ﷾ کا مرتب شدہ ہے ۔ اس کتابچہ میں انہو ں نے عشرۂ ذی الحجہ کی اہمیت وفضیلت ، عیدین اور قربانی کے متعلق جملہ مسائل قرآنی نصوص اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں بیان کیے ہیں ۔نیز ان عبادات اوراعمال کوادا کرنے کے مسنون طریقوں کی وضاحت کی ہے اور غیر مسنون اور غیر ضروری کاموں کی نشاندہی بھی کردی ہے۔ تاکہ قارئین ان مناسک اور عبادات کو سنت نبوی کے مطابق انجام دے سکیں جوکہ قبولیت اعمال کی بنیادی اور اولین شرط ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
عشرۃ ذی الحجہ  
عشرہ ذی الحجہ میں کرنے والے کام 6
اصلاح عقیدہ 7
اقامت صلاۃ 7
انفاق فی سبیل اللہ 9
روزہ 10
تکبیر وتہلیل وتحمید 11
اعمال صالحہ 12
توبہ واستغفار 14
جہادفی سبیل اللہ 14
مسائل عیدین  
عید کےدن غسل کرناخوشبو لگانا اورمسواک کرنا 16
نمازعید سےقبل کھانا پینا 16
نماز عید باہر کھلے میدان میں اداکرنا 17
نماز عید کےلیے نہ اذان کہی جائے گی نہ اقامت 17
نماز عید سےپہلے یابعد نوافل 17
نماز عیدکاوقت 18
عیدگاہ میں سب مسلمان مردوں عورتوں کاحاضر ہونا 18
عیدگاہ جانےوالی عورتوں کےلیے ہدایات 19
نماز عید کےلیے آتے جاتے راستہ بدلنا اورتکبیرات کہنا 19
نماز عدی اورسترہ 20
عیدکی نماز کاطریقہ 20
تکبیرات زائدہ میں رفع الیدین 20
نماز عید میں قراءت بلند آواز سے 212
خطبہ عیداورمنبر 21
عیدکے دن کیےجانے والے کاموں کی ترتیب 21
عیدکاخطبہ 22
عید کی مبارک باد 22
مسائل قربانی  
قربانی کاحکم 26
قربانی کرنےوالے کےلیے مالوں اورناخنوں کاکاٹنا 27
لمحہ فکریہ 27
قربانی کےجانور کی عمر 29
قربانی کےلیے موٹا تازہ اورخوبصورت جانور 30
خصی جانوروں کی قربانی 30
قربانی سےمانع عیوب 30
قربانی کاوقت 32
قربانی کےدن اورسب سے زیادہ فضیلت والادن 33
سارے گھر والوں کی طرف سے قربانی 33
قربانی کرتے ہوئے اونٹ یاگائے میں شراکت 34
جانور کو بوقت ذبح قبلہ رخ کرنا 34
قربانی کی دعا 35
جانور ذبح کرنے کےآداب 35
قربانی میں وکالت 35
قربانی کےگوشت کی تقسیم 37
قربانی کاگوشت ذخیرہ کرنا 37
قربانی کی کھال بیچنا 38
قربانی کاگوشت کھال یاکوئی بھی چیز قصاب کی مزدوری میں دینا 38
قربانی کی کھالوں کامصرف 39

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like