عربی زبان و ادب
عربی زبان و ادب
مصنف : ابو مسعود عبد الجبار سلفی
صفحات: 856
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’ عربی زبان وادب‘‘ محترم مولاناابو مسعود عبد الجبار سلفی (فاضل جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد،ایم اے جامعہ پنجاب ) کے تصنیف ہے ۔جس میں انہو ں نے پنجاب یوینورسٹی ایم اے اسلامیات کے نصاب کی مکمل تفہیم وتشریح کو بڑے عام فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔کتاب کے شروع میں امتحان میں 100 فیصد کامیابی سے ہمکنار ہونے کے دس راہنمال اصول بھی بیان کردیئے ہیں۔ طلباء اس کتاب سے استفادہ کرکے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | 5 | |
امتحان میں سو فیصد کا میابی سے ہمکنار ہونے کے رہنما اصول | 6 | |
عربی زبان و ادب کا مطالعہ کرنے والوں سے چند گزارشات | 9 | |
تسہیل الادب فی معرفۃ کلام العرب ( المعروف عربی کا معلم) | 15۔409 | |
قصص النبیین | 410۔482 | |
حصہ تفسیر فی ظلال القرآن | 483 | |
سورۃ الرحمن آخری رکوع | 483۔493 | |
سورۃ النازعات | 494۔539 | |
سورۃ عبس | 494 | |
سورۃ الانفطار | 540 | |
سورۃ الفیل | 596 | |
سورۃ القریش | 626 | |
سورۃ الماعون | 665 | |
سورۃ الکوثر | 674 | |
سورۃ الکافرون | 684 | |
سورۃ النصر | 698 | |
سورۃ الاخلاص | 726 | |
سورۃ الفلق | 726 | |
سورۃ الناس | 752 | |
عربی ادب قبل از اسلام | 762 | |
عربوں کا تعارف | 765 | |
عربوں کا جغرافیائی ماحول | 766 | |
عربوں کی معاشرتی اور اخلاقی زندگی | 766 | |
عربوں کی سیاسی زندگی | 773 | |
عربوں کی ثقافت | 775 | |
عربوں کی بازار اور منڈیاں | 776 | |
قبل از اسلام شعر و شاعری کی اہمیت | 778 | |
دور جاہلیت کے اشعار کی خصوصیت | 781 | |
اسلام سے قبل کہے گئے اشعار کی تدوین اور روایت | 782 | |
دور جاہلیت کی خطابت | 783 | |
المعلقات اور ان کے شعراء | 788 | |
منتخب اشعار | 814 |