اے ایمان والو! (يا أيها الذين آمنوا آمنوا)

اے ایمان والو! (يا أيها الذين آمنوا آمنوا)

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 224

 

اللہ تعالیٰ نے انبیاء﷩ کودنیابھر کے انسانوں کی رشد و ہدایت اور فلاح و نجات کے لیے مبعوث فرمایا اوران کے ذریعے دنیا میں علم وعمل اور جدو جہد کا ایک ایسا سلسلہ شروع فرمایا جو تا قیامت اسی طرح جاری وساری رہے گا۔ سب سے آخری نبی حضرت محمدﷺ کو اللہ تعالیٰ کاجو ازلی اور ابدی کلام عطاہوا۔ یہ کلام لائق اور قابل اتباع ہے اور اس میں جن باتوں کاحکم دیاگیا ہے ان تمام باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے تاہم اس کی وہ آیات خصوصاً قابل توجہ ہیں جن میں اہل ایمان کوخصوصی طور پر مخاطب کیا گیا ہے۔ یہ آیات اپنے اندر بڑی گہرائی اور بصیرت رکھتی ہیں۔ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كے خطاب سے شروع ہونے والی آیات کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایسی تعلیم دی ہےجو ان کے لیے دنیا اورآخرت میں فلاح وکامرانی کی ضامن اور ان کو ہر قسم کے نقصان وخسران سے بچانے والی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’اے ایمان والو‘‘ ماہنامہ محدث کے معروف مضمون نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری﷾ کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ان تمام آیات کو جو ’’ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا‘‘کے خطاب سے شروع ہوتی ہیں جمع کر کے ان کا آسان اردو ترجمہ اور ساتھ ہی ان کی مختصر تشریح وتفسیر کردی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک درس قرآن کی کتاب بن گئی ہے۔ قرآن مجید میں ’’يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا‘‘ کے خطاب سے شروع ہونے والی آیات کی تعداد 89 ہے۔ فاضل مصنف کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔کتاب ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں جن میں قرآن کریم کا اردو وانگلش ترجمہ اور تفسیر البلاغ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر مائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 9
نبی کریم ﷺ کاادب واحترام 11
صبراورنماز سےمددلینا 13
حلال اورپاکیزہ روزی کھانے پر شکر کرن 15
قصاص اوردیت کاحکم 17
روزہ فرض ہے 20
پورے اسلام کی مکمل پیروی کرنا 22
اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا 25
صدقہ دینے کےآداب 27
حلال اورپاکیزہ مال سےزکاۃ اورصدقہ دینا 30
سودنہ لینا 32
قرض کےلین دین کی تحریر اورگواہی 35
اہل کتاب کی پیروی نہ کرنا 39
تقوی اختیار کرنا 41
کافروں کو اپنا راز دار نہ بنانا 43
کافروں اورمنافقوں کےطریقے اختیار نہ کرنا 50
صبرواستقامت اورجہاد کی تیاری کاحکم 52
عورتیں وارثت کامال نہیں 54
ناجائز طورپر دوسروں کامال نہ کھانا 56
نشے کی حالت میں نماز نہ پڑھنا 58
اللہ ورسول اللہ ﷺ اوراولوالامر کی اطاعت کرنا 61
دشمن سےہوشیار رہنا 64
ہرمعاملے کی تحقیق کرنا 66
سچی گواہی دینا 69
ایمان پر ثابت قدم رہنا 71
کافروں سےدوستی نہ کرنا 73
عہد کےپابندی کرنا 75
اللہ کےشعائر کااحترام کرنا 77
وضو اورتیمم 80
سچی گواہی دینا اورانصاف کرنا 83
اللہ تعالی کی نعمتوں کاشکر کرنا 85
تقوی قرب الہی اورجہاد کاحکم 87
یہودیوں اورعیسائیوں کودوست نہ بنانا 89
مرتد نہ ہونا 91
اہل کتاب اورکفار سےدوستی نہ کرنا 94
حلال کوحرام نہ ٹھہرانا 96
شراب اورجوا وغیرہ حرام ہیں 98
احرام کی حالت میں شکار نہ کرنے کی آزمائش 101
احرام کی حالت میں شکار نہ کرنا 103
فضول سوالات نہ کرنا 105
صرف اپنی جوابدی ہی ہےدوسروں کی نہیں 108
وصیت پر مسلمانوں اورغیر مسلموں کی گواہی 111
جہاد کےمیدان سےنہ بھاگنا 114
اللہ اوررسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرنااورمنافقت سےبچنا 116
اللہ اوررسول اللہ ﷺ کی پکار کاجواب دینا 118
اللہ اوررسول اللہﷺ سےخیانت نہ کرنا 121
تقوی اختیار کرنے کاجرواثواب 123
میدان جہاد کےآداب واحکام 125
کافررشتہ داروں سے دوستی نہ رکھنا 127
حرم شریف میں مشرکین کےداخلے پر پابندی 129
ناجائز مال کھانے والوں اورذخیرہ کرنے والوں کاانجام 132
جہاد کےوقت نکلنے کاحکم 135
تقوی اختیارکرنا اورسچوں کےساتھ رہنا 137
کافروں کےخلاف   جہاد کرنا 139
نماز،زکات اورجہاد کاحکم 141
شیطان کی پیروی نہ کرنا 144
کسی کےگھر میں داخل ہونےسےپہلے اجازت لینا 146
گھروں میں خاص   پردے کےتین اوقات 149
اللہ تعالی کےاحسانات کاشکر کرنا 152
صبح وشام اللہ کاذکر اورتسبیح کرنا 154
رخصتی سےپہلے طلاق   کی عدت نہیں 157
نبی ﷺ کےگھر میں داخل ہونےکے آداب 159
نبی ﷺ پردرود سلام بھیجنا 162
نبی ﷺ کاادا ب واحترام 164
تقوی اختیار کرنا اورکھری بات کہنا 166
اللہ تعالی دین کےخادموں کی مدد کرتاہے 168
اللہ اوراس کےرسول کے اطاعت کرنا 170
اللہ اوراس کےرسول اللہ ﷺ سےگے نہ بڑھنا 172
رسول اللہ ﷺ کاادب واحترام 174
خبرکی تحقیق کرنااورصحابہ کرام کے فضائل 177
ایک دوسرے کامذاق نہ اڑانا 180
بدگمانی ،جاسوسی اورغیبت سےبچنا 183
تقوی اورایمان بالرسول ﷺ 185
نجوی یعنی سرگوشی کےآداب 187
مجلس کےآداب 189
نبی ﷺ سےسروگوشی کےآداب 192
تقوی اورذکر الہی 195
کافروں سےدوستی نہ کرنا 198
ہجرت کرکےآنے والی عورتوں کےبارےمیں احکام 201
یہودیوں سےدوستی نہ کرنا 204
قول وفعل میں تضاد کی مذمت 205
ایمان اورجہاد کےذریعے جنت خرید لینا 207
دین کی خدمت کرنے والے بنو 209
جمعے کی اذان اورنماز سےمتعلق احکام 211
مال والاد ذکر الہی سےغافل نہ کریں اورانفاق فی سبیل اللہ 213
دین کےمعاملے میں اپنے اہل وعیال سےہوشیاررہنا 216
اپنے آپ کواوراپنے اہل عیال کوورخ سےبچانا 219
سچی توبہ کرنا 222

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like