اسلام اور مستشرقین جلد چہارم
مصنف : سید صباح الدین عبد الرحمن
صفحات: 300
مستشرقین سے مراد وہ غیرمسلم دانشور حضرات ہیں جو چاہے مشرق سے تعلق رکھنے والے ہوں یا مغرب سے کہ جن کا مقصد مسلمانوں کے علوم وفنون حاصل کرکے ان پر قبضہ کرنا اور اسلام پر اعتراضات کرنا ہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں صلیبی جنگوں میں ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے قرآن وحدیث ،سیرت اور اسلامی تاریخ کو بطور خاص اپنا ہدف بنایا ہے وہ انہیں مشکوک بنانے کےلیے مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہیں ۔زیر نظر کتاب سات حصوں پر مشتمل ہے جوکہ دراصل دار المصنفین اعظم گڑھ کے زیر اہتمام فروری 1982 میں اسلام اور مستشرقین کے عنوان پر منعقدہ بین الاقوامی سیمینار میں جید اکابرعلماء اور عالم اسلام کے نامور اسلامی سکالرز ودانشور حضرات کی طرف سے پیش کیے جانے والے مقالات کا مجموعہ ہے امید ہے اس کے مطالعہ سے مستشرقین کے ہتھکنڈوں او ر ان کے شبہات کی تردید کے لیے دلائل سے اگاہی حاصل ہوگی۔ ان شاء اللہ
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ از سید صباح الدین عبدالرحمن | ا | |
ہارون الرشید خلیفہ عباسی پر پامر کا الزام اور اس کی تردید | 1 | |
غیر قوموں کے علوم و فنون کے عربی تراجم اور مستشرقین | 4 | |
مستشرقین یورپ اور کتب خانہ اسکندریہ | 103 | |
الجزیہ | 138 | |
مکینکس اور مسلمان | 148 | |
حقوق الذمیین یعنی اسلام اور غیر مذہب والوں کے حقوق | 153 | |
ذمیوں کے حقوق کے متعلق حضرت عمر فاروق ؓپر اعتراض کا جواب | 183 | |
تمدن اسلام مصنفہ جرجی زیدان کی پردہ دری | 189 | |
معرکہ مذہب و سائنس مصنفہ ڈریپر | 228 | |
کیا فقہ حنفی رومن لا سے ماخوذ ہے؟ | 238 | |
کیا اسلامی قانون پر رومی قانون کا اثر ہے؟ | 241 | |
حضرت عمر فاروق ؓکی فتوحات پر ایک اجمالی نگاہ | 248 | |
یورپ اور قرآن کے عدیم الصحۃ ہونے کا دعوا | 252 | |
قرآن مجید کے تدوین کی کیفیت | 260 | |
مستشرقین اور سیرت نبویﷺ | 265 |