برصغیر کا اسلامی ادب چند نامور شخصیات
برصغیر کا اسلامی ادب چند نامور شخصیات
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن
صفحات: 212
تیرہ سو سال پر محیط برصغیر میں اسلام اور اسلامی شخصیات کی داستان تاریخ اسلام میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ اس کی ابتدا محمد بن قاسم الثقفی جیسے مہم جو اور انتہائی قابل قائد سے ہوتی ہے اور پھر سندھ کے راستے پورے برصغیر میں اسلام پھیل جاتا ہے ۔ جس کی ایک زندہ تصویر پاکستان اور جنوبی ایشیا کے مشرقی حصے میں بنگلہ دیش کی موجودگی ہے ۔ جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی آزاد مسلمان ریاستیں ہیں ۔ برصغیر میں اسلام کے موضوع پر کئی مصنفین نے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق لکھا ہے ۔ لیکن اب بھی کافی تحقیقی کام ہونا باقی ہے ۔ زیرنظر کتاب ڈاکٹر مجیب الرحمان کی اسی موضوع پر ایک قابل قدر اضافہ ہے ۔ پھر اس پر مستزاد یہ ہے کہ محترم ڈاکٹر صاحب کا تعلق بنگال سے ہے ۔ اور بنگال کی راج شاہی یونیورسٹی میں ایک طویل عرصہ تدریس و تحقیق کے لیے زندگی بسر کرتے رہے ۔ اس کتاب میں چند ایسے علما اور اسلامی شخصیات کے سوانح اور علمی کارنامے بیان کیے گئے ہیں جن کے متعلق اس سے پہلے اردو میں زیادہ کچھ نہیں لکھا گیا ۔ اسی لیے یہ کتاب قارئین کے لیے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | iii | |
اظہار تشکر | iv | |
پیش لفظ | vi | |
ڈاکٹر محمد مجیب الرحمن چند تعارفی کلمات | viii | |
سخنی گفتنی | xi | |
امام صاغانی لاہوری | 3 | |
علامہ نواب صدیق حسن خان | 12 | |
مولانا محمد جونا گڑھی دہلوی | 32 | |
مولانا محمد اکرم خان اور ان کی قرآنی خدمات | 79 | |
بنگال کے ایک نامور اردو شاعر احسن احمد اشک | 101 | |
مولانا محی الدین احمد قصوری رحمۃ اللہ علیہ | 107 | |
مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی اور ان کے چہیتے شاگرد رشید! | 128 | |
مولانا صفی الرحمان مبارکپوری | 137 | |
ضمیمہ | 154 | |
دہلی کی معروف درسگاہ دارالحدیث رحمانیہ | 154 | |
اشاریہ | 175 | |
مصادر ومراجع | 189 |