300 سوال و جواب برائے میاں بیوی
300 سوال و جواب برائے میاں بیوی
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 350
اسلام دینِ فطرت اور ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جس طرح اس میں دیگر شعبہ ہائے حیات کی راہنمائی اور سعادت کے لیے واضح احکامات او رروشن تعلیمات موجود ہیں اسی طرح ازدواجی زندگی اور مرد وعورت کے باہمی تعلقات کےمتعلق بھی اس میں نہایت صریح اورمنصفانہ ہدایات بیان کی گئی ہیں۔ جن پر عمل پیرا ہوکر ایک شادی شدہ جوڑا خوش کن اورپُر لطف زندگی کا آغاز کر سکتاہے۔ کیونکہ یہ تعلیمات کسی انسانی فکر وارتقاء اورجدوجہد کانتیجہ نہیں بلکہ خالق کائنات کی طرف سے نازل کردہ ہیں۔ جس نے مرد وعورت کے پیدا کیا اور ان کی فلاح و کامرانی کے لیے یہ ہدایات بیان فرمائیں۔ اکثر لوگ ازدواجی راحت و سکون کے حریص او رخواہشمند ہوتے ہیں لیکن اپنے خود ساختہ غلط طرزِ عمل اور قوانینِ شرعیہ سے غفلت کی بنا پر طرح طرح کی مشکلات اور مصائب کاشکار ہو کر اپنا سکون واطمینان غارت کرلیتے ہیں جس سے نہ صرف بذات خود وہ بلکہ ان کےاہل عیال اور کئی ایک خاندان پریشانیوں کا شکار ہوتے جاتے ہیں۔ ان ازدواجی مصائب اور خانگی مشکلات کے کئی اسباب و وسائل ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’300 سوال وجواب برائےمیاں بیوی‘‘ میں قرآن مجید اورصحیح احادیث کے پیش ِ نظر عالم ِ اسلام کے جید علماء اور نامور مفتیان کرام کے فتاویٰ کو جمع کیاگیا ہے۔ جس میں ازدواجی زندگی کے متعلقہ مسائل کاشافی حل اور ہرمشکل کا علاج موجود ہے۔ اس مجموعہ کی خصیوصیت یہ ہے کہ اس میں خالصتاً کتاب وسنت کی نصوص کو محل استدلال بنایا گیا ہے اور انہی کی روشنی میں پیش آمدہ مسائل کاجواب دیا گیا ہے۔ نیز اس مجموعے میں ازدواجی زندگی کےہر گوشے سے متعلقہ مختلف اور متنوع احکام ومسائل کو یکجا کردیا گیا ہے۔ لہٰذا ہر کوئی خواہ مرد ہو یا عورت اس سے استفادہ کرسکتاہے۔ ان اہم فتاویٰ جات کو عربی زبان سے اردو میں منتقل کافریضہ حافظ عبد اللہ سلیم ﷾ نے انجام دیا ہے۔ تاکہ اردو خواں حضرات بھی اس کتاب سے مستفید ہوسکیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کےناشر اورجملہ معاونین کی اس خدمت کو قبول فرمائے اوران کےلیے توشۂ آخرت بنائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عاض ناشر | 19 |
عرض مولف | 21 |
نکاح او رعورتوں سے رہن سہن | |
شادی سے پہلے کی میل ملاقات | 24 |
کیاعورت بے نماز آدمی کےساتھ شادی کرنے سے انکار کرسکتی ہے؟ | 25 |
کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ ایسے شخض کےساتھ شادی کرنے سے انکار کردے جو علمی اعتبار سے اس کاہم پلہ نہیں ہے؟ | 26 |
ایک دیندار عورت کاوالدین کی اطاعت کرتے ہوئے ایک بے دین آدمی سے شادی کرنا | 27 |
عورت کادیندار شخص سے شادی کرانا | 28 |
نیک خاوند کےانتخاب کے لیے بنیادی صفات | 31 |
عورت کاایسے شخص کےساتھ نکاح کرنے سے کنارہ کشی اختیار کرنا جس کی طرف اس کامیلان نہیں ہے اگر چہ وہ شخص نیک ہو؟ | 32 |
طلب علم کی رغبت میں شادی سے بےرغبتی | 33 |
منگتیرکودیکھنے کی حدود | 34 |
مرد کااپنی منگتیر کے پاس قرآن مجید حفظ کرانے کےلیے جانے کاحکم | 37 |
منگتیر سےٹیلی فون پر گفتگو کرنے کاحکم | 37 |
غیر شرعی طریقوں سے شادی میں رکاوٹ کھڑی کرنے کاحکم | 39 |
حق مہر میں غلو کرنے کاحکم | 39 |
قرآن میں حق مہر کی مقدار | 40 |
عقدنکاح میں ولایت کاحکم | 41 |
عورت کے لیے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر شادی کرناجائز نہیں ہے | 43 |
بیوی کےحقوق وفرائض | 44 |
ذمی (نصرانی )عورت کے حقوق | 46 |
بیوی کے مالکانہ حقوق | 46 |
بیوی کاخاوند کے مال سے حج کرنا | 47 |
خاوند کے بتائے بغیر اس کےمال خرچ کرنے کاحکم | 47 |
نکاح میں جائز شرائط | 48 |
تعداد ازواج (ایک سے زیادہ شادیاں کنرا) عنوست (کنوری لڑکی کابغیر شادی کےبوڑھی ہونا) کابہترین حل | 50 |
بیوی کااپنے خاوند کی خدمت بجالانا | 51 |
خاوند کی بدسلوکی کی وجہ سے بیوی کاخدمت سے رک جانا | 51 |
بیوی کااپنے خاوند کےوالدین کےساتھ رہنا | 52 |
حجرہ عروسی میں عورت کامستقل قیام | 53 |
خاوند کی وفات کےبعد شادی نہ کرنے کاحکم | 54 |
خاوند کی اطاعت کو والدین کی اطاعت پر مقدم کرنا | 55 |
حصول علم اور گھریلو ذمہ داری مین موافقت پیداکرنا | 56 |
بیوی کااپنے خاوند کو نیکی کاحکم دینا | 57 |
کیاعورت کااپنے خاوند کوجواب دینامعصیت ہے | 57 |
لڑکے کالڑکی کو منگنی کاتحفہ دیتے ہوئے اس کو زیورات پہنانے کے لیے محفل منعقد کرنے کاحکم | 59 |
شب زفاف (سہاگ رات )کے ضابطے | 60 |
غیر شرعی شادیوں میں شرکت کرنے کاحکم | 61 |
بیوی سے لطف اندوز ہونے کی حدود | 62 |
میاں بیوی کی آپس میں دل لگی کرنے کی حدود | 63 |
جماع کے آداب | 65 |
دبر (پچھلی شرمگاہ ) میں جماع کرنا | 66 |
دبر میں دخول کیے بغیر لطف اندوزہونے کاحکم | 70 |
حیض کے آخری ایام میں بیوی سے مجامعت کرنا | 70 |
حائضہ عورت سے حیض سے پاک ہونے کےبعد اور غسل کرنے سے پہلے جماع کرنے کاحکم | 71 |
عورت سے دبر (پچھلی شرمگاہ ) کی طرف سے قبل (اگلی شرمگاہ ) میں جماع کرنے کاحکم | 72 |
بیوی کے پستان سے دود ھ پینے کاحکم | 73 |
بیوی کادودھ پینے پر حرمت کاحکم نہیں لگتا | 74 |
زوجین کارضامندی | 74 |
بیوی کاانتخاب کیسے کریں | 75 |
میاں بیوی کاایک دوسرے کے سامنے (بغیر کپڑوں کے ) ظاہر ہونا | 81 |
میاں بیوی کے ننگے ہوکر جماع کرنے کاحکم | 81 |
زوجین کے راز افشاء کرنے کی حرمت | 82 |
حیض ونفاس میں جماع کرنے کاکفارہ | 84 |
عورت سے حیض ونفاس کے دوران جماع کے بغیر صرف مباشرت (بوس وکنار وغیرہ )کرنے کاحکم | 86 |
حاملہ سے جماع کرنے کاحکم | 86 |
جب عورت مرد کی طرح احتلام والی ہوجائے توا س پر کیاواجب ہے | 91 |
اگر عورت حالت حیض میں اپنے خاوند سے جماع کرنے پر راضی ہو جائے تو کیا ا س پر کفارہ واجب ہو گا؟ | 92 |
جماع کے وقت مستحب ذکر | 93 |
تحدید نسل ،خاندانی منصوبہ بندی،عزل اور اسقاط حمل کے متعلق فتوی جات | |
منع حمل کاحکم | 96 |
مانع حمل گولیاں استعمال کرناکب جائز ہوتاہے | 96 |
تحدید نسل اور خاندانی منصوبہ بندی میں فرق | 102 |
ضرورت کے تحت حمل کو روکنا | 105 |
حمل کو روکنے کے لیے نص بندی کروانے کاحکم | 107 |
ضرورت کے تحت (مانع حمل ) چھلے استعمال کرنے کاحکم | 108 |
عزل کاحکم اور اس کی کیفیت | 109 |
ضرورت کے تحت اسقاط حمل کاحکم | 113 |
فقروفاقہ یابیماری کے ڈر سے بچے پیدا نہ کرنا | 113 |
طلاق کے متعلق فتوے | |
عورت کب مطلقہ سمجھی جائے گی ؟ | 120 |
مخفی طلاق کاحکم | 122 |
ایک کلمہ سے دی گئی تین طلاقوں کاحکم | 123 |
غصہ کی حالت میں دی گئی طلاق کاحکم | 125 |
حائضہ کی طلاق کاحکم | 126 |
غیر مدخولہ عورت کی طلاق کاحکم | 128 |
طلاق کی قسم اٹھانے یا اس کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرنے کاحکم | 129 |
دل میں یاالفاظ اداکرکے مخفی طلاق کاحکم | 130 |
عورت کااپنے خاوند سے اس کے ایک اور شادی کرنے پر طلاق کامطالبہ کرنے کاحکم | 131 |
حدیث ((ايماامراة سالت زوجها الطلاق….))کاکیا مطلب ہے ؟ | 132 |
ازدواجی زندگی کے اختلافات دور کرنے کے لیے پندونصائح | 134 |
اس عورت کاحکم جو پیغام دینے والے پر یہ شرط لگائے کہ وہ تمباکو نوشی نہیں کرے گا | 136 |
عورت کو اپنے خاوند سے خلع طلب کرناکب جائز ہے | 136 |
کیا عورت کے لیے خاوند کی (لاعلاج )کی وجہ سے خلع طلب کرناجائز ہے ؟ | 137 |
کیا عورت ایسے شخص کی زوجیت میں رہنے سے گنہگار ہوتی ہے جو شخص امور دین کامذاق اڑاتا ہے | 138 |
حلالہ کرنے والے کی خدمات حاصل کرنے کاحکم | 139 |
خاوند کااپنی بیوی کو لعن طعن کرنا طلاق شمار نہیں ہوتا | 140 |
رجعی طلاق والی عورت کے پاس جانے کاحکم | 141 |
معلق طلاق کی مختلف صورتوں میں سے وہ صورت جس میں طلاق نہیں ہوتی | 142 |
حمل ،ولادت وزچگی اور علاج معالجہ کے متعلق فتوے | |
اجنبی یاکافر ڈاکٹر کامسلمان عورت کاعلاج کرنے کاحکم | 144 |
اجنبی ڈاکٹر کے مسلمان عورت کاعلاج کرنے کاحکم | 146 |
عورت کامحرم کے بغیر مرد ڈاکٹر کے پاس جانے کاحکم | 146 |
اجنبی ڈاکٹر کے عورت کاڈلیوری کیس (بچہ جنوانا)کرنے کاحکم | 147 |
مسلمان عورت کے غیر مسلمہ لیڈی ڈاکٹر کے سامنے اپنا ستر او رپر دہ کھولنے کااحکم | 149 |
خاوند کی منی کو عورت کے رحم کی طرف منتقل کرنے کاحکم | 150 |
متنبی (کسی کو بیٹ ) بنانے کاحکم | 152 |
آدمی کادوسرے کی منی کے ساتھ جماع کرنے کاحکم | 153 |
قرآن کے ذریعہ علاج کرنے کاحکم | 154 |
جادو کے ذریعہ میاں بیوی کی صلح کروانے کی حرمت | 155 |
مربوط (جس کو اپنی بیوی کےساتھ جادوکرکے جماع کرنے سے روک دیا گیا ہو)کاعلاج | 156 |
تعویذ لٹکانے کاحکم | 157 |
پانی پر قرآن مجید پڑھ کراس کو پینے یا اس سے غسل کرنے کاحکم | 158 |
نفس کی تسکین کی خاطر تعویذ لٹکانے کاحکم | 159 |
عورتوں کاختنہ کرنے کاحکم | 159 |
علاج معالجہ میں جنوں سے مدد لینے کاحکم | 160 |
شراب اور دیگر منشیات کے ذریعہ علاج معالجہ کرنے کاحکم | 161 |
چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے بعض کھانے پینے والی چیزوں کااستعمال | 166 |
خوبصورتی کی خاطر پلاسٹک سرجری کروانے کاحکم | 167 |
علاج کی غرض سے بھاپ لینے اور نہانےوالے حماموں میں جانے کاحکم | 168 |
حمام میں عور ت کتنا جسم چھپا ئے | 169 |
طہارت کے متعلق فتوے | |
چھوٹے بچے کے پیشاب کاحکم | 172 |
خون سے طہارت حاصل کرنے کاحکم | 172 |
شرمگاہ سے خارج ہونے والی رطوبات کاحکم | 174 |
عورت کی فرج (اگلی شرمگاہ ) سے نکلنے والی ہوا کاحکم | 175 |
مذی او رودی کاحکم | 176 |
منی کاحکم | 177 |
پانی کے علاوہ نجاست کو پاک کرنے کاحکم | 178 |
پاک صاف ٹشو پیپر ز سے استنجاء کرنے کاحکم | 179 |
وضو کاطریقہ | 180 |
وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کاحکم | 182 |
غسل کے وقت بسم اللہ پڑھنے کاحکم | 183 |
اس شخص کاحکم جو وضو میں کسی عضو کو دھونا بھول جائے | 183 |
عورت کاوضو کرتے وقت سرکامسح کرنا | 185 |
عورت کے سر کی چٹیا (بالوں کا گچا)پر مسح کرنے کاحکم | 186 |
دوپٹہ پر مسح کرنے کاحکم | 186 |
کیا ہیئر کریم ناقص وضو ہے | 187 |
کیا وضو کرتےوقت مصنوعی دانتوں کو اتارا جائے | 187 |
غسل کو واجب کرنے والی اشیاء | 188 |
تمیم کرناکب جائز ہوگا؟ | 191 |
کیا مریض کے جسم پر موجود نجاست تمیم کو واجب کرتی ہے ؟ | 193 |
طبعی خون(حیض ونفاس وغیرہ)کے متعلق فتوے | |
اس عورت کاحکم جس کی عادت حیض تبدیل ہوجائے | 194 |
عورت کو ولادت سے پہلے آنے والا خون | 195 |
نفاس والی عورت کب نماز پڑھے گی کی روزہ رکھے گی اور کب حج کرے گی؟ | 195 |
جنین کے ساقط ہونے کےبعد خون کاحکم | 197 |
کیا نفاس والی عورت اپنے گھر میں ہی بیٹھی رہے ؟ | 199 |
حج یاعمرو کی ادائیگی کے لیے مانع حیض ادویات استعمال کرنے کاحکم | 200 |
ایام عادت کے بعد عورت کو آنے والے خون وغیرہ کاحکم | 201 |
حائضہ کامسجد میں داخل ہونے کاحکم | 202 |
حائضہ کادعائیں پڑھنااور قرآن مجید کی تلاوت کرنا | 203 |
کیا آپریشن کے ذریعہ ولادت نفاس کو واجب کرتی ہے ؟ | 205 |
حائضہ ہاتھ سے کھانا تناول کرنا | 206 |
اس عورت کاحکم جو فجر کے فورا بعد پاک ہوجائے | 206 |
سارا رمضان عورت کو خون کے قطرے آتے رہے | 207 |
اس عور ت کا روزہ جو فجر سے پہلے پاک ہوجائے او رفجر ے بعدغسل کرے | 208 |
اس عورت کے روزےکاحکم جس کوحیض آنے کےاحساس کے بغیرخون اترے | 209 |
اس عورت کے روزے کاحکم جس کوخو ن آیا مگر اس پر یہ واضح نہ ہوا یہ کہ خون حیض ہے یانہیں؟ | 210 |
حائضہ اور نفاس والی عورت کایام رمضان میں کھانے پینے کاحکم | 210 |
حمل ساقط کرنے والی عورت کے روزہ کاحکم | 210 |
اس حاملہ کے روزے کاحکم جس کو رمضان کےایام میں خون جاری ہو | 211 |
اس عورت کے روزے کاحکم جس کی ماہواری میں بگاڑ پیدا ہوگیا اور اسے ایک دن حیض آتا ہے اور ایک دن طہر کاہوتاہے | 212 |
اس عورت کے روزے کاحکم جس کاحیض توبند ہوگیا مگر ابھی اس نے سفید روئی نہیں دیکھی | 213 |
کیا حائضہ عورت اپنے حیض کے پاک لباس میں نماز ادا کرے | 213 |
حاملہ کےولادت سے ایک یادودن پہلے خون دیکھنے کاحکم | 214 |
روزہ رکھنے کے لیے مانع حیض گولیاں استعمال کرنے کاحکم | 215 |
مشتبہ خون کاحکم | 218 |
بچوں کی تربیت کے متعلق فتوے | |
بچوں کی تربیت کی غرض سے مانع حمل گولیوں کااستعمال | 222 |
عقیقے کا مستحب ہونا | 222 |
عقیقہ نہ کرنے والے کاحکم | 224 |
عطیات دینے میں بچوں کے درمیان امتیازی سلوک | 225 |
بچی کے پردہ کاحکم | 226 |
چھوٹی بچیوں کو چھوٹا لباس پہنانے کاحکم | 226 |
بچوں کے بستر کس طرح جدا کیے جائیں | 230 |
چھوٹے بچوں کاقرآن کو چھونا اور پڑھنا | 230 |
بچوں کو مساجد میں لانے کاحکم | 230 |
بچوں کو بددعا دینے یاان پر لعنت کرنے کاحکم | 233 |
بچوں کو لعن طعن نہ کرنے کی نصیحت | 234 |
بچیوں کو تعلیم دلوانے کاحکم | 236 |
بچے کاباپ پر کب تک حق ہوتاہے ؟ | 236 |
بچوں کو تربیت کے لیے مارپٹائی کرنے کاحکم | 237 |
بیوی کابچوں کو خادمہ کے سپرد کرکے نوکری پر چلے جانے کاحکم | 238 |
لباس او رزیب وزینت کے متعلق فتوے | |
دلہن کے لیے مسنون لباس | 242 |
عورت کے اپنے بال کاٹ کر چھوٹے کرنا | 244 |
آبرؤ کے بال کاٹنے کاحکم | 244 |
بال اکھاڑے بغیر آبرؤوں کو سنوارنے کاحکم | 246 |
عورت کے لیے پتلون پہننے کاحکم | 246 |
اونچی ایڑی والا جوتا پہننے کاحکم | 249 |
عورت کے لیے تنگ اور سفید پوشاک پہننے کاحکم | 251 |
پاؤں میں پازیب پہننے کاحکم | 251 |
ناخنوں کو لمبا کرنے او ران پر نیل پالش لگانے کاحکم | 252 |
کیا چہرے او رآبرؤ کے بال اکھاڑے والی (بال اکھاڑتے وقت )اپنا چہر ہ ڈھاپنے؟ | 253 |
جسم کے بال اتارنے کاحکم | 257 |
کیا عورت کے لیے ضرور تاوگ استعمال کرناجائز ہے | 260 |
وبلہ (منگنی وغیرہ کی انگوٹھی )پہننے کاحکم | 261 |
الکحل ملے عطر استعمال کرنے کاحکم | 261 |
انگیا (Brassiere) پہننے کاحکم | 264 |
ایسے لباس پہننے کاحکم جوایسے چمڑوں سے بنے ہوں جن کی حلت مشتبہ ہو | 265 |
عورت کے لیے اپنے بالوں کو رنگنے (ڈائی کرنے )کاحکم | 267 |
میش یعنی بال رنگ برنگے کرنے کاحکم | 267 |
چہرے پر کاسمیٹک (سنگھارکاسامان سرخی ،پوڈر او رکریم وغیرہ ) لگانے کاحکم | 269 |
عورت کے لیے میک اپ(بناؤ سنگھاراستعمال کرنے کاحکم | 270 |
رنگین شیشوں والے چشمے سے زینت حاصل کرنے کاحکم | 274 |
لوہے یاتانبے کے زیورات استعمال کرنے کاحکم | 274 |
مہمان عورتوں کو خشبو پیش کرنے کاحکم | 275 |
عورت کے گھر سے نکلتے وقت خوشبو لگانے کاحکم | 276 |
خدام اور ڈرائیوروں کے متعلق فتوے | |
گھر میں غیر مسلم خدام رکھنے کاحکم | 280 |
کیاعورت غیر مسلم خادمہ سے پردہ کرے ؟ | 280 |
عورت کااجنبی ڈرائیور کے ساتھ سوار ہونے کاحکم | 283 |
عورت کے مسجد جانے کے لیے اجنبی ڈرائیور کاساتھ سوار ہونا | 285 |
اجنبی ڈرائیور کے ساتھ عورتوں کی ایک جماعت کے سوار ہونےکاحکم | 285 |
عورت کے گاڑی چلانے کاحکم | 286 |
کیا اجنبی خادمہ اپنے مخدوم سے پر دہ کرے | 287 |
کافرعورت کو خادمہ رکھنےکےلیے بلوانےکاحکم | 287 |
عورت کے لیےحلال اورحرام کھیلیں | |
عورت کے ورزش کی خاطر مقابلہ کرنے کاحکم | 290 |
ٹیلی ویثر ن دیکھنے کاحکم | 291 |
گانے سننےکاحکم | 292 |
ایسے پروگرام دیکھناجن میں موسیقی چلتی ہو | 295 |
نغمات کاحکم | 295 |
بچوں کے دینی ترانے سننےکاحکم | 297 |
دینی فلمیں دیکھنے کاحکم | 298 |
عورت کاعورتوں یااپنے خاوندکے سامنے رقص کرکے کاحکم | 301 |
شادیوں کے موقع پر عورتو کاآپس میں رقص کرنے کاحکم | 308 |
بوسہ دینا،مصافحہ کرنااور سلام کے مسائل | |
عورت کے مرد کے سر پر سلام کرنا | 312 |
اجنبیوں سے مصافحہ کرنے کاحکم | 312 |
اجنبی بوڑھی عورت سے مصافح کرنے کاحکم | 313 |
بوڑھی عورت سے مصافحہ کرنے کاحکم | 314 |
اجنبی عورت کوسلام کہنے کاحکم | 315 |
اجنبی عورت کے ساتھ گفتگو کرنے کاحکم | 317 |
اجنبی کوبوسہ دینے کاحکم | 318 |
اجنبی عورت مصافحہ کرنے کاحکم | 320 |
بیٹی کو بوسہ دینے کاحکم | 321 |
منہ کابوسہ لینے کاحکم | 322 |
داماد کااپنی ساس سے مصافحہ کرنااور اس کے ساتھ سفر کرنے کاحکم | 322 |
تصویر کے متعلق فتوے | |
حرام تصویروں کابیان | 326 |
گھروں میں تصویریں لٹکانے کاحکم | 327 |
کیاآدمی کااپنی تصویر بناکر اپنے گھروالوں کو بھیجنا جائز ہے ؟ | 329 |
کیمرے کے ذریعہ بنانی جانےوالی تصاویر کاحکم | 330 |
تصویریں دیکھنے ،مردوں سے خلوت اختیار کرنے او ران سے اختلاط کے متعلق فتوے | |
مردو ں کاٹیلی وثیرن پر اداکارعورتوں کو دیکھنے کاحکم | 334 |
عورت کےٹیلی وثیرن پر مرد کی تصویر دیکھنے کاحکم | 337 |
فیشن سے بھر پور مجلے خریدنے کاحکم | 338 |
بامر مجبوری عورت کے ستر کو دیکھنے کاحکم | 339 |
پرامن جماعت کےساتھ عورت کے سفر کرنے کاحکم | 340 |
متفرق فتوے | 343 |