توحید کا پیغام

توحید کا پیغام

 

مصنف : عبد العزیز بن محمد آل سعود

 

صفحات: 65

 

انسان کی زندگی کا مقصد اللہ تعالی نے اپنی عبادت رکھا اور ہر وہ کام جس کو دین یا ثواب سمجھ کر کیا جائے وہ عبادت کے زمرے میں آتا ہے اس لیے ہر وہ معاملہ جس کو ثواب سمجھ کر کیا جائے وہ خالصتا اللہ تعالی کی رضا کے لیے اور اسی کے نام پر ہونا چاہیے اگر کوئی شخص کسی بھی ثواب والے کام کو اللہ کے علاوہ کسی اور کی رضا حاصل کرنے کے لیے سر انجام دے گا تو یہ اللہ کے ہاں ناقابل قبول ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ شر ک جیسے قبیح گناہ کا ارتکاب ہو جائے گا-اس لیے مصنف نے اس کتاب میں عبادت كا لغوي اور اصطلاحي مفهوم بيان كرنے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کا مقصد بھی واضح کیا ہے- اوراس کےساتھ ساتھ بہت ہی اہم مسائل پر روشنی ڈالی ہے جن میں سے مسئلہ شفاعت،شرک کی اقسام ،وسیلہ کی پہچان اور قبروں پر عمارت تعمیر کر نے کے بارے میں بیان ہے-سب سے اہم خوبی یہ ہےکہ ہرموضوع کو الگ الگ فصل کے تحت بیان کیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مترجم :: 3
مقدمہ ناشر :: 5
مقدمہ مؤلف :: 8
عبادت کے لغوی و شرعی معنی :: 11
شفاعت کس کو حاصل ہوگی ؟ :: 12
مسلمان کےتمام پختہ ارادوں کا اللہ کی طرف لگانا :: 17
جائز و ناجائز سفر :: 24
دعا و فریاد عبادت ہے :: 29
توحید پرست کون ؟ :: 34
شرک کی اقسام :: 42
وسیلہ کس کو کہتے ہیں :: 44
مخلوق کی قسم کھانا منع ہے :: 46
قبروں پر عمارت تعمیر کر ناجائز نہیں :: 48
فہرست مضامین کتاب :: 65

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like