ایمان و عمل کا قرآنی تصور
ایمان و عمل کا قرآنی تصور
مصنف : الطاف احمد اعظمی
صفحات: 283
دین نام ہے ایمان اور عمل صالح کا۔جہاں تک ایمان و عمل کے لفظ کا تعلق ہے اس سے کوئی بھی مسلمان نا واقف نہ ہو گا، لیکن اس کے معنی و مفہوم سے صحیح طور پر واقف کم ہی مسلمان ملیں گے۔ بہت سے مذہبی لوگ بھی ایمان و عمل کے حقیقی ( قرآنی) معنی و مفہوم سے نا بلد ملتے ہیں۔ اور یہ غالبا اسی نا واقفیت کا نتیجہ ہے کہ ان کی زندگیاں بھی بڑی حد تک مومنانہ اوصاف و خصائص سصے تہی دامن نظر آتی ہیں۔بہت سے ایسے مسلمان بھی ملتے ہیں جو ایمان و عمل کا ایک ایسا تصور رکھتے ہیں جو قرآنی تعلیمات سے کوئی مطابقت نہیں رکھتا۔ایمان و عمل کے اس غیر قرآنی تصور کی وجہ سے افکار و اعمال کی بے شمار خرابیوں میں مبتلا ہیں۔چنانچہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کا وجود اور ان کے باہمی نزاع و پیکار کا ایک بڑا سبب بھی ایمان و عمل کا یہی غیر قرآنی تصور ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ایمان و عمل کا قرآنی تصور‘‘ الطاف احمد اعظمی کی ہے۔ جس میں ایمان و عمل کےمتعلق اہل کتاب کے افکار و اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ایمان و عمل کے لغوی و قرآنی اور اس کے شرعی مفہوم کو قرآنی آیات کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ مزید ایمان کے اجزائے ترکیبی یعنی بنیادی اصولوں کو شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا ہے۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
کتاب میری نظرمیں | 6 |
دیباچہ | 8 |
مقدمہ | 14 |
ایمان کےلغوی معنی | 23 |
ایمان کےقرآنی معنی | 25 |
ایمان کاشرعی مفہوم | 29 |
تکمیل ایمان کےشرائط | 30 |
تصدیق بالطیب | 31 |
اقرارباللسان | 36 |
اثبات بالعمل | 40 |
ایمان کےاجزائے ترکیسی | 45 |
اجزائےایمان کی مختصرتشریح | 47 |
ایمان باللہ | 48 |
تصورذات | 48 |
تعبیرات کااختلاف | 55 |
تصورصفات | 57 |
نفی صفات | 59 |
اثبات صفات | 59 |
قرآن کاتصورصفات | 60 |
ایمان باللہ کےتقاضے | 62 |
فرشتوں پرایمان | 64 |
رسولوں پرایمان ثبوت رسالت | 68 |
تفریق بین الرسل | 77 |
ایک نبی کی حیثیت اوراس کافرض منصی | 78 |
اطاعت رسول | 82 |
احادیث رسول | 83 |
مجموعہ احادیث | 85 |
سنت رسول | 88 |
کتابوں پرایمان | 92 |
ایمان بالکتب کےتقاضے | 93 |
اخرت پرایمان | 97 |
روزجزاکامفہوم | 97 |
نتائج اعمال سےغفلت کےاسباب | 101 |
آخرت کےبارمیں ملحدین کانقظہ نظر | 101 |
اثبات معاد | 103 |
خلق اول | 103 |
آثارکائنات | 105 |
زوجیت کامقضا | 106 |
عدل کامل کاتقاضا | 108 |
عقیدہ آخرت ایک اخلاقی اسماجی ضرروت | 109 |
ضمیرکاوجود | 110 |
دائمی مسرت کی فطری طلب | 112 |
عقیدہ آخرت کےمتعلق بعض غلط فہمیاں کاازالہ | 114 |
حقیقت اسلام | 124 |
اسلام کالغوی مفہوم | 124 |
اسلام دین فطرت ہے | 125 |
مسلم کےحقیقی معنی | 128 |
اسلام کاشرعی مفہوم | 130 |
ایمان اوراسلام میں تنازم ہے | 133 |
ہدایت اورفلاح کاحقیقی معیار | 136 |
درجات ایمان | 140 |
ایمان میں کمی وبیشی کامسئلہ | 147 |
صفات مومن | 152 |
یقین محکم اورجہدوایثار | 154 |
اقامت صلوۃ اورازکوۃ | 156 |
خیثت قلب اورتوکل علی اللہ | 161 |
گناہ کبیرہےاجتناب عفودرگزرمشاورت | 163 |
امربالمعروف ونہی عن المنکر | 165 |
صبرصدق قنوت انفاق واستغفار | 168 |