فہم القرآن جلد ششم

فہم القرآن جلد ششم

 

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

 

صفحات: 1071

 

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 (  فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پارہ(26)
سورۃ الاحقاف کاتعارف ،رکوع،آیات اورمقام نزول 25
سورۃ الاحقاف کااپنے سےپہلی سورت کےساتھ ربط حم سورتوں میں اس کانمبر 26
دین کی بنیادکتاب اللہ اورسنت رسول پر ہےکسی کی رائے دین نہیں ہوسکتی 29
من دون اللہ کی تفسیرمیں بعض علماءکی منہ شگافیاں 30
من دون اللہ کےبارےمیں پیرآف گولڑہ کی حقیقت بیانی 32
شرک کےمبلغین کی قیامت کےدن کیاحالت ہوگئی 33
انسان کادل کس طرح پالش ہوتاہے؟ 36
نبی کریمﷺغائب نہیں جانتےتھے 38
تکبرکیاہے؟جس کےدل میں رائی برابر تکبرہواوہ جنت میں نہیں جاسکےگا 40
نیکی کی جزاوربرائی کی سزا 43
توحیدکی اہمیت اوراس کےفائدے 45
والدین کےحقوق 49
نیک اوربری اولادکافرق 51
کن لوگوں کی زندگی بھرکی کمائی ضائع ہوجائےگی 54
کھانے پینےکےبارےمیں مدائن کےگورنرکاارشاد 56
جہنم کی ہولناکیوں کاایک منظر 56
لوگ جن کو حاجت روااورمشکل کشامانتےہیں ان کےمزارات کاحشر کیاہوا 59
بارش اورآندھی کےوقت نبی﷤ کی پریشانی 61
نبی﷤ کاعمران﷜ سےاستفسارکہ کلمہ پڑھنے سےپہلے کتنےخداؤں کوپکارتےتھے؟حضرت عمران بن حصین کاجواب کہ سات کو پکارتاتھامگرمشکل کےوقت صرف ایک کو اہل مکہ اورجنات کےقرآن مجیدسننےمیں فرق 67
قرآن مجیدمیں جنات کاتذکرہ 68
اللہ تعالیٰ کی بادشاہی کو کسی کےنیک یابدہونےسےکوئی فرق نہیں پڑتا 70
اللہ تعالیٰ کبھی نہیں تھکتااس کےباوجود یہودیوں کی ہرزہ سرائی 71
آپﷺکافرمان کہ مجھےاللہ تعالیٰ کےراستےمین سب سے زیادہ تکلیفیں پہنچائی گئیں 75
سورۃ محمدکاتعارف ،رکوع،آیات اوراس کامقام نزول 76
ایسابدنصیب جس کی ایک نیکی بھی قبول نہیں ہونی 78
نبی آخرالزماں ﷺکی رسالت کااقرارکیےبغیرکوئی شخص جنت نہیں جائےگا 79
جنگی قیدیوں کےساتھ کیاسلوک ہوناچاہیے 82
اللہ تعالیٰ انبیاءاوراپنےنیک بندوں کی مددکرتاہے 85
مومنوں کامقام اورکفارکاانجام 89
جنت میں بہنےوالی نہروں کی تعداداورمنظر 90
اللہ تعالیٰ سےکیامانگناچاہیے 92
منافق کی بری عادات 94
نبی﷤ کےدورمیں قیامت کی ایک بڑی نشانی کاظہور 95
نبی﷤ کااپنےبارےمیں استفارکرنےکامفہوم 97
لاالہ الااللہ کےتقاضے 99
جولوگ اپنادفاع نہیں کرتےوہ دشمن کےہاتھوں ذلیل ہواکرتےہیں 100
اللہ تعالیٰ کی لعنت کن لوگوں پرپرستی ہے؟ 103
نیک اوربرےآدمی کی موت کافرق 105
کن لوگوں کےاعمال غارت ہوجاتےہیں 106
بدعتی لوگوں کاانجام 110
حالت جنگ میں کفارسےڈرکرصلح کرنااپنےآپ کوذلیل کرواناہےتاریخ میں اس کی مثالیں 111
صبح وشام دوفرشتےکیااعلان کرتےہیں؟ 114
سورۃ الفتح کاتعارف،آیات ،رکوع اورمقام نزول 115
صلح حدیبیہ میں کفارکی کڑی شرائط کو تسلیم کرکےنبی﷤ نےعظیم فوائد حاصل کیے 117
صلح حدیبیہ کامعاہدہ کرنےپر نبی﷤ کو پانچ اورصحابہ کرام﷢کو تین خوشخبریاں دی گئیں 120
نبی﷤کی محبت اورتعظیم ہرمسلمان پرفرض ہے 124
نبی﷤کی عالمگیرنبوت اوراس کےتقاضے 125
آپﷺکاعمرہ کرنےکااعلان اورمنافقین کاکردار 128
اللہ تعالیٰ ہی نفع اورنقصان کامالک ہے 131
نبیﷺنےخیبرکےموقع پر صحابہ ﷢کی مایوسی کو کس طرح بہادری میں تبدیل فرمایا 134
مجاہد کےبرابراجرپانےوالےمسلمان 136
صحابہ کرام﷢میں حضرت عثمان﷜کامنفرداعزاز 139
قتال فی سبیل اللہ کاسب سےبڑااصول 144
صحابہ کرام﷢کامنفردامتحان اوران کامقام 146
صلح حدیبیہ کےنتیجےمیں اللہ تعالیٰ کی صحابہ﷢کو چاریقین دہانیاں 149
فتح مکہ کےموقع پرمشرکین مکہ نےآپﷺسےتین مرتبہ معافی مانگی تھی 151
نبی﷤کی مملکت میں عرب کےکون کون سےملک شامل تھے 152
صحابہ کرام﷢کےکرداراوراوصاف کی ایک جھلک 154
صحابہ کرام﷢کی جماعت کانظم وضبط 156
سورۃ الحجرات کاتعارف ،رکوع،آیات اورمقام نزول 158
اللہ اوراس کے رسول سےآگےبڑھنےکاکیامعنی ہے؟ 159
انسان کےایمان کی معراج 160
نبی﷤کوآوازدینےوالااپنےاعمال تباہ کرلیتاہے 161
باہم ملاقات کرنےکےآداب 165
صحابہ کرام﷢ اپنے دورمیں امن وامان کی ضمانت تھے 167
مسلمانوں کےدرمیان اختلاف بڑھ جائےتو سب سےغیرجانبدار ہونازیادہ بہتر ہے 170
مسلمانوں کوایک دوسرے کےساتھ کس طرح رہناچاہیے 172
کون لوگ ظالم ہیں؟ 175
تقویٰ کی اہمیت اورفضیلت 179
مومن اورمسلمان میں کیافرق ہے؟ 181
دین اوراسلام کےبنیادی اصول 184
سورۃ ق کاتعارف،رکوع،آیات اوراس کامقام نزول 186
انسان کاوجود دوچیزوں پر مشتمل ہے 188
مرنےکےبعدزندہ ہونےکےثبوت 189
زمین وآسمان کی ابتداء کس طرح ہوئی 191
پہاڑوں کےبارےمیں جدیدمعلومات 192
پہلی اقوام کی تباہی کاایک منظر 197
حضرت موسیٰ﷤ اورآدم﷤ کےدرمیان تکرار 199
کیااس آیت کاآدم کرنابہتر ہے؟ 200

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
21 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like