فتح خیبر

فتح خیبر

 

مصنف : محمد احمد باشمیل

 

صفحات: 231

 

اسلام کی سنہری تاریخ، قیمتی خزانوں اور بہادرانہ اور قابل تعریف کارناموں سے بھرپور ہے۔ اسلام کے فیصلہ کن معرکوں میں سے ایک ’’معرکہ خیبر‘‘ ہے۔ محرم ۷ہجری کا یہ واقعہ اپنے عوامل اور عواقب کے اعتبار سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں نہ صرف یہودیوں کی سطوت اور طاقت پارہ پارہ ہو گئی بلکہ مسلمانوں کو بھی ان کی جانب سے مکمل تحفظ حاصل ہو گیا۔ زیرِ نظر کتاب ’’علامہ محمد أحمد باشمیل‘‘ کی تصنیف ہے جس کو ’’اختر فتح پوری‘‘ نے اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔ قابل مصنف نے اسلام کے فیصلہ کن معرکے کے عنوان پر سلسلہ وار مختلف معرکوں پر کتب لکھی ہیں۔ ان میں ہر واقعہ کے پس منظر، محرکات اور جزئیات پر بحث کی ہے اور ایک ایک نقطہ اور ایک ایک مقام کو اپنی وسعت فکر و نظر کا موضوع بنایا ہے۔ واقعہ خیبر اس سے پہلے اتنی مفصل اور مستند معلومات کے ساتھ شاید ہی کسی کتاب میں مذکور ہوا ہو۔ قابل مصنف نے کتاب کو چار فصول میں تقسیم کیا ہے۔  پہلی فصل میں یہود خیبر کی مختصر تاریخ اور خیبر کے جغرافیے پر بحث کی ہے۔ دوسری فصل میں خیبر کی فتح کے متعلق اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں سے وعدہ اور اس غزوہ کی تیاری پر بحث کی گئی ہے۔ تیسری فصل میں جنگ خیبر کے آغاز، ابتدائی مبارزت اور خیبر کے نصف اول قلعوں کی فتح پر معلومات درج کی گئی ہیں اور چوتھی و آخری فصل میں خیبر کے نصف ثانی قلعوں کی فتح، یہودیوں کے مذاکرات، شرائط، جنگی غنائم اور دیگر واقعات پر مفصل بحث کی گئی ہے اور کتاب کے آخری صفحات پر اس واقعہ کا تحلیل و تجزیہ، فوجوں کا موازہ، معرکہ خیبر کے اسباق و نتائج کو بیان کیا گیا ہے۔ عسکری ماہرین، آفیسرز اور فوجی دستوں کے لئے یہ کتاب ایک علمی ورثہ اور مشعل راہ ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
تمہید مولف 15
فصل اول
یہود وخیبر کی مختصر تاریخ 23
خیبر کا جغرافیہ 24
یہود خیبر میں کب آئے 25
ظہور اسلام کے وقت خیبرکا موقف 36
نبی نضیر کے لیڈر 43
خیبر اور غزوہ احزاب 49
فصل دوم
خیبر کی فتح کے متعلق اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں سے وعدہ 62
مقابلہ کے لیے یہود کی تیاری 73
گتھم گھتا ہونے سے قبل فتح کی بشارت 90
فصل سوم
دشمن سےجنگ کی تمنا نہ کرو 97
جنگ کا آغاز کیسے ہوا 97
حملہ کا آغاز کیسے ہوا 105
مرحب کو کس نے قتل کیا؟ 116
یہود کا مخالفانہ حملہ 135
مسلمانوں کےنقصانات 148
ذلیل قوم کے صاحب عزت آدمی کا اکرام کرو 164
فصل چہارم
خیبر کے نصف ثانی پر حملہ 166
عفت وپاکیزگی کے اسباق 174
معاہدہ حوالگی کی شرائط 185
یہودیوں کا جنگ میں ابتدا کرنا 203
تحلیل وتجزبہ 214
اسلامی  اور یہودی فوجوں کے درمیان موازنہ 214
معرکہ خیبر میں اسباق 221
ٹیکنالوجی کی برتری کی حماقت 222

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like