التوحید ( علامہ احمد بن حجر )
مصنف : علامہ احمد بن حجر آل بوطامی البغلی
صفحات: 130
تمام انبیاء کرام ایک ہی پیغام اورایک ہی دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔تمام انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔مومن کاسب سےبڑا سرمایہ توحید ہے اسکی نجات کاسب بڑا سہارا توحید ہے۔ جن وانسان کی تخلیق کا مقصد توحید ہے۔ انسان کانامۂ اعمال میں توحید سےزیادہ وزنی کوئی چیز نہیں ، اسلام کا پورا علم کلام اور شریعت کاسارا نظام توحید کےاردگرد گھومتا ہے۔ توحید ہی اول ہے اور یہی آخر ہے۔اسی سے اسلامی زندگی کی ابتداء ہوتی ہے اوراسی پر خاتمہ بالخیر ہوتا ہے، یہی جنت کی کنجی ہے اور یہی دنیا کی سعادت، اسی پر شفاعت موقوف ہے۔اور یہی تمام انبیاءکی دعوت کانقظۂ آغاز ہے۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’التوحید‘‘علامہ شیخ احمدبن حجر قاضی محکمۂ شرعیہ ،قطر کی عربی ’’تطہیر الجنان والارکان عن درن الشرک والکفران‘‘ کتاب کاترجمہ ہے۔انہوں نےاس جامع اورمختصر کتاب میں توحید کی عظمت اس کے محکم دلائل، شرک کی نجاست اس کےبدتر نتائج ، نیز شرک کی تمام رائج اقسام قبرپرستی ، وسیلہ ، علم غیب، غیر اللہ کی نذرونیاز،اولیاء کرام سے استمداد، استغنا، تقرب،مسئلہ حیات النبیﷺ وغیرہ جیسے مسائل پر سیر حاصل کی ہے ۔طرزِ تحریر اتنا دلکش اور دلائل اتنے مسکت ہیں کہ ہرحق پسند جس کے دل میں قبولیتِ حق کی ذرا بھی رمق باقی ہے وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔فاضل مصنف نے شرک وبدعات کےداعیوں کی ایسی قلعی کھولی ہے اور ان کے دلائل کا تانابانا اس طرح بکھیر دیا ہے کہ اسلاف کی ہڈیوں کےیہ تاجر کتاب کامطالعہ سےمبہوت ہوکر رہ جائیں۔ مولانا مختار احمد ندوی سلفی(مدیر الدار السلفیہ،بمبئی) نے تقریبا چالیس سال قبل کتاب ہذا کا آسان و سلیس ترجمہ کر کےشائع کیا ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ومترجم کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اورہمیں عقیدۂ توحید قائم دائم رکھے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 7 |
خطبہ کتاب | 10 |
توحید کی قسمیں | 19 |
توحید ربوبیت کے دلائل | 20 |
توحید ربوبیت کے متعلق مشرکین کا اقرار | 23 |
صرف توحید ربوبیت کے اقرار سے آدمی مسلمان نہیں ہوتا | 24 |
توحید الوہیت | 25 |
عبادت کی تشریح | 31 |
عبادت میں حسب ذیل چیزیں شامل ہیں | 33 |
شرک کی ابتداء | 35 |
شرک کا سبب صالحین کے بارے میں عقیدت کا غلو ہے | 36 |
عبادت کے اقسام اور ان کے دلائل | 42 |
فہرست نا مکمل |