اسلام کا معاشی نظام اور معاشی نظریات

اسلام کا معاشی نظام اور معاشی نظریات

 

مصنف : سید محمد امین الحق

 

صفحات: 173

 

اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں یہ تصور بھی موجود ہے کہ اگر صارف یا پیداکاراسلامی ذہن رکھتے ہوں تو ان کا بنیادی مقصد صرف اس دنیا میں منافع کمانا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے فیصلوں اور رویوں میں آخرت کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ اس سے صارف اور پیداکار کا رویہ ایک مادی مغربی معاشرہ کے رویوں سے مختلف ہوگا اور معاشی امکانات کے مختلف نتائج برآمد ہوں گے۔ اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں بیان کردیے گئے ہیں۔ اور قرآن وحدیث کی روشنی میں علمائے امت نے اجتماعی کاوشوں سے جو حل تجویز کیے ہیں وہ سب کے لیے قابل قبول ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات میں اختلافی مسائل کےحوالے سے علماء وفقہاء کی اجتماعی سوچ ہی جدید دور کے نت نئے مسائل سے عہدہ برآہونے کے لیے ایک کامیاب کلید فراہم کرسکتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام کا معاشی نظام اور معاشی نظریات‘‘مولانا سید محمد امین الحق کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے بڑے محققانہ انداز میں اسلام کے نظامِ معاش ، وسائل معاش اور نظریات معاش پر کلام کیا ہے ۔خاص طور پر مصنف نے زراعت اور کاشتکاری سے متعلق مسائل کو قرآن وسنت اور عمل صحابہ کی روشنی میں بڑی وضاحت سے پیش کیا ہے جس سے ان لوگوں کے شکوک بھی ختم جو جاتے ہیں جو اپنی علمی بے مائگی کے سبب یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام میں جاگیر داری نظام ہے۔اس کتاب کے مطالعہ سے اسلام کے نظام ِ معاش کےبارے میں لوگوں کےبہت شبہات دور ہوئے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 5
معاشی نظام 8
سرمایہ دارانہ نظام 10
اشتراکیت 11
قرآن اورجدید نظریات 11
مسلمان حکمرانوں کی ذمہ داری 14
اہل شوریٰ کافیصلہ 16
اسلامی نظام 20
اہل دولت کے اموال میں دوسروں کاحق 21
معیشت کےحق میں مساوات 23
معیشت کے اساسی اصول 24
جملہ اشیاء تمام لوگوں کے نفع کےلیے ہیں 29
اقتصادی اور معاشی درجات 31
معیشت کی فراخی اورتنگی اللہ کی مشیت ہے 35
بسط اور تقدیر کی حکمت 37
پیغمبرانہ مقاصد 42
قابل تبدیلی امور 45
نرمی اور جوئی کاسلوک 52
اسلام اور دوسرے نظام معاشی میں فرق 58
اسلام کاقانون وراثت 61
اسلام اور سوشلزم دوالگ الگ مسلک ہیں 62
معیشت کے وسائل 72
بنیادی معاشی وسائل کی ضرورت 75
معاشی وسائل میں اشتراک ومعاون 78
زمین کی آباد کاری 85
زمین پر ملک کیسے حاصل ہوتی ہے 89
حضرت بلالؓ کی جاگیر کی ضبطی 93
کاشت  کاری 98
اسلام تعاون اورامداد باہمی کاحکم کرتاہے 104
اسلام کے معاشی نظریات 108
جاگیرداری 109
ضروریات معاش سے زائد اراضی 112
زمین کو کرایہ پر نہیں دیناچاہیے 115
حضرت اسیدبن زہیرکابیان 120
حضرت رافع بن خدیج کی روایت 123
نقدی لگان میں زمین کاٹھیکہ 129
ارباب علم ونظر کا تبصرہ 133
مزارعت کی مشروعیت کی دلیل 144
خیبر اور وادی قریٰ کی فتح 148
خیبرکی اراضی اور یہود کی حیثیت 153
اراضی خیبرکی تقسیم 154
صحابہ اور تابعین کا تعامل 158
فقہاء کے مسالک 163
تبصرہ 169

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like