عیسائیت۔۔۔؟

عیسائیت۔۔۔؟

 

مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

 

صفحات: 270

 

یہ کتاب علامہ شیخ رحمت للہ بن خلیل الرحمٰن کیرانوی عثمانی ؒ کی مایہ ناز کتاب “اظہار الحق” کا جامع اختصار ہے۔ جسے “مختصر اظہار الحق” کے نام سے ڈاکٹر محمد عبد القادر ملکاوی نے مرتب کیا ہے۔ اس وقت عیسائی مشنریاں دنیا بھر میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص دین اسلام کے خلاف شکوک و شبہات پھیلانے کی تگ و تاز میں مصروف ہیں۔ 9/11 کے بعد دنیا میں پیدا ہونے والے تغیرات کے نتیجے میں صلیبی دنیا برملا اسلام دشمنی پر اتر آئی ہے۔ یہ کتاب اپنے مواد کے اعتبار سے دشمنان دین و ملت کے سامنے ایک ٹھوس بند کی حیثیت رکھتی ہے۔ عیسائیت کیا ہے؟ اور اہل تثلیث نے مختلف ادوار میں بائبل میں کیا تغیر و تبدل کیا ہے؟ پورے دلائل کے ساتھ یہ سب کچھ اس کتاب میں واضح کر دیا گیا ہے۔ سو خود پڑھنے کے ساتھ یورپ و مغرب کو دعوتِ اسلام کے لیے یہ کتاب ایک گراں قدر خزینہ ہے۔

 

صفحہ نمبر مضامین
5 تمہید
9 مقدمہ: ضروری گزارشات
11 پہلا باب: عہد قدیم اور عہد جدید (بائبل) کی کتابوں کے نام کا بیان اور ان میں تحریف اور نسخ کا اثبات
12 فصل اول: ان کی کتابوں کے نام اور ان کی تعداد کے بیان میں
21 فصل دوم: اس بیان میں کہ اہل کتاب کے نزدیک عہد قدیم اور عہد جدید (بائبل) کی کتابوں میں سے کسی بھی کتاب کی کوئی متصل سند نہیں پائی جاتی، نہ ان کے لئے اس دعوٰی کی کوئی گنجائش ہے کہ ان کی موجودہ مشہور کتابیں الہام کی بنیاد پر لکھی گئی ہیں
22 توریت کا حال
26 یشوع (یوشع بن نون) کی کتاب کا حال
28 اناجیل کا حال
42 فصل سوم: اس بیان میں کہ یہ کتابیں اختلافات, غلطیوں اور تحریفات سے بھری پڑی ہیں
42 پہلی قسم: بعض اختلافات کا بیان
54 دوسری قسم: بعض غلطیوں کا بیان
68 تیسری قسم: تبدیلی اور کمی بیشی کے ذریعہ کی گئی لفظی تحریف کا ثبوت
89 عیسائی مغالطے اور ان کا رد
89 پہلا مغالطہ
89 پہلا راستہ
90 دوسرا راستہ
92 تیسرا راستہ
96 عہد قدیم و جدید (بائبل) کی عبارتوں میں اختلاف واقع ہونے کے اسباب
100 دوسرا مغالطہ
104 تیسرا مغالطہ
111 ایسے امور کا بیان جن سے ان کی کتابوں میں تحریف کا وقوع مستبعد نہیں رہ جاتا
117 پہلی تین صدیوں میں عیسائیوں پر ہونے والے نمایاں ترین مظالم
137 فصل چہارم: عہد قدیم و جدید (بائبل) کی کتابوں میں وقوع نسخ کا اثبات
138 دوسرا باب: تثلیث کا ابطال
143 مقدمہ: ایسی باتوں کے بیان میں جو آئندہ فصلوں میں بصیرت کا فائدہ دیں گی
145 فصل اول: عقلی دلائل سے تثلیث کا ابطال
155 فصل دوم: مسیح ؑ کے اقوال سے تثلیث کا ابطال
165 فصل سوم: مسیح ؑ کی الوہیت کے نقلی دلائل کا ابطال
165 تیسراباب: قرآن کریم کے کلام اللہ اور معجز ہونے کا اثبات، اور قرآن اور احادیث نبویہ شریفہ پر پادریوں کے شبہات کا رد
166 فصل اول: ان امور کا بیان جو دلالت کرتے ہیں کہ قرآن کریم اللہ تعالٰی کا کلام ہے اور قرآن کریم پر پادریوں کے شبہات کا رد
183 تین سوالات اور ان کے جوابات
187 قرآن کریم پر عیسائیوں کے سب سے نمایاں شبہات
197 فصل دوم: احادیث نبویہ شریفہ پر پادریوں کے اعتراضات کا رد
197 پہلا شبہ:
206 ائمہ اہل بیت کے بعض اقوال
209 دوسرا شبہ:
209 زبانی روایات کے بارے میں یہود کا موقف
212 زبانی روایات کے بارے میں جمہور قدمائے نصارٰی کا موقف
219 چوتھا باب: ہمارے نبی محمد ﷺ کی نبوت کا اثبات
220 پہلا مسلک
239 دوسرا مسلک
239 تیسرا مسلک
240 چوتھا مسلک
242 پانچواں مسلک
243 چھٹا مسلک
243 بعض امور پر تنبیہ
248 پہلی بشارت
255 دوسری بشارت
257 تیسری بشارت
260 چوتھی بشارت
265 خاتمہ
267 فہرست عناوین

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like