احکامات و ممنوعات

احکامات و ممنوعات

 

مصنف : حسین بن المبارک الموصلی

 

صفحات: 562

 

امت مسلمہ صرف ’کلمہ گو‘ جماعت نہیں بلکہ داعی الی الخیر بھی ہے ۔ یہ اس کے دینی فرائض میں داخل ہے کہ بنی نوع انسان کی دنیا کی سرافرازی اور آخرت کی سرخروئی کے لیے جو بھی بھلے کام نظر آئیں ، بنی آدم کو اس کا درس اور اس کی مخالف سمت چلنے سے ان کو روکے ۔اس فریضہ سے کوئی مسلمان بھی مستثنیٰ نہیں۔ مسلم معاشرے کے ہرفرد کا فرض ہے کہ کلمہ حق کہے ،نیکی اور بھلائی کی حمایت کرے اور معاشرے یا مملکت میں جہاں بھی غلط اور ناروا کام ہوتے نظر آئیں ان کوروکنے میں اپنی ممکن حد تک پوری کوشش صرف کردے ۔ ایمان باللہ کے بعد دینی ذمہ داریوں میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیناسب سے بڑی ذمہ داری ہے ۔ امر بالمعروف کامطلب ہے نیکی کا حکم دینا اور نہی عن المنکر کا مطلب ہے برائی سے روکنا یہ بات تو ہر آدمی جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نیکی اور نیک لوگوں کو پسند فرماتےہیں ۔ برائی اور برے لوگوں کو ناپسند فرماتے ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں ہر جگہ نیک لوگ زیاد ہ ہوں او ر نیکی کا غلبہ رہے۔ برے لوگ کم ہوں اور برائی مغلوب رہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو محض خود نیک بن کر رہنے اور برائی سے بچنے کا حکم ہی نہیں دیا بلکہ ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ اسی عظیم مقصد کی خاطر اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام ﷩ کو مبعوث فرمایا اورانبیاء کرام کاسلسلہ ختم ہونے کے بعد امت محمدیہ کے حکمرانوں ،علماء وفضلاء کو خصوصا اورامت کے دیگر افراد کوعموماً اس کا مکلف ٹھہرایا ہے ۔قرآن وحدیث میں اس فریضہ کواس قد ر اہمیت دی گئی ہے کہ تمام مومن مردوں اورتمام مومن عورتوں پر اپنے اپنے دائرہ کار اور اپنی اپنی استطاعت کےمطابق امر بالمعروف اور نہی عن المنکرپر عمل کرنا واجب ہے ۔اوراللہ تعالیٰ نےقرآن کریم کی ایک ایت کریمہ میں حکمرانوں کوبھی نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کامکلف ٹھہرایا ہے۔ نیز ان حکمرانوں سےمدد کا وعدہ فرمایا ہے جو حکومت کی قوت اور طاقت سے نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں ۔اسلام صرف عقائد کانام نہیں ہے۔بلکہ مکمل نظام حیات ہے جس میں اوامر بھی ہیں اور نواہی بھی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ احکامات وممنوعات ‘‘ آٹھویں صدی ہجری کے ایک معروف فقیہ حسین بن المبارک الموصلی کی عربی کتاب’’الاوامر والنواہی ‘‘ کاسلیس ورواں اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں مصنف نے وہ امور جن کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور قرآن وسنت میں ان کے کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔اور دوسرے وہ امورجن کے کرنے سے روکا گیا ہے او ان کے ارتکاب پر دنیوی اور اخروی وعیدیں بیان کی گئی ہیں۔یعنی اوامر ونواہی کو احادیث نبویہ سے منتخب کر کے بڑے احسن انداز میں عنوانات کے تحت جمع کیا ہے ۔یہ کتاب نیکی کاحکم دینےاور برائی سےروکنے کےمتعلق احادیث نبویہ ﷺ کا بے مثال مجموعہ ہے ۔کتاب ہذاکی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت مولانا ابو انس سرور گوہر﷾ نے حاصل کی ہے مو صوف ایک کامیاب مترجم ہیں ۔اس کتاب کے علاوہ سنن ابوداؤد، بلوغ المرام، ریاض الصالحین سمیت دیگر کئی کتب کواردوکے حسین قالب میں ڈھال چکے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب الایمان 27
قدر پر ایمان اور اس کے متعلق احکامات 30
ایمان اوراس کے احکامات کے متعلق 27
راضی برقضا ءہونا 31
تقدیر کو جھٹلانے کی ممانعت 31
بدعتوں او رگناہوں سے لاتعلقی 32
اسلام اور اس کے احکامات 33
حسن اسلام کے متعلق احکامات 34
استقامت کے متعلق احکامات 34
اللہ کے لئے بغض رکھنا 34
پراگندگی اور شکتہ حالی ایمان میں سے ہے 35
رسو ل اللہ ﷺ کی محبت کو جان ومال پر مقدم کرنا 35
اللہ تعالی اور اس کے رسول اللہ ﷺ سے محبت 36
اللہ تعالی کے متعلق حسن ظن رکھنا 37
شرم اور حیا ایمان میں سے ہیں 38
دین آسان ہے 39
نیک اعما لپر ہمیشگی 39
نکاح کرنا سنت ہے 40
کم گوئی ایمان کاحصہ ہے 41
نیت سے متعلقہ احکامات 41
خیر خواہی کے متعلق احکامات 43
نیکی کا ارادہ کرنے کے متعلق احکامات 43
اللہ تعالی کی تدبیر سے بے خوف ہونے کی ممانعت 44
بہتان کی ممانعت 44
تکالیف پہنچانے کی ممانعت 45
مسلمان کو کافر کہنے کی ممانعت 46
غیب دانی کادعوی کرنے کی ممانعت 46
سنگ دلی اور بے مروتی کی ممانعت 47
نفاق کی ممانعت 47
شبہات میں مبتلا ہونےکی ممانعت 48
کتا ب العلم 49
طلب علم کے لیے سفر کی فضیلت 49
ہدایت کی (حق کی طرف )دعوت دینا 50
طلب علم کے لیے  سفر 50
رسو ل اللہ ﷺ کی حدیث روایت کرنے کے متعلق احکامات 50
احادیث رسو ل اللہ ﷺ کے سماع کی فضیلت 51
سنت حسنہ کے متعلق احکامات 51
طلب علم کی فضیلت 52
علم کے متعلق احکامات 53
رسول اللہ ﷺ کی احادیث لکھنے کے متعلق احکامات 54
متعلم کابات سمجھنے کے لیے دوبارہ پوچھنا 54
اللہ کے رضا کے بغیر علم حاصل کرنے کی ممانعت 55
لوگوں سے غیر معروف باتیں بیان کرنےکی ممانعت 55
گمراہی کی طرف دعوت دینے کی ممانعت 56
گمراہی کی ممانعت 56
اللہ کی رضاکے علاوہ علم حاصل کرنے کی ممانعت 57
علم کے بغیر فتوی دینے کی ممانعت 57
رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھنے کی ممانعت 57
علم چھپانے کی ممانعت 58
کتاب الطہارۃ
ختنے کے متعلق احکامات 59
مسواک کی اہمیت 59
نظافت کے متعلق احکامات 60
بیت الخلاء میں جاتےوقت انگوٹھی اتارنا 60
دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنےکی ممانعت 60
طہارت میں زیادتی کی ممانعت 61
بول وبراز کےوقت قبلہ رخ ہونےکی ممانعت 61
قابل لعنت ملامت جگہوں میں پیشاب کرنے کی ممانعت 62
دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنےکی ممانعت 63
نیند سے بیدار ہونے کی بعد برتن مین ہاتھ ڈبونے کی ممانعت 63
دائیں ہاتھ سر شرمگاہ کوچھونے کی ممانعت 63
پیشاب کی نجاست اور اس سے بچنا 64
با ب  الوضوء 64
ناگواری کے باجود اچھی طرح کرنا اور اس کے متعلق احکامات 64
دوران وضو ءانگلیوں کاخلال کرنا 65
وضوء کے بعد کلمہ شہادت پڑھنا 66
وضوء کی محافظت کے متعلق احکامات 67
جرابوں موزوں پر مسح کرنے کے احکامات 67
باوضوءسونے کی احکامات 67
وضو کے متعلق احکامات 67
دوران وضو ایڑیوں کی خشک چھوڑنے کی ممانعت 69
بغیر وضو نماز پڑھنے کی ممانعت 70
باب الغسل 70
غسل کرتے وقت پردہ کرنا 70
غسل خانے میں از ار باندھنا 71
غسل جنابت کے احکامات 72
جنابت کے متعلق احکامات 72
کتاب  المساجد 73
مسجدوں میں باربار آنے کے متعلق احکامات 73
بیت المقدس آنے کے متعلق احکامات 74
مساجد بنانے کے متعلق احکامات 74
تحیۃ المسجد 75
تین مساجد کی طرف رخت سفر بدھنے کے متعلق احکامات 75
تین مساجد میں نماز پڑھنے کی ممانعت 76
مسجد قباء میں نماز پڑھنے کی  فضیلت 76
مساجد کی طرف زیادہ قدم چل کرجانے کے متعلق احکامات 77
مساجد کی طرف چلنے کے احکامات 77
مسجد میں خرید فروخت کی ممانعت 78
سورج طلوع ہونے تک مسجد میں بیٹھنا 79
مسجد میں تھوکنے کی ممانعت 80
اللہ کے ذکر کے سوامسجد میں آواز بلند کرنے کی ممانعت 80
کتاب الاذان 81
اذان اور اس کے متعلق احکامات 81
موذن کاجواب دینا اور اس کی دعا 82
اذان سن کر مسجد سے نکلنے کی ممانعت 85
کتاب الصلاۃ 86
نماز کاانتظار کرنا اور اس کے متعلق احکامات 86
امامت اور اس کے متعلق احکامات 87
مقتدی کاامام کی اقتداء کرنا اور اس کے احکامات 88
امام لوگوں کو ہلکی نماز پڑھائے 88
ناپسند  ہ امام 89
مقتدی امام سے پہلے اپنا سرنہ اٹھائے 90
امام سے مسابقط کرنے کی ممانعت 91
سجدوں میں بازو بچھانے کی ممانعت 91
رکوع وسجدہکوپوراکرنااور اس کے احکامات 91
جوچیز نماز  سے توجہ ہٹا دے اسے زائل کرنا اور اس کے متعلق احکامات 92
فرائض کے ذریعے اللہ کاتقرب 92
پانچوں نماز وں کے متعلق احکامات 93
نماز صبح اور نما ز عصر کے متعلق احکامات 94
باجماعت نماز کے متعلق احکامات 96
باجماعت نماز اداکرنے کی فضیلت 98
سورج طلوع ہونے تک مسجد میں بیٹھنے رہنے کے احکامات 99
گھر میں نفل نماز پڑھنا 100
فجر کی دو رکعتیں مختصر پڑھنا 101
اول وقت میں نماز پڑھنا 102
صفوں کے شکاف پرکرنا 103
صفوں کی اصلاح متعلق احکامات 103
نماز میں صفیں درست کرنا 103
پہلی صف میں دائیں طرف کھڑے ہونا 105
نماز میں بال اور کپڑے سمیٹنے کی ممانعت 106
بالوں کاجوڑاباندھا کرنماز پڑھنے کی ممانعت 107
نمازی کے سامنے سے گزرنے کی ممانعت 107
نماز میں ستر ہ رکھنا 107
پیشاب پاخانے کو روکتے ہوئے نماز پڑھنے کی ممانعت 108
نماز میں وسہ آنے کی ممانعت 108
نماز میں آمین کہنا 109
نماز میں تحمید 109
سخت گرمی میں نماز کو ٹھنڈا کرنا اور ا س کے متعلق احکامات 109
عشاء تاخیر سے پڑھنا 110
شام کے کھانے کو نما ز عشاء پر مقدم کرنا 111
نماز عشاء کو عتمہ کہنے کی ممانعت 111
مغرب کو عشاء کانام دینے کی ممانعت 111
مغرب اور عشاء کے مابین نماز 112
بچوں کو نماز کی تلقین کرنا 113
فجر کی سنتوں کی اہمیت 113
ظہر کی سنتوں کے متعلق احکامات 114
عصر کی سنتوں کے متعلق احکامات 114
مغرب سے پہلے اور اس کے بعد سنتیں پڑھنے کے متعلق احکامات 115
عشاء کی سنتوں کے متعلق احکامات 115
سات اعضاء پر سجدہ کرنے کاحکم 115
سجدہ سہوکے احکامات 116
سجدہ تلاوت کے احکامات 116
سجد ہ شکر کےاحکامات 117
کثرت سجود کے متعلق احکامات 118
رکوع میں کمر سیدھی رکھنے کی ممانعت 119
اوقات مکروہ میں نماز پڑھنے کی ممانعت 119
اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی ممانعت 119
پیشاب روک کرنما ز پڑھنے کی ممانعت 120
عشاء کے بعد باتیں کرنے  کی ممانعت 120
نماز چاشت کے متعلق احکامات 121
وضوء کے بعد نماز تحیۃ الوضوء پڑھنے کی فضیلت 121
نماز میں اطمینان وسکون اختیار کرنا 122
فوت شدہ نماز کی ادائیگی کے احکام 123
نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کی ممانعت 123
دوران نماز آسان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت 134
ترک نماز کی ممانعت 125
نماز کو اس کے وقت سے موخر کرنے کی ممانعت 127
استخارے  کے متعلق احکامات 128
نماز تسبیح 129
نماز حاجت کے احکات 131
نماز توبہ کے احکامات 131
دوران سفر دونماز یں اکٹھی پڑھنا 132
سفرسے واپسی پر نماز 132
قصر نماز کے احکامات 133
نماز خوف کے متعلق احکامات 133
نماز عیدین کے احکامات 133
باب الاستسقاء 134
بارش طلب کرنے کی متعلق احکامات 134
نماز استسقاء کےاحکامات 135
باب الکسوف 136
نماز کسوف کے احکامات 136
کتاب الجمعۃ 137
غسل جمعہ کے احکامات 137
جمعے کے دن خاموشی اختیار کرنے کے احکامات 138
جمعہ کی سنتوں کے متعلق احکامات 138
نماز جمعہ کے متعلق احکامات 138
جمعہ ترک کرنے کی ممانعت 139
خطبہ جمعہ کے دوران بات کرنے کی ممانعت 140
دوران خطبہ کلا م کرنے کی ممانعت 141
جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگنے کی ممانعت 140
جمعہ کے دن روزہ رکھنے اورات کو قیام کرنے کی ممانعت 141
ابواب الوتر 142
اللہ تعالی کی ثناء بیان کرنا 142
نماز وتر کے متعلق احکامات 142
قنوت اور اس کے متعلق احکامات 143
ترک وتر کی ممانعت 144
کتاب التہجد والتراویح 145
عبادت میں اعتدال 145
رات کاقیام 145
قیام اللیل  کے متعلق احکامات 146
قیام رمضان کے احکامات 149
کتاب الجنائز 150
مریض کی عیادت کی فضیلت 150
کفن چوری کرنے کی ممانعت 151
جنازے کے ساتھ جانے کاثواب 151
قریب المرگ شخص کو لاالہ الہ اللہ پڑھنے کی تلقین کرنا 152
مصیبت زدہ شخص کو تسلی دینا 152
قبروں کو پختہ بنانے کی ممانعت 153
قبرو ں پر بیٹھنے کی ممانعت 153
او نچی قبروں کو برابر کرنا 153
تصویروں او رمورتیوں کو مٹانےکے متعلق احکامات 154
کسی کے فوت ہونے پر کیا کہاجائے 154
مردو لوگوں کی خوبیاں بیان کرنا 154
جنازہ کے لیے کھڑے ہونا 155
نماز جنازہ کے احکامات 155
قرض کی ادائیگی 156
احکام سوگ برائے خواتین 156
صبر 157
میت پر کپڑے  پھاڑنے کی ممانعت 157
کسی تکلیف کی وجہ سے موت کی تمنا کرنے کی ممانعت 158
فوت شدگان کوبرے الفاظ سے یاد کرنے کی ممانعت 158
میت کی ہڈی توڑنے کی ممانعت 159
میت پر نوحہ کرنے کی  ممانعت 159
میت کااعلان کرنے کی ممانعت 160
کتاب الاضحیۃ 161
ذبائح کے متعلق احکامات 161
قربانی کے جانوروں کے متعلق احکامات 161
غیر جانور کے لیے ذبح کرنے کی ممانعت 162
کتاب الصوم 163
افطار کرنے میں جلدی کرنا 163
روزہ افطار کرانے کاثواب 164
رمضان سے ایک یادودن پہلے روزہ رکھنے کی ممانعت 164
روزے کی حالت میں فحش کلامی کی  ممانعت 164
فوت شدہ روزے کی ادائیگی 165
میت کی طرف سے روزے کی قضا کی ادائیگی 165
ہمیشہ روزے رکھنے کی ممانعت 166
صرف جمعہ کے دن  روزہ رکھنے کی ممانعت 166
عیدین کاروزہ رکھنے کی ممانعت 166
عورت کو اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر روزہ رکھنے کی ممانعت 167
رمضان میں بلاعذر روز ہ چھوڑنے کی ممانعت 167
مسلسل روزے رکھنے کی ممانعت 167
سحری کے احکامات 168
روزہ رکھنے کے احکامات 168
رمضان کے روزے کے احکامات 169
شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 170
ذوالحجہ کے روزوں کی فضیلت 171
عرفہ کے دن روزہ رکھنے کی فضیلت 171
یوم عرفہ کے دن مقام عرفات میں روزہ رکھنے کی ممانعت 171
ماہ محرم کے روزوں کی فضیلت 172
یوم عاشورا (دس محرم )کے روزے کے احکامات 172
شعبان کے روزوں کے احکامات 173
سوموار اور جمعرات کاروزہ رکھنا 174
اللہ کی  راہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت 174
باب الاعتکاف 175
رمضان کے آخری دس دن  کااعتکاف اور ا س کے متعلق احکامات 175
باب فضل لیلۃ القدر 175
شب قدر کی تلاش وجستجو 175
کتاب الزکوۃ 176
زکاۃ کی ادائیگی میں جلدی کرنا 176
زکاۃ کے متعلق احکامات 176
صدقہ فطر کے متعلق احکامات 177
بن مانگے کسی چیز کامل جاتا 177
صدقہ کرنے والوں کی برائی بیان کرنے کی ممانعت 178
ترک زکوۃ کی ممانعت 178
اہل وعیال پر خرچ کرنا 181
باب الصدقہ 183
دوسروں کے خود پر ترجیح دینا 183
ہم سفر پر صدقہ 184
صدقہ کے متعلق احکامات 184
زائد مال دوسرے بھائیوں کو دینے کے احکامات 187
دودھ دینے والے جانور صدقہ کرنا 187
صدقہ کو گننے کی ممانعت 188
اصرار اور پیچھے پڑکرمانگنےکی ممانعت 188
لوگوں سے سوال کرنے کی ممانعت 189
بغیر حاجت کے سوال کرنے کی ممانعت 190
صدقہ کی ہوئی چیز کوخریدنے کی ممانعت 191
شدید حرص کی بناپر سوال کرنے کی ممانعت 191
تنگ وست کو مہلت دینےکے متعلق احکامات 191
ردی اور گھٹیا چیز کاصدقہ کرنے کی ممانعت 192
ساری جائیداد صدقہ کردینے کی ممانعت 192
کتاب الحج 193
ذوالحجہ کے دس دنوں میں عبادت 193
حج میں تلبیہ پکارنا 193
عمرو کے احکامات 194
حج کے متعلق احکامات 195
ترک حج کی ممانعت 195
حجر اسود کی عظمت اور اس کے متعلق احکامات 196
بیت اللہ کاطواف کرنے کے متعلق احکامات 196
عرفہ میں وقوف کے متعلق احکامات 197
کتاب الجہاد 198
اللہ کی راہ میں  مجاہد تیار کرنا 198
اللہ تعالی کی راہ میں جہاد 198
اللہ تعالی کی راہ میں پہرہ دینے کااجر 200
تیراندازی کے متعلق احکامات 201
اللہ کی راہ میں بیدار رہنا 203
گھوڑوں کےدرمیان مسابقت کےاحکامات 203
اللہ کی راہ میں گھوڑا وقف کرنا 204
اللہ کی راہ میں شبہات کی فضیلت 204
اللہ کی راہ میں شہید ہونے کے متعلق احکامات 206
لوگوں سے کنارہ کشی کرنا 207
اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنےکی احکامات 209
اللہ تعالی کی راہ میں سفر کے متعلق احکامات 209
کفارکو قتل کرنے کے متعلق احکامات 210
مرتدکوقتل کرنے کے متعلق احکامات 210
ہجرت کے متعلق احکامات 211
چیونٹی او رجوؤں وغیرہ کو جلانے کی ممانعت 211
آگ سے ذریعے سزادینے کی ممانعت 212
لوگوں کو عذاب پہنچانے کی ممانعت 212
جانوروں کو لڑائی پر اکسانے کی ممانعت 213
بزدلی اور نامروی کی ممانعت 213
قرآن مجید لے کردشمن ملک کاسفر کرنے کی ممانعت 213
میدان جہاد سے فرار ہونے کی ممانعت 213
عورتوں اور بچوں کوقتل کرنےکی ممانعت 214
ذمیوں کوقتل کرنےکی ممانعت 214
تقسیم کی اجرت لینے کی ممانعت 214
بے صبری اور بوکھلاہٹ کی ممانعت 215
کتاب النکاح 216
شادی کرنے کاحکم 216
دعوت قبول کرنے کے متعلق احکامات 216
شادی کرنے والے شخص کے لیے برکت کی دعا 217
نکاح کے موقع پروف بجانے کےمتعلق احکامات 218
عورتوں کے درمیان عدل کرنےکی متعلق احکامات 218
عورتوں سے اچھا سلوک کرنے کی احکامات 219
ولیمے کے احکامات 219
دبر میں جماع کرنے کی ممانعت 220
عورت کے اپنے خاوند کو ایذ اپہنچانے کی ممانعت 220
عورت کااپنے خاوند کے بستر سےاحترا ز کی ممانعت 220
ترک دینا کی خاطر شادی نہ کرنےکی ممانعت 221
پھوپھی بھتیجی ،خالہ بھانجی سے ایک ساتھ نکاح کرنے کی ممانعت 221
غلام کااپنے مالک کی اجازت کے بغیر شادی کرنامنع ہے 222
بانجھ عورت سے شادی کرنے کی ممانعت 222
سفار(وٹہ سٹہ) کی ممانعت 222
آدمی سے بیوی کی پٹائی کرنے پر باز پر س کرنے کی ممانعت 223
متعہ کی ممانعت 223
حلالہ کرنے او رحلالہ کرانے کی ممانعت 224
عورت کاکسی دوسری عورت کےمتعلق اپنے خاوند کو باتیں بتانا منع ہے 224
شوہر کی ناشکری کرنے کی ممانعت 224
بیوی کے راز افشاں کرنے کی ممانعت 225
سرپرست کے بغیر نکاح کرنے کی ممانعت 225
حاملہ قیدی باندی سےجماع کرنے کی ممانعت 227
ظہار کرنے کی ممانعت 227
بچے کاانکار کرنے کی ممانعت 228
با ب العقیقۃ 228
عقیقہ کے متعلق احکامات 228

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like