احکام الوضوء والغسل والصلوٰۃ
مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی
صفحات: 202
اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس طرح سے کسی اور مذہب میں نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوئےفرمایا:الطّھور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) ۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ ایک عام مسلمان کے لیے طہارت صغریٰ اور طہارت کبریٰ کے احکام مسائل کاجاننا انتہائی ضروری ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’ احکام الوضوء والغسل، والصلاۃ‘‘ جناب جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب کے وضو،غسل اور مسنون طریقہ نمازکے متعلق ان خطبات کامجموعہ ہے جو موصوف نے جامع مسجد توحید سمبڑیال،اور جامع مسجد دو مینار والی ایمن آباد روڈ ، سیالکوٹ میں دیے سامعین کے اصرار پر صاحب کتاب نے ان خطبات کو تخریج وتحقیق کے ساتھ خوبصورت عمدہ انداز میں مرتب کر کے کتابی صورت میں افادۂ عام کے لیے شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تدریسی ،تصنیفی وتحقیقی خدمات کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مولف | 9 |
پہلاباب | |
وضو | 11 |
وضو کی فرضیت | 11 |
وضو کےبغیر نماز نہیں ہوتی | 11 |
وضو نماز کی چابی ہے | 12 |
ناقص وضو کرنےپروعید | 12 |
ناقص وضو کےبرے اثرات | 13 |
وضو کی فضیلت | 13 |
فائدہ | 15 |
وضو کےدونفل پڑھنے کی فضیلت | 18 |
وضو کےفرائض | 20 |
وضو کےبعد یہ دعاپڑھیں | 34 |
وضو کےدوران دعا | 35 |
وضو کےبعدتولیہ استعمال کرنا | 35 |
وضو میں اعضاء کوکتنی مرتبہ دھوناچاہیے | 36 |
تین مرتبہ سےزیادہ دھونے والا گنہگار ہے | 37 |
وضو کےمتفرق مسائل | 38 |
مسواک | 40 |
نواقض وضو | 41 |
وہ چیزیں جن سے وضو نہیں ٹوٹتا | 46 |
وہ چیزیں جن کےلیے وضو کرنا بہتر اورافضل ہے | 53 |
جنابت (ناپاکی)کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرنا | 56 |
حائضہ عورت یاجنبی آدمی کاقرآن کو چھونا | 60 |
وضو قائم نہ رہنے والے شخص کاحکم | 60 |
موزوں پر مسح | 61 |
جرابوں پر مسح | 61 |
جوتوں پر مسح | 62 |
مسح کرنےکاطریقہ | 63 |
مسح کرنے کی شرط | 64 |
مسح کرنے کی عدت | 65 |
مسح کو توڑنے والی چیزیں | 66 |
غسل کن حالات میں واجب ہوتاہے؟ | 67 |
غسل کرنے کاطریقہ | 69 |
غسل کےبعد وضو | 70 |
کن حالات میں غسل مستحب ہوتاہے؟ | 71 |
تیمم | 73 |
تیمم کاطریقہ | 75 |
ایک تیمم سےکئی نمازیں | 77 |
وہ کام جن سے تیمم ٹوٹ جاتاہے | 77 |
دوسراباب | |
نماز کےمسائل | 79 |
قبلہ رخ سیدھا کھڑاہونا | 79 |
تکبیر تحریمہ | 80 |
رفع الیدین کرنا | 81 |
رفع الیدین پر صحابہ کااجماع | 84 |
بغلوں میں بت چھپانےوالاکاواقعہ | 84 |
تارکین رفع الیدین کےدلائل اوران کےجوابات | 86 |
تکبیر رفع الیدین کرنےسے پہلے یابعدمیں | 95 |
ہاتھ اٹھانے کےوقت انگلیوں کی کیفیت | 96 |
ہاتھوں کو کہاں تک اٹھایا جائے؟ | 96 |
ہاتھ باندھنے کی کیفیت | 97 |
ہاتھ سینہ پر باندھنا | 99 |
دعائے استفتاح | 100 |
تعوذ | 102 |
تسمیہ | 103 |
سورہ فاتحہ | 104 |
آمین کامسئلہ | 112 |
نماز کی مسنون قرات | 114 |
جہری نمازوں میں قرآنی آیات کاجواب دینا | 118 |
سورتوں کو ترتیب سےپڑھنا ضروری نہیں | 120 |
رکوع وسجود کابیان | 120 |
رکوع کاطریقہ | 123 |
رکوع کی دعائیں | 126 |
رکوع اورسجدوں میں قرآن پڑھنا منع ہے | 128 |
قومے کابیان | 128 |
رکوع سےسیدھے کھڑےہوتےہوئے یہ کلمات پڑھیں | 129 |
رکوع سے امام کےسراٹھانے سےپہلے سرنہ اٹھائیں | 134 |
رکوع کےبعد اطمینان سےکھڑے ہونا | 134 |
سجدہ | 136 |
سجدے کی دعائیں | 143 |
سجدہ میں دعا کاخصوصی اہتمام کرنا | 145 |
رکوع وسجود میں قرآن پڑھنے کی ممانعت | 146 |
دوسجدوں کےدرمیان جلسہ | 146 |
دوسجدوں کےدرمیان دعا | 149 |
تشہد | 153 |
انگلی اٹھانے کی کیفیت | 156 |
کلمات تشہد | 159 |
پہلے اوردوسرے تشہد میں درود پڑھنا | 160 |
درود شریف | 163 |
دونوں تشہدوں میں دعا کاپڑھنا | 163 |
سلام پھیرنے سےپہلے دعاؤں کاالفاظ | 165 |
پہلے اورآخری تشہد میں فرق | 166 |
سلام | 167 |
سلام کےبعد مسنون اذکار | 171 |
نمازوں کی رکعات | 174 |
وتر کی تعداد | 183 |
تین وترادا کرنےکاطریقہ | 183 |
پانچ وتر پڑھنے کاطریقہ | 185 |
ساتھ وترادا کرنےکاطریقہ | 185 |
نووتر پڑھنےکاطریقہ | 186 |
وتر میں دعائے قنوت | 186 |
دعائے قنوت رکوع سےپہلے یارکوع کےبعد | 187 |
قنوت وترمیں ہاتھوں کو اٹھانا | 188 |
رات اوردن کی نفلی نمازدو دو رکعتیں | 188 |
فرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعاکاحکم | 189 |
فرض نمازوں کےبعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنےوالوں کےدلائل اوران کارد | 191 |
دلیل نمبر1 | 191 |
الجواب بعون الوہاب | 191 |
دلیل نمبر2 | 192 |
الجواب بعون الوہاب | 192 |
دلیل نمبر3 | 193 |
الجواب بعون الوہاب | 193 |
دلیل نمبر4 | 194 |
الجواب بعون الوہاب | 194 |
دلیل نمبر5 | 194 |
الجواب بعون الوہاب | 195 |
دلیل نمبر6 | 195 |
الجواب بعون الوہاب | 195 |
فضائل اعمال میں ضعیف روایت کےقبول ہونےکامسئلہ | 197 |