الفرقۃ الجدیدۃ
الفرقۃ الجدیدۃ
مصنف : ابو جابر عبد اللہ دامانوی
صفحات: 303
جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔انہی فرقوں میں سے ایک نام نہاد جماعت المسلمین بھی ہے جوکراچی کی پیداوار ہے ۔اس جماعت کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے “جماعت المسلمین ” کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے جس طرح لبنان میں رافضیوں نے “حزب اللہ “کا نام اختیار کر رکھا ہے۔یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے امام ابن حجرسمیت متعدد محدثین کی تکفیر کی ہے۔
زیر تبصرہ کتاب ” الفرقة الجديدة ” ابو جابر عبد اللہ دامانوی کی ہے۔جس میں فرقہ کا معنیٰ و مفہوم، مسعودیہ اور اہل حدیث، مسعودصاحب کے اہل سنۃ پر چند اعتراضات کو بیان کیا ہے۔اس کتاب میں جماعت المسلمین کے تمام باطل نظریات کا مدلل رد کیا گیاہے اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 6 |
فرقہ مسعودیہ اوراہل الحدیث | 9 |
صحابہ اجمعین اورمسلمین | 17 |
تلزم جماعت المسلین واماہم | 24 |
مسعودصاحب کےاہل السنۃ پرچندبچکانہ اعتراضات | 26 |
پیش لفظ | 29 |
جماعت المسلمین | 38 |
کیااللہ تعالیٰ نےہمارانام صرف مسلم رکھاہے | 51 |
مسلم کی صفات | 54 |
مسلم کےعلاوہ دوسرےنام بھی اللہ تعالیٰ ہی نےرکھے ہیں | 73 |
حکم رسول اللہﷺ | 77 |
حنیف نام | 87 |
عیدالاضحیٰ کےموقع پرجانورذبح کرتےوقت یہ دعاپڑھے | 89 |
ایک اہم نکتہ | 95 |
مسلم اورمومن میں فرق | 98 |
مومن اورقرآن مجید | 119 |
مومن اورایمانیات | 120 |
مومن اورصلوۃ | 122 |
مومن اورزکوۃ | 123 |
مومن اورصیام | 123 |
مومن اورحج | 123 |
مومن اورجہاد | 124 |
خسارے سےصرف مومنین ہی محفوظ رہ سکتےہیں | 124 |
پردہ اورمومن | 125 |
مومن اوراحادیث رسول اللہﷺ | 130 |
حدیث تلزم جماعۃ المسلمین کامطلب | 133 |
بدعتی فرقے | 150 |
حذیفہ بن یمان کی روایت کےمختلف طرق | 165 |
ایک خاص نکتہ | 167 |
حافظ ابن حجرعسقلانیکی وضاحت | 172 |
الدین الخالص | 180 |
فرقہ بندی | 181 |
فرقہ کس طرح بنتےہیں | 185 |
لفظ فرقہ کی بحث | 187 |
حدیث لا’’لانزال طائفہ…………..‘‘کی وضاحت | 196 |
اہل حدیث یااصحاب الحدیث | 202 |
اہل الحدیث کےمتعلق اہل العلم کےاقوال | 212 |
اہل الحدیث سےبغض رکھنےوالابدعتی ہے | 218 |
کیاہرمسلم اہل الحدیث ہوسکتاہے؟ | 220 |
اہل السنۃ والجماعۃ | 224 |
طائفہ منصورہ کہاں ہوگا | 248 |
ایک اہم حدیث | 256 |
سیاسی فرقے یاحکومت کےباغی | 258 |
مسعوداحمدصاحب کی وضاحت | 263 |
خلافت اوراس کےمتعلقات | 264 |
خلافت علی منہاج النبوت | 264 |
امیرکےحقوق | 265 |
رعایاکےحقوق | 169 |
جماعت المسلمین | 269 |
کسی مسلم کوکافرکہنےسےانسان خود کافرہوجاتاہے | 274 |
دین میں آسانی کرنےکاحکم | 280 |
امام محمد ناصرالدین سےجماعت المسلمین کےمتعلق استفسار | 285 |
جماعۃ من المسلمین کےقیام کےاغراض ومقاصد | 294 |
باطل فرقوں کےخلافل ہماراقلمی جہاد | 299 |
الدین الخالص | 300 |