فتاویٰ حصاریہ ومقالات علمیہ جلد 5
مصنف : عبد القادر حصاروی
صفحات: 610
اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کےجواب میں کوئی عالم دین اور احکام شریعت کے اندر بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے چلا آرہا ہے برصغیر پاک وہند میں قرآن کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تقریبا چالیس کے قریب علمائے حدیث کے فتاوی ٰ کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں زیر نظر فتاوی حصاریہ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ الحمد للہ تقریبا 20 فتاوی ٰ جات کتا ب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں۔مولاناعبدالقادر حصاروی اپنے علم اورتحقیق کے اعتبار سے اونچے مقام ومرتبے کے حامل عالم دین تھے انہوں نے مختلف دینی موضوعات پر بہت کچھ لکھا۔ ان کے مقالات وفتاویٰ بڑے مفصل اور تحقیقی ہوتے تھے اہل حدیث رسائل وجرائد مولانا حصاری کے فتاویٰ اور مقالات سےبھر ے پڑے ہیں بزرگ عالم دین مولانا محمد یوسف راجوالوی نے مولانا محمد ابراہیم خلیل﷾ سےمولانا حصاری کا فتاوی مرتب کروایا اور مولانا حصاروی کے نواسے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف ظفر﷾ نے اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے اللہ تعالی مولاناکے حصاری کےدرجات بلند فرمائے اور فتاوی کے مرتبین اور ناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
زکوۃ کے مسائل | ||
سونے کا صحیح نصاب زکوۃ | 8 | |
عشر اراضی | 36 | |
مولانا عبدالقادر حصاری کے تعاقب کا جواب | 56 | |
ادائیگی زکوۃ کے لیے مہینہ کا تقرر | 60 | |
زکوۃ و عشر کے مصارف کیا ہیں؟ | 100 | |
کیا زکوۃ کا روپیہ مروجہ الیکشن پر صرف کرنا جائز ہے؟ | 105 | |
صدقہ جاریہ وغیرہ اپنے نام کا پتھر لگانا کیسا ہے؟ | 115 | |
روزہ کے مسائل | 116 | |
پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا جائز ہے ؟ | 116 | |
فضائل و برکات ماہ صیام | 128 | |
مسئلہ اعتکاف مسجد تعاقب پر فتویٰ | 151 | |
حقہ نوش کے اعتکاف کا حکم | 155 | |
احکام صدقہ فطر اور اختلاف علماء پر تبصرہ | 170 | |
شرعی اور غیر شرعی عیدیں | 186 | |
عیدین میں تکبیریں | 203 | |
نماز عید کے لیے مستورات کا عید گاہ جانا | 211 | |
تین مسائل پر انعامی اعلان | 227 | |
حج کے مسائل | 239 | |
ناجائز کمائی سے حج | 239 | |
کیا بونس ووچر خرید کر حج کرنا جائز ہے؟ | 246 | |
حج بدل | 249 | |
عورت اور سفر حج | 274 | |
قربانی کے مسائل | 289 | |
قربانی کا ثبوت قرآن سے ’’ اربعین قادری‘‘ | 289 | |
قربانی کے ایام | 313 | |
کیا قربانی میں قبر پرست اور تعزیہ پرست شریک ہو سکتے ہیں؟ | 338 | |
ان لوگوں کا بیان جن کی قربانی قبول نہیں | 356 | |
بکری کی قربانی میں سات گھروں کی شرکت کا مسئلہ | 370 | |
قربانی کی کھالوں کا صحیح مصرف | 397 | |
مسئلہ قربانی مرغ | 408 | |
رسالہ قربانی پر ایک نظر | 429 | |
بھینسے کی قربانی کا حکم | 438 | |
بھینس کی قربانی کا حکم | 442 | |
چرمہائے قربانی کا مصرف مساکین ہیں | 460 | |
عقیقہ کے مسائل | 465 | |
حل دقیقہ در بحث حصص عقیقہ | 465 | |
گائے میں عقیقہ کے حصوں کا حکم | 496 | |
مسئلہ عقیقہ گائے | 499 | |
جانوروں کی حلت و حرمت کے مسائل | 501 | |
کیا نبی کریمﷺ نے گائے کا گوشت تناول فرمایا؟ | 501 | |
گوہ حلال ہے یا حرام | 515 | |
صدقہ ذبیحہ جانور | 527 | |
حقہ حلال ہے یا حرام؟ | 538 | |
تمباکو نوشی پر تبصرہ | 536 | |
داڑھی کے مسائل | 543 | |
داڑھی کی تحقیق | 543 | |
داڑھی بڑھانا لمیں کٹانا فرض ہے یا سنت؟ | 546 | |
مسئلہ داڑھی | 548 | |
داڑھی کٹانا کیسا ہے؟ | 563 | |
داڑھی کی مقدار شرعی | 579 | |
داڑھی کا شرعی حکم | 581 | |
کیا داڑھی والے شخص کو پیٹنا جائز ہے؟ | 596 | |
سیاہ خضاب لگانا حرام ہے | 599 | |
داڑھی کو خضاب لگانا کیسا ہے | 605 |