علوم الحدیث

علوم الحدیث

 

مصنف : ڈاکٹر صبحی صالح

 

صفحات: 356

 

علم حدیث کی قدر ومنزلت اور شرف وقار صرف اس لیے ہےکہ یہ شریعت اسلامی میں قرآن پاک کے بعد دوسرا بڑا مصدر ہے ۔علم حدیث ارشادات واعمال رسول اللہ ﷺ کامظہر اور نبی کریم ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا عملی عکس ہے جو ہر مسلمان کی شب وروز زندگی کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے اس زبان کے قواعد واصول کو سمجھنا ضروری ہے اسی طر حدیث نبویﷺ میں مہارت حاصل کرنےکے لیے اصول حدیث میں دسترس اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے اس علم کی اہمیت کے پیش نظر ائمہ محدثین اور اصول حدیث کی مہارت رکھنےوالوں نے اس موضوع پر کئی کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ علو م حدیث ‘‘ لبنان کے پروفیسر ڈاکٹر صبحی صالح کی   عربی تصیف ’’مباحب فی علوم الحدیث‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ مؤلف موصوف نے اس کتاب میں اصول حدیث سے متعلق جملہ امور پر سیر حاصل بحث کی ۔طریق بحث میں قدیم وجدید اسلوب کاا متزاج ہے اور اجتہادی شان نمایاں ہے ۔علاوہ اازیں اس میں مستشرقین اور منکرین حدیث کے پھیلائے ہوئے شکوک وشبہات کا شافی وکافی جواب دیا گیا ہے۔ الغرض اپنے موضوع پر یہ ایک جامع کتاب ہے اور تدریسی نقظۂ نظر سے بہت مفید ہے۔ مولانا محمد رفیق چودھری﷾ نے اسے طلبائے علوم اسلامیہ اور اردو خوان طبقے کےلیے آسان ، رواں اور سلیس ترجمہ کی صورت میں پیش کیا ہے ۔اللہ تعالی مترجم ومصنف کے کاوشوں کوشرف قبولیت سے   نوازے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 10
فصل (1) تدوین حدیث 17
ظہور اسلام سے قبل علم کتابت 17
عہد رسالت میں کتابت کی قلت کے اسباب 19
عہد رسالت میں کتابت حدیث 28
صحیفہ ابو ہریرہ ﷜ (یعنی صحیفہ ہمام بن منبہ ) 38
تدوین حدیث کےبارے میں مستشرقین کا نقطہ نظر 40
خلافت راشدہ کا دور 42
تابعین کا دور 48
فصل (2) طلب حدیث کے لیے سفر 58
ارتقاء علم حدیث پر ماحول کا اثر 58
طلب حدیث میں سفر 61
اس سفر کے دینی اثرات 66
حدیث کے ذریعہ معاش بنانے کے لیے سفر 73
روایت حدیث میں تسائل سے کام لینے والوں کامقابلہ 78
فصل (3) مدارس حدیث اور القاب محدثین 87
القاب محدثین 88
حافظے کی مدد سے روایت باللفظ 95
فصل (4) اخذ حدیث کے مختلف طریقے 105
پہلا طریقہ ۔۔۔۔ سماع 105
دوسرا طریقہ ۔۔۔ قرات 111
تیسرا طریقہ ۔۔۔۔۔اجازہ 113
چوتھا طریقہ ۔۔۔۔۔مناولہ 115
پانچواں طریقہ ۔۔۔۔ مکاتبہ 116
چھٹا طریقہ ۔۔۔۔ اعلامی 118
ساتواں طریقہ۔۔۔۔ وصیت 120
آٹھواں طریقہ ۔۔۔۔۔ وجادہ 121
ورایت حدیث کے طریقے 125
فصل (5)علم حدیث روایت و درایت 126
روایت حدیث 126
علم جرح وتعدیل 128
علم رجال حدیث 130
علم مختلف الحدیث 131
علم علل الحدیث 132
علم غریب الحدیث 132
علم ناسخ و منسوخ 133
فصل (6) حدیث و سنت اور بعض دیگر اصطلاحات 135
حدیث و سنت 135
لفظ حدیث کی لغوی بحث 135
حدیث بمعنی ضد قدیم 136
حدیث وسنت میں فرق 138
لفظ سنت کی لغوی بحث 139
سنت کی حفاظت 141
حدیث و سنت کا مترادف ہونا 142
خبر و اثر 143
حدیث قدسی 144
فصل(7) راوی کی شرائط 148
شرط عقل 149
ضبط 150
عدالت 152
فصل(8) اقسام حدیث 166
مقبول 166
مردود 166
موضوع 167
فصل(9) صحیح حدیث کی تعریف 171
متواتر حدیث 173
متواتر لفظی 175
متواتر معنوی 177
خبر واحد سے علم یقینی حاصل ہوتا ہے 178
حدیث غریب 180
حدیث مشہور 180
فصل ( 10) حدیث حسن 185
حدیث کے دیگر القاب 192
ضعیف حدیث 196
ضعیف حدیث کی قسمیں 197
(1)مرسل 197
مرسل حدیث حجت نہیں ہوتی 197
(2) منقطع 200
(3) معضل 202
(4)مدلس اور اس کی اقسام 203
(5) معلل 215
(6) مضطرب 223
(7)مقلوب 223
امام بخاری کے امتحان کا واقعہ 229
(8) شاذ 234
(9) منکر 244
(10) متروک 248
فصل(11) کیا موقوف اور مقطوع روایات ضعیف ہوتی ہیں ؟ 249
ضعیف احادیث کی روایت اور ان پر عمل کی حیثیت 252
فص(12) صحیح ، حسن اور ضعیف کی مشترک اقسام 256
مرفوع ، مسند اور متصل 256
معنعن ، مؤنن ، معلق 263
فرد ، غریب 268
عزیز ، مشہور ، مستفیض 272
عالی ، نازل 280
متابع ، شاہد 286
(16) مدرج 290
(17) مسلسل 296
(18) المصحف 301
فصل (12) موضوع حدیث اور وضع حدیث کے ا سباب 310
موضوع حدیث اور اسے جاننے کے پانچ اصول 310
فصل (13) کتب حدیث کا تعارف 324
کتب حدیث کے مراتب 324
اہم کتب روایت اور مسانید 326
(الف) کتب صحاح 326
(ب) الجوامع 332
(ج) مسانید 332
(د) معاجم 334
(ھ) مستدرکات 334
(و) مستخرجات 334
(ز) الاجزاء 335
فصل (13) خاتمہ 336
ماخذ و مصادر 351

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like