فرہنگ سیرت

فرہنگ سیرت

 

مصنف : سید فضل الرحمن

 

صفحات: 331

 

دنیا کی  دوسر ی اسلامی زبانوں کی طرح اردو  میں  شروع ہی  سے رسول کریم ﷺکی  سیرت طیبہ پر بے  شمار  کتابیں لکھیں جا رہی رہیں۔یہ ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات  کا موضوع  گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے  شاعرِ اسلام  سیدنا حسان بن ثابت ﷜ سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔ دنیا کی کئی  زبانوں میں  بالخصوص عربی اردو میں  بے شمار سیرت نگار وں نے  سیرت النبی ﷺ  پر کتب تالیف کی ہیں۔  اردو زبان میں  سرت النبی از شبلی نعمانی ،  رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور  مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول  آنے والی کتاب  الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری  کو  بہت قبول عام حاصل ہوا۔زیر نظر کتاب  ’’ فرہنگ سیرت ‘‘ششماہی  مجلہ ’’السیرۃ عالمی‘‘  کے مدیر  سید فضل الرحمن ﷾ کی  سیرت نبویﷺ کے  موضوع پر ایک منفرد  او رنئی کاوش ہے  ۔ جوکہ سیرت طیبہ  میں ذکر  ہونے والے  تقریبا تین ہزار الفاظ ،مقامات، شہر، شخصیات ،پہاڑوں ،چشموں ،قبائل وغیرہ پر مشتمل  جامع ترین لغت ہے۔اس میں سیرت طیبہ  سے متعلق 30  نقشے بھی شامل ہیں۔اللہ تعالی  فاضل مصنف کی اس منفرد کاوش  کو  شرف قبولیت سے  نوازے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
تعارف 8
فرہنگ سیرت ایک جائزہ 10
فرہنگ سیرت ایک دنیائے محبت وعلم 14
دیباچہ 20
الف 23
ب 52
ت 72
ث 79
ج 84
ح 93
خ 111
د 119
ذ 124
ر 129
ز 138
س 145
ش 161
ص 169
ض 176
ط 178
ظ 182
ع 184
غ 217
ف 223
ق 229
ک 241
ل 250
م 255
ن 295
و 307
ہ 312
ی 319

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like