فہم القرآن جلد چہارم

فہم القرآن جلد چہارم

 

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

 

صفحات: 1003

 

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 (  فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔

عناوین صفحہ نمبر
پارہ(16)
حضرت خضر﷤نےبچےکاگلادباکرقتل کردیا 21
حکمرانوں کاوطیرہ ہے 23
صبرکےمعانی 24
حضرت موسیٰ﷤خضرکےکاموں پر چپ نہ رہ سکے 25
ماں باپ کےلیے اولادآزمائش ہوتی ہے 26
یتیم کی خدمت کاثواب 28
لفظ تاویل کےمختلف معانی 29
ذوالقرنین کون تھا؟ 31
سورج ڈوبتانہیں 35
کیادیوار چین ذولقرنین کی بنائی ہوئی ہے؟ 37
دیوارذوالقرنین کی تحقیق کےلیےعباسی خلیفہ کی جستجو 38
یاجوج ماجوج کون ہیں؟ 41
سدذوالقرنین کو توڑنےکےلیے یاجوج ماجوج کوششیں 42
قیامت کےدن لوگوں کو آگ اکٹھاکرےگی 43
محشرکےمیدان میں لوگ تین طرح چل کر جائیں گے 44
اللہ تعالیٰ کو شرک کےساتھ کس قد رنفرت ہے 45
سب سےزیادہ نقصان پانےوالے لوگ 47
حساب وکتاب کےحوالے سے تین قسم کےلوگ 49
جب مانگواللہ تعالیٰ سےجنت الفردوس مانگاکرو 51
ایساکلمہ جس کااجرملائکہ نہ لکھ سکے 54
’’اللہ‘‘کےہاں محبوب ترین وظیفہ 55
نبی اکرمﷺ کابارباراقرار کہ میں بشرہوں اس کےباوجود ایک مفسرکی دیدہ دلبری 57
سورۃ مریم کاتعارف 59
حضرت زکریا﷤اپنی روزی کس طرح کماتےتھے 61
حضرت زکریا﷤کوکس عمر میں بیٹاعطاکیاگیا؟ 62
یحییٰ ﷤کےاوصاف حمیدہ 67
حضرت عیسیٰ﷤نےحضرت یحییٰ ﷤کو پانچ باتیں یادکروائیں 69
والدین کےساتھ حسن سلوک کرنےکاحکم 71
بہادر سےبہادر انسان بھی گھبراہٹ کاشکارہوجاتاہے 72
حضرت مریم﷤کاسختی کےساتھ پوچھناکہ توکون ہے 75
کاش میں اس سےپہلےمرچکی ہوتی حضرت مریم﷤ 77
کون سی نذرمانناجائزنہیں؟ 79
اےہارون کی بہن!تیرےماں باپ برےنہ تھے 81
حضرت عیسی﷤باپ کی بجائےرب کالفظ استعمال کرتےتھے 84
لفظ صدیق کےمعانی 88
حضرت ابراہیم﷤کےاوصاف حمیدہ 89
شیطان کےساتھ کون ؟ 92
انبیاءاورایمان والوں کو مشرکوں کی دھمکیاں 93
موسیٰ﷤کےاوصاف حمیدہ 98
اسماعیل﷤ کےفضائل اورنبیﷺکاخراج تحسین 99
حضرت ادریس﷤کانسب اورحلیہ مبارک 102
قیامت کےدن جنتیوں کااپنےرب کی زیارت کرنا 105
جب الجزن سےپناہ مانگو 108
خاتون جنت کاحسن وجمال 110
اسم’’اللہ‘‘کی خصوصیات 114
جب جنت کو مومنوں کےقریب کردیاجائےگا 120
جب سورج ایک میل کےفاصلہ پر ہوگا 130
اللہ تعالیٰ کسی بندےکو پسندکرتاہےتو 133
سورۃ طٰہٰ کاتعارف 135
کفارکی گردنیں نیچی ہوں گی اورمظلوم سربلندہوں گے 137
لوح محفوظ میں ہرچیزمحفوظ ہے 138
اللہ کی صفت’’الہ‘‘کی ایک جھلک 139
اللہ نے موسی﷤کوآوازدی 141
فرعون اورابوجہل 147
حق کی اتباع کےلیے انشراح صدرضروری ہے 148
ذکرکےمعانی اوراس کی فضیلت 150
فرعون نےبنی اسرائیل کےبچےکیوں قتل کروائے؟ 151
موسیٰ﷤کی والدہ کےبارےمیں نبی اکرمﷺکاارشاد 152
اےموسی مجھےبھولنانہیں(اللہ تعالیٰ کاارشاد) 154
عقل کافائدہ 162
انسانی تخلیق کےمختلف مراحل 164
انبیاءپر الزام اورجادوکی حقیقت 166
فرعون کےساتھ موسیٰ﷤کاآخری معرکہ 169
موسیٰ ﷤کاموثرترین خطاب 177
بنی اسرائیل کی جلدبازیاں 182
سامری نےبنی اسرائیل کو کس طرح گمراہ کیا 189
جولاالہ اللہ پر مراہ جنت میں ضرور داخل ہوگا 192
قیامت کےدن پہاڑوں کی کیفیت 195
سفارش کےبارےمیں اللہ تعالیٰ کےضابطے 198
جنت کی نعمتوں کی ایک جھلک 204
غنی وہ ہے جس کادل غنی ہوجائے 208
پارہ(17)
سورۃ الانبیاءکاتعارف 219
احتساب اورعذاب کاد ن قریب آپہنچا 221
جادوکیاہے؟ 224
شعراورشاعرکی حقیقت 226
قرآن مجیدکےنزدیک عقل وفکرکی اہمیت 229
حق غالب رہنےکےلیے آیاہے 233
بیت المعمورمیں روز کتنےفرشتے نمازپڑھتےہیں؟ 235
’’الہ‘‘ایک ہی ہے 237
سب سے بڑاذکر’’اللہ‘‘کی توحیدہے 238

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like