ھدیۃ النساء

ھدیۃ النساء

 

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

 

صفحات: 457

 

یہ بات  روزِ روشن کی طرح عیاں  ہے  کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ اور انسانی معاشرہ میں  جتنی اہمیت ایک مرد کو  حاصل ہے  اتنی ہی ایک عورت  کوبھی حاصل ہے اس لیے کہ وہ  خاندان کی مرکزی اکائی ہے ۔ ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی  چلتی رہی تو اس مادی دنیا کا اصل زیور  وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی  دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں  تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا  رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے  تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے  اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی  کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے  عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے  اسے دیے  ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے  اور تہذیب  وتمدن میں  وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے  عورت  کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ  دیتا ہے  کسی گھر کی عورت اگر نیک  اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو  وہ برائی کا اڈا  ہ اور فحاشی  وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے  ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔زیر نظر کتاب’’ ہدیۃ النساء‘‘ڈاکٹر حافظ مبشر حسین  لاہور ی ﷾ (فاضل جامعۃ الدعوۃ الاسلامیۃ،مرید کے ،سابق  ریسرچ سکالرمجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور) کی تصنیف ہے  یہ  کتاب  ان کی اصلاحِ خاندان سیریز میں شامل ہے ۔ خواتین کے احکام ومسائل اور ان کی  دینی واخلاقی تربیت پر ایک جامع  کتاب  ہے تاکہ اس کے مطالعہ سے  ایک عورت پہلے اپنی اصلاح کرے اور پھر اپنے خاندان کے دیگر افراد کی اصلاح کےلی کمر بستہ  ہوجائے ۔اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو  خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ
عورت کا کردار ، دائرہ عمل اور حقوق و فرائض 25
عورت اور مرد میں تخلیق فرق 25
تخلیقی فرق کا نتیجہ …. دائرہ عمل میں فرق 26
مغرب کی فطرت کی طرف واپسی ؟ 30
اسلام دین فطرت ہے 31
اسلام میں عورت کا مقام ومرتبہ 31
مردو زن میں مساوات یا انصاف؟ 32
مرد افضل ہے یا عورت ؟ 36
عورت کے حقوق 37
جینے کا حق 37
تعلیم و تربیت کا حق 38
انتخاب شوہر کا حق 38
حق علیحدگی ( خلع) 39
جنسی تمتع کاحق 40
عزت وعصمت کی حفاظت کا حق 41
کفالت کی سہولت 42
پردے کی سہولت 43
شادی کےاخراجات میں سہولت 44
سفر کےلیے محرم کی سہولت 45
وراثت میں حصہ داری کی سہولت 46
عورت کے فرائض 47
باب :1
عورت … پیدائش و پرورش اور تعلیم و تربیت 48
فصل 1: عورت کی پیدائش و پرورش 49
لڑکا پیدا نہ ہو تو خرابی مرد میں ہے عورت میں نہیں 50
جہیز کےخوف سے بچیوں کا قتل 51
بچیوں کوباعث اجر سمجھو 52
بچیوں کی پرورش اور تربیت سےمتعلقہ احادیث 53
فصل2: عورت کی تعلیم و تربیت 57
بنیادی ضرورت کے دنیوی علوم اورخواتین 58
معاشرتی ضرورت سےمتعلقہ علوم اورخواتین 59
اضافی نوعیت کے علوم اور خواتین 60
خواتین کے لیے تعلیمی ماحول کیسا ہو ؟ 61
فصل3: عورت اور اسلامی عقائد 65
اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان 66
حضرت خدیجہ کااللہ پر ایمان 68
عمر بن عبد العزیز کی والدہ اورخوف خدا 70
اللہ کے رسول پر ایمان 71
فرشتوں پر ایمان 72
قرآن مجید پر ایمان 73
آخرت پر ایمان 74
عورتوں میں عقائد کی خرابیاں 75
بدشگونی 78
عورتوں میں جادو ٹونااور تعویذ گنڈا 81
باب :2
عورت کا لباس ، پردہ اور زیب وزینت 84
فصل 1: عورت اور احکام لباس 85
پردہ پوشی 85
سردی گرمی اور موسمی تغیرات سے بچاؤ 89
زیب وزینت 90
لباس سے ستر چھپایا جائے 91
عورت کا لباس تنگ اور چست نہ ہو 94
عورت کا لباس پتلا اور باریک نہ ہو 95
عورت لباس پر خوشبو لگا کر باہر نہ نکلے 96
عورت مردانہ وضع کا لباس نہ پہنے 97
فصل 2: عورت اور ستر وحجاب 99
حجاب کے بارے میں قرآنی دلائل 99
حجاب کےبارے میں احادیث 100
گھر سے باہر نکلنے کے لیے بڑی چادر یا برقع لینا چاہیے 107
غیر محرم رشتہ داروں سے پردہ 108
شرعی حجاب 109
ڈرائیور اور نوکر سے پردہ 110
ہاتھ پاؤں کاپردہ ؟ 111
رضاعی باپ سےپردہ 113
سگے چچا سے پردہ ؟ 114
چھوٹا اورتنگ لباس پہننا 115
کیاڈاکٹر عورت کا جسم چھو سکتا ہے ؟ 116
عورتکاغیر محرم مرد کی طرف دیکھنا 117
فصل3:عورت اورزیب وزینت 118
زیب و زینت کی حدود 119
ہر وقت بناؤ سنگھار 120
تکبر اور غرور کے لیے فیشن 121
زیب وزینت او رحرام چیزیں 121
عورت کے لیے سر کے بال کاٹنا 122
جسم کے دیگر حصوں کے بال 124
چالیس دنوں کی مہلت 126
روزانہ کنگھی کرنا 128
بالوں کو رنگنے کے مسائل 130
سیاہ خضاب کے استعمال کی استثنائی صورت 131
رنگوں کا فیشن 132
ہاتھ پاؤں پر مہندی 132
سرمہ لگانا 134
انگوٹھی اور زیورات سے متعلقہ مسائل 135
انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے ؟ 136
اعضا کی قطع و برید 137
دانتوں کا علاج 138
جسم گدوانا 140
عورت کے لیے سر کے بال کاٹنے کاحکم 141
چہرے کے غیر عادی بال زائل کرنا 142
ابرو کے زائد بالوں میں کمی کرنے کا حکم 143
مصنوع بالوں ( وگ) کا استعمال 144
بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا 145
بالوں کو گھنگھر یالا بنانا 146
بغل اور زیر ناف بالوں کا ازالہ 147
اونچی ایڑھی والی جوتی پہننا 148
جسم گدوانا 149
ناک میں نتھ پہننا 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like