علاج نبوی ﷺ اور جدید سائنس پیٹ کی بیماریاں

علاج نبوی ﷺ اور جدید سائنس پیٹ کی بیماریاں

 

مصنف : ڈاکٹر خالد غزنوی

 

صفحات: 388

 

بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔زیر تبصرہ کتاب”علاج نبوی ﷺ اور جدید سائنس”محترم ڈاکٹر خالد غزنوی کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے طب نبوی کے چند شہہ پارے جمع فرما دیئے ہیں،اور ابتداء پیٹ کی بیماریوں سے کی ہے،اس سلسلے میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اس ارشاد گرامی سے راہنمائی لی ہے کہ اکثر وبیشتر بیماریوں پیٹ سے پیدا ہوتی ہیں۔اگر معدہ صحیح ہو گا تو کوئی باقی جسم بھی تندرست ہوگا اور اگر معدہ خراب ہوگیا تو باقی جسم بھی بیمار پڑ جائے گا۔۔اللہ تعالی  سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
بسم اللہ 7
پیش لفظ 9
مقدمہ 11
دیباچہ 13
انسانوں کا نظام انہضام 17
بھوک نہ لگنا 30
ڈکار مارنا 41
تبخیر معدہ 44
بد ہضمی 48
سوزش معدہ 54
معدے کا السر 60
معدہ کا کینسر 77
معدہ اور انتڑیوں کی سوزش 81
شدید اور امیبائی پیچش 106
اسہال 117
بچوں کا اسہال 129
ہیضہ 140
تپ محرقہ 150
آنتوں کے زخم 165
آنتوں کے سوزشی زخم 172
آنتوں کی دق 178
غذا کا عدم انجذاب 200
چکنائی کے اسہال 205
بڑی آنت کے کینسر 205
جگر کی بیماریاں اور یرقان 215
پتہ کی بیماریاں 241
پیٹ کے کیڑے 266
استسقاء ( پیٹ میں پانی بھر جانا) 298
قبض 307
بواسیر 336
ذیابیطس 348

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like