عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت احکام و مسائل

عیدین و قربانی فضیلت و اہمیت احکام و مسائل

 

مصنف : محمد منیر قمر

 

صفحات: 227

 

اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات او رنوازشات، کاشکرادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز وانکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی او رکوتاہ عملی کا اعتراف کر کے اس ذات عظیم وبرتر سے معافی اور عفو ودرگزر کی دہا والتجاء کرنا ہے۔ اور عیدالاضحیٰ امام الموحدین، جد الانبیاء سیدناابراہیم کی قربانی ، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کر کے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کےلیے جانورذبح کر کے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجروثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’عیدین وقربانی فضیلت واہمیت ،احکام ومسائل ‘‘ مولانا محمد منیر قمر﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے۔یہ کتا ب اپنے موضوع پ ایک منفرد ، مستند اور باحوالہ کتاب ہے ۔ جس میں مصنف موصوف نے بڑی تحقیق ، تدقیق اور عرق ریزی سے عیدین اور قربانی کے مسائل کی وضاحت فرمائی ہے۔ او رموضوع کو پورا کرنے کا حق ادا کردیا ہے ۔ نیز اس ضمن میں پیدا ہونے والے بعض جدید مسائل اور الجھنوں کا بڑی شرح وبسط سے ذکر کیا ہے اور قرآن وسنت سے ان کا حل پیش فرمایا ہے اور ان مواقع پر عام رواج پاجانے والی رسوم اور بدعات کا مدلل طریقے سے رد کرتے ہوئے بڑے ناصحانہ اور مشفقانہ انداز میں عوام کو اپنی اصلاح کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کی ہے او رعیدین کوایک مذہبی اور دینی تہوار بنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ کتاب میں مسائل کے استنباط واستخراج میں صرف صحیح اور حسن احادیث سے استفادہ کیاگیا ہے ۔مولانا حافظ عبد الرؤف (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) بڑی محنت اور جانفشانی سے کتاب میں درج تمام احادیث ،ائمہ کے اقوال اور فتاویٰ کی تخریج کر کے کتاب کی اہمیت و افادیت کو دو چند کردیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 13
افتتاحیہ 18
ثمرات رمضان اور نمازیوں کی اقسام 21
نماز پنجگانہ کااہتمام 21
آٹھ کے نمازی 23
نمازیوں کی اقسام 23
اکٹھ کے نمازی 23
تین سوساٹھ کے نمازی 23
کھاٹ کے نمازی 23
ٹھاٹھ کے نماز ی 24
اخلاقی ورحانی تربیت 24
قلب ونظر کی حفاظت 26
تاریخ وفلسفہ عید 27
عیدکس کی 31
مسائل عید 39
آغاز وابتداء 39
عید کی شرعی حیثیت 39
یوم عید سے پہلی رات 40
عید کے دن غسل 41
خوب صورت لباس اور خوشبو کااہتمام 42
نماز عیدالفظر کے لیے کچھ کھاکردجانا اروعیدلاضحیٰ سے واپس آکر کھانا 45
شہر سے باہر نماز عید 46
عورتوں کاعید گاہ جانا 47
عورتوں کے لیے عیدگاہ جانے کے آداب 49
پیدل اور سوار ہوکر عید گاہ جانا 49
راستہ بدلنا 53
راستہ بدلنے کی حکمت 53
راستہ بدلنے کاجواز 55
تکبیر یں کہنا 56
تکبیروں کے اوقات 53
عیدکاوقت 59
تکبیر کے الفاظ 24
عیدگاہ میں نماز عید سے پہلے یابعد میں نفل 62
مطلق نوافل 63
عیدکی نماز سے واپس گھر آکر نفل 63
اذان وااقامت 64
نماز عید کی رکعات 64
طریقہ نماز عید 65
تکبیرات زوائد 65
احناف کامسلک 65
جمہور کامسلک 67
تکبیرات زوائد کی شرعی حیثیت 71
ان تکبیرات کے مابین 71
رفع الیدین 72
جہری قراءت اورسورتیں 74
حکمت 77
نماز عید کے بعد خطبہ 77
افتتاح خطبہ 78
ایک ہی خطبہ 80
عیدگاہ میں منبر 80
خطبہ سننا 83
اگر نماز عید کی جماعت نہ ملے 84
دوسرے دن نماز عید 87
عید مبارک کہنے کامسنون طریقہ 89
نماز عیدین کے بعد مصافحہ ومعانقہ کی شرعی حیثیت 93
عیدین کے بعد مصافحہ ومعانقہ کاشرعی کاحکم 94
سوال 97
جواب 94
اجتماع عید وجمعہ کی شکل میں ایک افواہ کی حقیقت 105
ایک افواہ کی حقیقت 105
نماز جمعہ کے حکم میں تغیر اورخصت 110
اصحاب رخصت 112
قربانی کافلسفہ اوربعض احکام قرآن کریم  میں 115
قربانی کے احکام ومسائل 118
عشرہ ذوالحج کی فضیلت 118
نوادرات سلف 125
قربانی کی فضیلت 127
حج اکبر 127
قربانی کے معاملے میں اسوہ نبوی 131
قربانی کی شرعی حیثیت 133
ترک قربانی پر وعید 135
ایک قربانی میں پورے گھر والوں کی شرکت 135
ایک جانور میں شراکت 138
ایام قربانی 140
قربانی کرنے والے کے لیے ہدایات 142
بال اور ناخن نہ کاٹنا 142
اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا 144
عورت کے ذبیحہ 45
مزدوری میں قربانی کاگوشت نہ دینا 146
چمڑے اور گوشت سے کچھ نہ بیچنا 147
اجرت میں کھالیں 148
نماز عید کے بعد قربانی کرنا 148
نحر او رذبح کامسنون طریقہ 150
جانوروں کی نظروں سے دور چھر ی تیز کرنا 151
نحرکرنا 153
ذبح کرنا 153
گائے یا بھینس کو ذبح یانحر 154
جانور کو قبلہ رو کر لینا 157
کھڑے اونٹ کو نجر کرنا 155
جانور کو ذبح کرنے کی کیفیت 157
تکبیر 158
قربانی کاجانور ذبح کرتےوقت ذکر ودعا 158
قربانی کے جانور 160
بھینس یابھینسے کےقربانی 161
قربانی کے جانورں میں مطلوبہ اوصاف 164
افضل قربانی 169
قربانی کے جانور کو پالنغا 169
قربانی والے جانور کے عیوب ونقاص 171
کانوں او رآنکھوں کے عیوب 171
اندھا کانا بیمار لاغر 172
کٹے ہوئے کان ٹوٹے ہوئے سینگ والے اور اندھے جانور 172
خارش زدہ اور تھن کٹا جانور 173
متفق علیہ اور مختلف فیہ عیوب 174
خصی حانور کاحکم 174
حاملہ جانور کاحکم 175
جانور خریدنے کے بعد رونماہونے والے عیب 177
جانور کو بدلنا 178
قربانی والے جانور کی عمریں او ردانت 179
مسنہ یادودانتا 181
جذعہ یاکھیرا 182
کسی فوت شدہ کی طرف سے قربانی 183
ایک وضاحت 186
قربانی کے گوشت کی تقسیم 186
غیر مسلم کے لیے قربانی کاگوشت 188
گوشت کی مدت 188
قرض لے کر قربانی کرنا 189
قربانی کی شرعی حیثیت کو مشتبہ ومشکوک بنانے کی ناکا م وبدترین سازش 190
قربانی او رتعاصل امت 191
قربانی پر بے رحمی کے دوایلہ کاجائز ہ 193
مویشیوں کی قلت کابہانہ 199
ضیاع اموال کارونا 201
آگے آگے دیکھے 203
قربانی کامادی فائدی 206
حجاج کی ہدی کے فوائد ومصارف 208
مصادر ومراجع تالیف 213
مصادر مراجع تخریج 219
قربانی کامعاشی پہلو 204

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like