اسمائے حسنیٰ سے محبت ، انکا احصاء اور تقاضا

اسمائے حسنیٰ سے محبت ، انکا احصاء اور تقاضا

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

 

صفحات: 423

 

اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے ۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے۔” وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ”اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )زیر تبصرہ کتاب ”اسمائے حسنیٰ”ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نےتوحید کی اہمیت وفضیلت بیان کرنے کے بعد قرآن واحادیث کے دلائل کی روشنی میں اللہ تعالیٰ كى مبارک ناموں کےمعانی ومعارف کو حروف تہجی کے اعتبار سے پیش کیا۔کتاب کے شروع میں شیخ الحدیث مولانا عبد اللہ ناصررحمانی ﷾کا علمی مقدمہ بھی انتہائی اہم اور لائق مطالعہ ہے۔اس کتاب میں ترتیب وتخریج واضافہ کا کا م مولانا حافظ حامدمحمود الخصری ﷾ نے انجام دیا ہے ۔ اسمائے حسنی کے معانی ومفہوم کو سمجھنےکےلیے یہ کتاب گراں قدر علمی تحفہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنف، اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 35
فصل نمبر 1 توحید کی فضیلت ، اہمیت اور شروط 48
توحید ربوبیت 49
توحید الوہیت 54
توحید اسماء وصفات 58
فصل نمبر 2 اسماء و صفات کے متعلق منہج سلف 87
فصل نمبر 3 کلمہ توحید ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ کی فضیلت 87
فصل نمبر 4 کلمہ توحید ’’ لا الہ الا اللہ ‘‘ کی شروط 87
باب نمبر 2 93
فصل نمبر 1 اسماء حسنیٰ کا بیان 93
حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب 93
فصل نمبر 2 اسمائے حسنیٰ کے معانی و معارف 93
حرف الالف 96
حرف الباء 132
حرف التاء 140
حرف الجیم 145
حرف الحاء 148
حرف الخاء 172
حرف الدال 179
حرف الراء 182
حرف السین 207
حرف الشین 213
حرف الصاد 218
حرف الظاء 221
حرف العین 224
حرف الغین 237
حرف الفاء 252
حرف القاف 257
حرف الکاف 288
حرف اللام 296
حرف المیم 298
حرف النون 324
حرف الواؤ 331
حرف الہاء 345
فصل نمبر 3 قرآن و حدیث سے مزید اسمائے حسنیٰ کا ثبوت 350
باب نمبر 3 صفات علیا کا بیان 384

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like