اسلام کا نظریہ کسب و انفاق

اسلام کا نظریہ کسب و انفاق

 

مصنف : حکیم محمد اسحاق

 

صفحات: 200

 

دور جدید کا انسان جن سیاسی،معاشرتی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے اس پر زمانے کا ہر نقش فریادی ہے۔ آج انسان اس رہنمائی کا شدید حاجت مند ہے کہ اسے بتلایا جائے۔ اسلام زندگی کے ان مسائل کا کیا حل پیش کرتا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کا وہ نقطہ اعتدال کیا ہے؟جس کی بناء پر وہ سیاسی ،معاشی اور معاشرتی دائرے میں استحکام اور سکون واطمینان سے انسان کو بہرہ ور کرتا ہے ۔اس وقت دنیا میں دو معاشی نظام اپنی مصنوعی اور غیر فطری بیساکھیوں کے سہارے چل رہے ہیں۔ایک مغرب کا سرمایہ داری نظام ہے، جس پر آج کل انحطاط واضطراب کا رعشہ طاری ہے۔دوسرا مشرق کا اشتراکی نظام ہے، جو تمام کی مشترکہ ملکیت کا علمبردار ہے۔ ایک مادہ پرستی میں جنون کی حد تک تمام انسانی اور اخلاقی قدروں کو پھلانگ چکا ہے تو دوسرا معاشرہ پرستی اور اجتماعی ملکیت کا دلدادہ ہے۔لیکن رحم دلی،انسان دوستی اور انسانی ہمدردی کی روح ان دونوں میں ہی مفقود ہے۔دونوں کا ہدف دنیوی مفاد اور مادی ترقی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔اس کے برعکس اسلام ایک متوسط اور منصفانہ معاشی نظریہ پیش کرتا ہے، وہ سب سے پہلے دلوں میں خدا پرستی،انسان دوستی اور رحم دلی کے جذبات پیدا کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “اسلام کا نظریہ کسب وانفاق” محترم حکیم محمد اسحاق صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے اسلام کے اسی عظیم الشان معاشی نظام کی خوبیوں کو بیان کیا ہے اور اسلام کے علاوہ دیگر نظاموں کی خامیوں اور خرابیوں کو واضح کیا ہے۔اسلام حلال طریقے سے کمانے اور حلال جگہ پر خرچ کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ اپنے موضوع ایک انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
سامان زیست کا مقصد 15
مال کب خطرناک ہوتا ہے 15
سرمایہ کےبارے میں قرآنی نظریہ 17
آزاد حرص و لالچ معاشرے کے لیے خطرناک ہے 17
حرص کی انتہا کہاں ختم ہو گئی ؟ 18
حرص وہوس کی انتہا تمام مفاسد کی جڑ ہے 20
طلب مال کے سلسلہ میں دین کا کردار 22
فاسق کی خوشحالی پر رشک نہ کرو 23
صبر وشکر مومن کا اخلاق ہے 26
معاشیات میں صبر و قناعت بہت سی خرابیوں کا علاج ہے 27
ارادہ و اختیار کا تقاضا ہے کہ معیشت میں فرق مراتب ہو 28
معاش کے سلسلہ میں اسلام کی چند امتیازی خصوصیات 30
غربت دور کرنے کے اسلامی وسائل 35
انسان کی بنیادی ضروریات 36
غربت دور کرنےکا پہلا حل 36
بے عملی کےلیےتوکل کا غلط مفہوم 38
توکل کا صحیح مفہوم 39
تلاش رزق کے لیے سفر کی فضیلت 41
کاہلی ومفت خوری اسلام میں سخت ناپسند ہے 42
صدقات و خیرات پر پلنےوالے ناپسندیدہ لوگ ہیں 43
رزق حلال کےحصول کے لیے کسی سعی ومحنت کو عار نہ سمجھا جائے 44
مذموم پیشوں کے ذریعہ روزی ناجائز ہے 45
زراعت کی ترغیب 46
غربت دور کرنے کا دوسرا ذریعہ صلہ رحمی 47
بے نماز اور مسکینوں کاحق ادا نہ کرنےوالوں کودوزخ کا سامنا ہو گا 49
مال ضائع کرنے کی ممانعت 52
پرتکلف سادگی بھی معیوب ہے 53
غربت و افلاس دور کرنے کا چوتھا ذریعہ زکوٰۃ ہے 54
زکوٰۃ ایک قرض ہے 55
موت زکوٰۃ کو ساقط نہیں کرتی 56
زکوٰۃ مال کے شکریہ ادائیگی کا ثبوت ہے 57
غریب اور محتاج لوگوں کےلیے اسلام کا معاشی حل 57
زکوۃ کا معنی 58
زکوۃ کی فرضیت 59
نظام زکوۃ خدا کی بیمہ کمپنی ہے 60
نماز اور زکوٰۃ کےخواص 61
خدا کا تقرب بواسطہ نماز و زکوٰۃ 61
قرب الہٰی کا مطلب 62
زکوٰۃ تطہیر اخلاق اور تزکیہ مال کا ذریعہ 63
زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کا مال تباہی سے نہیں بچ سکتا 64
زکوٰۃ کے ذریعہ مال ضرر رساں اثر سے محفوظ ہو جاتا ہے 64
زکوٰۃ تحفظ مال کا ذریعہ 65
اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنے سے کنز بن جاتا ہے 66
دل کی آمادگی کےبغیر زکوٰۃ قبول نہیں ہوگی 71
بد عمل اور بددیانت لوگوں کے ذریعہ اسلام کے قانون نافذ نہیں ہو سکتے 72
مستحقین زکوٰۃ 73
غیر مستحقین زکوٰۃ 78
غنی کی تعریف 79
سوال سے بچنے کا ذریعہ مزدوری 80
مستحقین زکوٰۃ کوکس قدر دیا جائے 81
حاجت مندوں بھر پورامداد کرنے کا ایک واقعہ 83
اسلامی بیت المال کو تقویت دینے والے ذرائع 85
غربت اور معاشی تنگی کےخطرات 86
غریبوں اور کمزوروں کی امدا داسلامی ریاست کا اہم منشور 90
انفاق فی سبیل اللہ کی اہمیت 91
مال کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے 92
انفاق فی سبیل اللہ کی تاکید کس لیے ؟ 93
انفاق فی سبیل اللہ کے بنیادی مقاصد 96
انفاق ایمان کی کسوٹی ہے 97
’’شح‘‘ کا معنی 97
انفاق کا دوسرا فائدہ 99
انفاق تقرب الہٰی کا ذریعہ 99
ترک نماز خدا سے دوری کا سبب 101
صدقہ اخلاص کی اہمیت 102
ہرحال میں انفاق فی سبیل اللہ کرنے والوں کو بشارت 103
انفاق فی سبیل اللہ کا تیسرا فائدہ 104
حقوق العباد کی حفاظت 104
والدین کاحق اور ان کے ساتھ حسن سلوک 105
بعض گناہ صلہ رحمی سےمعاف ہو جاتے ہیں 108
مومن والدین کی ناراضگی میں خدا کی ناراضگی 109
ماں باپ کےنافرمان کو جنت میں داخلہ نہیں ملے گا 110
ماں باپ کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہے 111
قریبی رشتہ داروں سےحسن سلوک 112
نیکی کا تصور محض بدنی عبادت سےمکمل نہیں ہوتا 114
نسبی رشتہ داروں کے ساتھ مالی تعاون پردوہرا اجر ملے گا 116
اولاد کےحقوق 118
پڑوسیوں کےحقوق 120
مہمان اورمسافر سےحسن سلوک 122
سائل کا حق 123
بہترین مصارف 123
پچھلی بحث کا خلاصہ 124
رضاکارانہ صدقات 128
صدقہ کا معنی اور مقصد 128
صدقہ اور انفاق کے قبول ہونے کا معیار 129
صدقہ اور سود میں ایک امتیازی فرق 131
قرض حسن کا معنی 133
اللہ کی راہ میں اپنا عزیز ترین مال صدقہ کرنے کی مثال 134
ابو دحداج کی مثال 135
قرض حسن کے ذریعہ خدا کی خصوصی نصرت حاصل ہوتی ہے 136
بکثرت صدقات تعلق باللہ اور بابرکت روزی کا ذریعہ 137
برکت کا معنی 138
رزق حلال میں برکت کے اثرات 139
مال میں برکت کے اثرات 140
زندگی میں برکت کے اثرات 141
بےبرکت مال اور موجب و بال زندگی 142
کتاب مبارک 143
آپس میں کلام خیر سے آغاز 143
ثواب کا معنی 144
قول وعمل کے اثرات 145
انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب 147
انفاق کا عمل خود تمہارے لئے ہی مفید ہے 148
اللہ کی رضا اور قرب حاصل کرنے کےلیے انفاق کی اہمیت 150
کسی حاجت مند مسلمان کی حاجت برآری مسلمان کا اخلاقی فریضہ ہے 153
یتیموں اور محتاجوں کی کفالت سے رسول اللہ کا شرف رفاقت حاصل ہو گا 155
خیر و بھلائی کی آخری حدود 159
صدقات جاریہ 160
صدقات جاریہ کے ذریعہ حصول شفاء 163
ایمان اور عمل صالح قیامت کے روز روشنی میں تبدیل ہو جائیں گے 165
دیگر اعمال درست ہوں توسخاوت تقرب الہٰی کا ذریعہ ہے 168
نفقات واجبہ پر ثواب 171
اولاد پر خرچ کرنے کا ثواب 171
کاشت کار کا صدقہ 172
تاجروں کے لیے صدقہ کی اہمیت 172
صدقہ گناہوں کی آگ بجھاتا ہے 173
صدقہ برہان نجات ہے 173
صدقہ بری موت سےبچاتا ہے 174
صدقہ آفات وبلیات سےبچاتا ہے 174
بخل ایک مذموم اور بہیمی صفت ہے 175
حرص وبخل کا خوف ناک انجام 177
معیاری اور غیر معیاری معاشرہ کی علامات 179
بخیل سرمایہ دار خسارے میں ہیں 180
انسانوں کاخون نچوڑنے والے بخیل سرمایہ داروں کی سنگدلی کارد عمل 181
ہر مال کا اصل وارث تواللہ تعالیٰ ہے 182
خیرات میں فیاضی دکھاؤ 183
مومن کے لیے مفید اور لافانی مال 183
تقویٰ کے ساتھ مالداری 185
تقوی انفاق اور احسان مومن کی امتیازی صفات ہیں 186
خیرا لقرون کےافق سےایثار و احسن کی ایک ایمان افروز جھلک 190
انفاق فی سبیل اللہ کے ذریعہ برکت 197

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like