فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 6،5،4

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 6،5،4

 

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

 

صفحات: 850

 

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد تین پاروں پر مشتمل ہے جس میں کتاب الحج تک کی احادیث کی شرح شامل ہے)۔
 

عناوین صفحہ نمبر
کافروں کی اولاد کا بیان 618
سوموار کے دن مرنے کی فضیلت 624
اچانک مرجانے کا بیان 625
حضرت ﷺ اور ابوبکر ؓاور عمر ؓکی قبر کا بیان 626
مردوں کو برا کہنا درست نہیں 631
کتاب الزکاۃ
زکوۃ کے واجب ہونے کے بیان میں 633
زکوۃ دینے پر بیعت کرنے کا بیان 638
زکوۃ کے نہ دینے والے کے گناہ کا بیان 638
ظاہر کر کے زکوۃ کرنے کا بیان 655
مالدار کو خیرات دینے کا بیان 656
نہیں کامل صدقہ مگر جو کہ مالداری سے ہو 660
دے کر احسان جتانے والے کا بیان 662
صدقہ میں جلدی کرنے کا بیان 663
ہر مسلمان پر صدقہ ہے 672
کتاب الحج
حج کے واجب ہونے اوراس کی فضیلت کا بیان 738
اونٹ کے پالان پر حج کرنے کا بیان 740
مقبول حج کی فضیلت کا بیان 741
احرام باندھنے کی جگہوں کا بیان 742
مکے والے حج اور عمرے کا احرام کس جگہ سے باندھیں 744
مدینے والوں کے احرام باندھنے کی جگہ کا بیان 746
نجدوالے کس جگہ سے احرام باندھیں؟ 747
مبارک نالے کا بیان 750
لبیک کہنے کا بیان 762
قبلے کی طرف منہ کر کے لبیک کہنا 764
حج کرنے والے تین قسم پر ہیں 772
زمین حرم کی فضیلت 790
مکے کے گھروں کا وارث کرنا اور بیچنا درست ہے 791
پیغمبر ﷺ مکے میں کس جگہ اترے؟ 793
کعبے کے لباس کے خرچ کرنے کا بیان 797
حجر اسود کا بیان 801
کعبے کے اندر نماز پڑھنے کا بیان 803
پہلے طواف کے حجر اسود کو چومے 806
حجر اسود کے چومنے کا بیان 810
طواف میں کلام کرنا درست ہے 815
حاجیوں کو پانی پلانا مستحب ہے 824
چاہ زمزم کابیان 826
قارن کے طواف کا بیان 827
صفا مروہ کے بیچ دوڑنا واجب ہے 831
صفا مروہ کے دوڑنے کابیان 834
آٹھویں ذی الحجہ کو ظہر کی نماز کہاں پڑھے؟ 841

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like