فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان

فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان

 

مصنف : نواب صدیق الحسن خاں

 

صفحات: 403

 

برصغیر میں علومِ اسلامیہ،خدمت ِقرآن اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاں﷫ (1832۔1890ء) صدیق حسن خان قنوجی ؒ کی ذات والا صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ علامہ مفتی صدر الدین ، شیخ عبد الحق محدث بنارسی ، شیخ قاضی حسین بن محسن انصاری خزرجی ۔ شیخ یحیی بن محمد الحازمی ، قاضی عدن ، علامہ سید خیر الدین آلوسی زادہ جیسے اعلام اور اعیان سے کسب ِفیض کیا۔آپ کی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں ۔ عربی ، فارسی ، اردو تینوں زبانوں میں دو سو سے زائد کتابیں تصنیف کیں او ردوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان﷫ نے علوم ِاسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو۔حدیث پاک کی ترویج کا ایک انوکھا طریقہ یہ اختیار فرمایا کہ کتب ِاحادیث کے حفظ کا اعلان کیا۔ اوراس پرمعقول انعام مقرر کیا۔ چنانچہ صحیح بخاری کے حفظ کرنے پر ایک ہزار روپیہ اور بلوغ المرام کے کے حفظ کرنے ایک سو روپیہ انعام مقرر کیا۔ جہاں نواب صاحب نے خود حدیث اور اس کے متعلقات پر بیش قیمت کتابیں تصنیف کیں وہاں متقدمین کی کتابیں بصرف کثیر چھپوا کر قدردانوں تک مفت پہنچائیں۔دوسری طرف صحاح ستہ بشمول موطا امام مالک کے اردو تراجم و شروح لکھوا کر شائع کرانے کا بھی اہتمام کیا۔ تاکہ عوام براہ راست علوم سنت سے فیض یاب ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ فتاوی نواب محمد صدیق خان القنوجی ‘‘ نواب صاحب کی تالیف کردہ کتب فقہ میں سے اخذشدہ ہے ۔یہ فتاوی اس سے پہلے بھی شائع ہوا تھا یہ ایڈیشن اسی کاطبع جدید ہے ۔ محترم جنا ب اشرف جاوید ﷾ نے اسے نئے انداز سےمرتب کیا اور اس کے اس کے تحقیقی حواشی بھی تحریر کیے ہیں ۔فتوی نویسی کی تاریخ ، عہد صحابہ سے عصر حاضر تک کے معروف مفتیان اور کتب فتاوی کا تعارف مقدمے کی صورت میں تحریر کیا ہے ۔ اور مولانا حبیب الرحمٰن خلیق نے اس کی تسہیل کا فریضہ انجام دیا ہے جس سےاس فتاویٰ کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اس سے قارئین آسانی سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
نواب سیدمحمد صدیق حسن خان ﷫ (تعارف وحالات ) 15
کچھ فتاوی جات کےبارےمیں 41
لغوی معنی 41
اصطلاح 41
فتوی نویسی 42
صحابہ کرام ﷢ اورفتویٰ 44
عہد  صحابہ ﷢ کےمفتی 45
مدینہ کےمفتی 46
مکہ کےمفتی 46
کوفہ کےمفتی 46
بصرہ کےمفتی 46
شام کےمفتی 46
مصرکےمفتی 47
دوسری صدی 47
دوسراگروہ اہل الرائے 47
احناف کےمشہور فتاوی 53
فتاویٰ عالمگیری اورفتاویٰ تاتارخانیہ 53
غیرمطبوع 54
امام العزبن عبدالسلام ﷫ 55
تقی الدین سبکی ﷫ 55
الفتاوی الحدیثیۃ اورالفتاویٰ الفقہیۃ 56
علمائے شافعی کےفتاویٰ 56
علمائے مالکی کےفتاویٰ 57
حنبلی علماء کےفتاوی ٰ 59
امام ابن تیمیہ ﷫ کافتاویٰ 61
برصغیر پاک وہند کےمطبوع وغیر مطبوع فتاوی 65
الفتاویٰ السراجیہ 66
الفتاویٰ التارتارخانیہ 66
فتاویٰ ابراہیم شاہیۃ 67
حسب المفتی 67
فتاویٰ اکبر شاہی 67
الفتاویٰ النقشبندیہ 67
جنگ مسائل 67
الفتاویٰ الشرفیہ 67
فتاویٰ الشرفیہ 67
فتاوی مختصر شافعی 68
فتاویٰ مختصر اشافعی 68
فتاویٰ تاتارخانیہ 68
فتاویٰ حمادیہ 69
فتاویٰ عالمگیری 69
فتاوی ابراہیم شاہی 72
فتاویٰ امینیہ 73
فتاویٰ بابری 73
مطبوعہ فارسی کتب فتاویٰ 74
دیوبندی حنفی فتاویٰ 75
فتاویٰ عبدالحی 75
مولانا خلیل احمد سہارنپوری 75
مولانا عبدالرحمٰن دیوبندی 77
مفتی کفایت اللہ دہلوی 78
اہل حدیث کےفتاویٰ 80
نواب صدیق حسن خان ﷫ 81
شیخ الکل میاں سیدنذیر حسین محدث دہلوی ﷫ 81
مولانا سعید بنارسی 84
مولانا امام  عبدالجبار غزنوی ﷫ 84
امام حافظ مولانا عبداللہ غازی پوری ﷫ 85
فاتح قادیان شیخ الاسلام ثناء اللہ امرتسری ﷫ 85
حضرت حافظ عبداللہ روپڑی ﷫ 86
امام انقلاب مولانا اسماعیل سلفی ﷫ 86
محقق زماں امام العصر مولانا شمس الحق عظیم آبادی ﷫ 88
چند ایک فتاویٰ کامختصر تعارف 94
احکام قربانی 99
مسافر کی قربانی 101
حجامت 102
قربانی کاوقت 102
قربانی کےجانور کی عمر 104
مسنہ 104
جذعہ 105
قربانی کےجانور کی صفات 106
قربانی کاجانور خریدنے کےبعد عیب کےپیدا ہوجانےکاحکم 106
خصی جانورکاحکم 110
قربانی کاگوشت کھانا اوردوسروں کو کھلانا 111
قربانی کی کھال کامصرف 111
اسمائے گرامی مویدین علماء کرام 113
احکام عقیقہ 114
عقیقہ کاحکم 114
احناف کےنزدیک عقیقہ کاحکم 115
عقیقہ کاوقت 116
عقیقہ کےگوشت کاحکم 121
اسمائے گرامی مویدین علماء کرام 123
قربانی وعقیقہ کی کھال کےتصرف واستعمال کاحکم 126
احکام ومسائل صدقۃ الفطر 129
صدقۃ الفطر کاحکم 129
صدقۃ فطر کس پر فرض 132
غلام کاصدقہ فطر 133
صدقۃ فطر کی ادائیگی کاوقت 134
صدقہ فطر میں کون سی چیزیں اداکی جائیں 136
صدقۃ فطر کی مقدار 136
احکام صع (یعنی پیمانہ ) 139
جماعت کھڑی ہونےکی صورت میں سفت فجر ادا کرنےکاطریقہ 144
آثار صحابہ ﷢ 145
سنت فجر کےبعد لیٹنا 149
سیدنا عبداللہ بن مسعود ﷜ کاانکار 151
لڑکے اورنابینا کےپیچھے نماز پڑھنا 153
نابینا کی امامت شرعا درست ہے 153
فقہ حنفی سےدلیل 155
لڑکے کی امامت 157
ولد الزنا کےپیچھے نماز پڑھنا 159
کیاولد الزنا اسلام سےخارج ہے؟ 159
ولد الزنا جنتی یادوزخی 161
ولد الزنا کی امامت کیسی ہے؟ 162
امام بخاری ﷫ کامسلک 162
اس کی امامت کومکروہ کہنےوالے اوران پر رد 162
مفقود الخبر کےبارےمیں 167
اسمائے گرامی مویدین علماء کرام 170
مساجدمیں جگہ مخصوص کرنا 171
مسجد میں جگہ روکنے کاعدم جواز 171
پہلے سےبیٹھنے والےکو اٹھنا ناجائز ہے 172
خلاصہ کلام 173
محفل میلاد وفاتحہ خوانی 177
محفل میلاد وغیرہ کاانعقاد بدعت ہے 177
اسمائے گرامی مویدین علماءکرام 178
یارسول اللہ ﷺ کہنےکی شرعی حیثیت 181
علم غیب صرف اللہ کی صفت ہے 181
رسول اللہ ﷺ عالم غیب نہیں 183
یارسول اللہ ﷺ کہنےوالوں کےدلائل اورن کارد 184
انگوٹھے چوم کر آنکھوں سےلگانا 187
انگوٹھے چومنا بدعت ہے 188
شاہ عبدالعزیز اوردوسرے کبائر علماء ﷫ کےاقوال 188
اذان کےبعد ’’محمد رسول اللہ ﷺ  کااضافہ کرنا 190
اذان کےجواب کامسنون طریقہ 191
اقامت کےجواب کامسنون طریقہ 192
نابالغہ کی ولایت کاحکم 195
ولی کی تعریف اوراس کی صفات 197
خلاصہ کلام 198
رفع الیدین  کرنےوالے اورجوتا پہن کرنماز پڑھنے والے کو مسجد سےنکال دینا ثواب ہےیاگناہ 201
مسجدمیں نماز پڑھنے سےروکنا چوری غیرہ سےبھی بڑا جرم ہے 201
مسلمان سےترک کلام پر وعید 202
اللہ اورارسول اللہ ﷺ کےکسی حکم کو مکروہ جاننے والاکافر ہے 203
ثبوت رفع الیدین 206
نبی کریم ﷺ کاحکم اللہ کاحکم 207
اللہ تعالیٰ کےنازل کردہ حکم کوبرا جاننے سےکفر کالازم آنا اوراعمال کاضیاع 207
جوتے پہن کر نماز پڑھنے کی دلیل 207
عمرو نے قسم کھائی کہ اگر میں زید سےکلام کروں تو میری بیوی کو طلاق 208
اما ابوحنیفہ ﷫ کاقبروں سےپکارنے والےشخص سےمکالمہ 210
کیاشہید اورولی ایک حکم میں ہیں؟ 210
شہداء کی زندگی کیسی ہے؟ 211
جان بوجھ کر نماز چھوڑنےوالے کےکفر سےمتعلق 212
نما ز کی فرضیت اہمیت اوروعید 213
استفتاء 214
عمدنماز چھوڑنے والے کےمتعلق صحابہ ﷢ ومحدثین وفقہاء ﷫ کی آراء 214
بےنماز کی نماز جنازہ  پڑھنا کیساہے 215
اسمائے گرامی مویدین علماء کرام 215
شیخ عبدالقادر جیلانی ﷫ کاورد بغداد کی طرف رخ کرکے گیارہ قدم چلنا اورپیران پیرکی گیارہویں دینےوالے کے پیچھے نماز پڑھنے کاحکم 217
آیات مبارکہ 218
احادیث شریفہ 219
فقہی روایات 220
ایک  امام کی تقلید کرنےوالے کےپیچھے نماز پڑھنے کاحکم 228
عقائد 229
عملیات 229
جماعت کھڑی ہوجانے کےبعد سنتوں کےپڑھنے کاحکم 233
جماعت قائم ہونےکےبعد سنتیں پڑھنے کاعدم جواز (فقہاء کی نظر میں) 233
جماعت  کھڑی ہونےک بعدسنتوں کی ممانعت احادیث کےتناظر میں 237
فقہاء کےاقوال 241
سنت فجر کااستثنی اورحدیث کےطرق 243
گوشہ مسجد میں سنتیں پڑھنے کی دلیل اوراس کاجواب 246
سیدنا ابن مسعود﷜ کےعمل کاجواب 247
سیدنا عمر ﷜ کاعمل 248
احناف کانہی کی تاویل اوران کارد 248
جماعت کھڑی ہونےکی صورت میں سنتیں نہ پڑھنے میں حکمت 251
فجر کی سنتیں رہ جانے کی صورت میں ان کی ادائیگی کاوقت 252
طلوع آفتاب کےبعد 252
سنتون کی ادائیگی فرضوں کےبعد 253
مرسل حدیث احناف کےہاں حجت ہے 254
عورتوں کےلیے سوناچاندی پہننا 259
عورتوں کےلیے سوناچاندی پہننے کےجواز میں کتاب وسنت سےدلائل 259
زیور کےمعاملہ میں نبی کریم ﷺ کااپنے تئیں ابوزرع سےتشبیہ دینا 265
قرط ،شنف اوربالی کی وضاحت 267
حلی سونے اورچاندی کےلیے عام ہے 267
عورتوں کےلیے ریشم کاباب 270
سونے کازیور عورت کےلیے بوجوہ یقینا جائز ہے 274
رسول اللہ ﷺ کاازواج مطہرات کوزیور پہننے سےروکنا 279
لباس ،زیبائش اوربرتن وغیرہ 287
ابوداؤد کی وعید نازوالی احادیث کی اسنادی حیثیت 290
نسائی کی حدیث کی اسنادی حیثیت 292
امام نسائی کاسند سےہم کاازالہ 293
عدم جواز پر استدلال اوراس کاجواب 295

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like