اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب
اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب
مصنف : امام ابن تیمیہ
صفحات: 610
شیخ الاسلام والمسلمین امام ابن تیمیہ کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خو ب استعمال کیا ۔ او رباطل افکار وخیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل او رمستعدر رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔آپ نے مختلف موضوعات پر 500 سے زائد کتابیں لکھیں۔ آپ کا فتاوی ٰ 37 ضخیم جلد وں میں مشتمل ہے ۔ زیر نطر کتاب فتاویٰ ابن تیمیہ کی جلد 19،20 کاترجمہ ہے جو کہ اتباع کتاب وسنت اور فقہی مذاہب کے اصول پرمبنی ان فتاوی جات کا مجموعہ ہے جو شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے قرآن وسنت سے اعراض برتنے والوں اور مبتدعین کے رد میں تحریر فرمائے۔فتاوی ابن تیمیہ کی ان دو جلدوں کا ترجمہ مولانا حافظ عبدالغفور (بانی جامعہ علوم اثریہ ،جہلم اور ان کے صاحبزدگان علامہ محمد مدنی ،حافظ عبد الحمید عامر﷾ او رجامعہ علوم اثریہ کے دیگر ذمہ داران کی کوششوں او رکاوشوں کی بدولت پایۂ تکمیل کوپہنچا ہے ۔اللہ تعالی مترجمین ،ناشرین او رتمام معاونین کی کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
فہرست حصہ اول | ||
کتاب ، سنت اور اجماع | 17 | |
کلامی اور فلسفیانہ موشگافیاں | 17 | |
پہلا اصول | 17 | |
اسرائیلی روایات | 17 | |
فلاسفہ اور اکابرین امت کے اقوال | 18 | |
عقلی قیاسات | 18 | |
رسول اللہ ﷺ پر ایمان | 20 | |
جنوں کا انسانوں پرغلبہ | 42 | |
تلبیس شیطان | 48 | |
مظلوم کی مدافعت | 50 | |
دروزہ کی تکلیف میں کمی کی دعا | 60 | |
معیار ہدایت اتباع رسول ہی ہے | 61 | |
تاریخ اسلام کی سب سے پہلی بدعت | 66 | |
حکمت سے مراد سنت رسول ہے | 77 | |
معاش اور معاد کی اصلاح کیسے ممکن ہے؟ | 93 | |
وحدت ملت اور شریعتوں کا تنوع | 98 | |
کتاب وسنت کے ذریعے سے ہی اتحاد امت ہوسکتا ہے | 111 | |
اولو الامر کی اطاعت مقید ہے | 114 | |
اجتہادی مسائل میں اختلاف | 118 | |
سوفسطائی کی حقیقت | 125 | |
اعتقادات کی قسمیں | 127 | |
رفع حدود اور رفع عذاب میں اعتقادات کی تاثیر | 130 | |
اعتقادات احکام شرعیہ میں موثر ہوتے ہیں | 134 | |
مسالک اقوال مجتہد سے اخذ کیے جاتے ہیں یا اعمال سے؟ | 136 | |
علم کی اقسام | 193 | |
انتہائی جامع ومفید | 197 | |
عورت کے ایام مخصوصہ سے متعلق مباحث | 199 | |
موزوں پر مسح کرنے کا حکم | 202 | |
سفر میں نماز قصر کرنا اور روزہ افطار کرنا | 203 | |
وسق صاع اوردراہم کے بارے میں مباحث | 206 | |
جزیہ کا معنی و مفہوم | 209 | |
آداب مباشرت | 211 | |
دیت عاقلہ کے ذمے ہے | 212 | |
صدقات و خیرات کن کے لیے ہیں | 213 | |
اطاعت رسول ﷺ کا وجوب اور مخالفت کی حرمت | 215 | |
علم شرعی کی اقسام | 250 | |
فہرست مضامین حصہ دوم | ||
مجتہد سے اختلاف | 262 | |
طلاق کے واقع ہونے کے صیغے | 264 | |
اجتہاد ، استدلال ، تقلید اور اتباع کی بحث | 265 | |
اجتہادی خطا اور اس کا حکم | 279 | |
عہد رسالت سے پہلے اور بعد والے امور میں فرق | 282 | |
نیکیوں یا برائیوں میں تعارض | 289 | |
حسنات اور عبادات کی اقسام | 301 | |
ایک جامع قاعدہ | 303 | |
شرعی طاعات میں فقہاء کا کلام | 307 | |
صدق نیکی کا اصل ہے اور کذب برائی کی جڑ ہے | 308 | |
نیکیاں عدل ہیں اور برائیاں ظلم | 313 | |
عدل قولی اور صدق | 315 | |
فقہاء کے نزدیک ایک حکم کی دو علتیں جائز ہیں | 374 | |
ائمہ کے بگڑے ہوئے پیروکاروں کی تحریفات | 383 | |
عام و خاص سے متعلق بحث | 385 | |
حسنات اور سیئات دو دو علتوں پر مشتمل ہوتی ہیں | 387 | |
قاعدہ شرعیہ | 390 | |
رفع الملام عن الائمۃ الاعلام | 411 | |
صحۃ مذہب اہل المدینۃ | 449 | |
سنت سے قرآن کا نسخ | 517 | |
حقیقت اور مجاز کی بحث | 520 | |
اصول علم اور اصول دین | 542 | |
کیا حوالہ خلاف قیاس ہے؟ | 555 | |
فرض خلاف قیاس ہے؟ | 557 | |
نکاح اور نجاستوں کا زائل کرنا خلاف قیاس ہے؟ | 558 | |
کیا پانی کی طہارت خلاف قیاس ہے؟ | 563 | |
اونٹ کے گوشت سے وضو | 564 | |
سینگی لگوانے سے روزے کا ٹوٹ جانا | 568 | |
بیع سلم خلاف قیاس ہے | 569 | |
غلام کی آزادی کی قیمت کی قسطیں مقرر کرنا | 570 | |
اجارہ خلاف قیاس ہے | 571 | |
کیا دیت خلاف عقل ہے؟ | 585 | |
خلاف قیاس احکام کی تقسیم | 587 | |
خلفائے راشدین کا عمل حجت ہے . | 600 |