ہفت روزہ اہلحدیث لاہور خدمت اہلحدیث نمبر

ہفت روزہ اہلحدیث لاہور خدمت اہلحدیث نمبر

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 395

 

مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔پہلا لفظ”اہل”ہے۔جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ”حدیث” ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔اور اصلی اہل سنت یہی ہیں۔ زیر تبصرہ رسالہ ” ہفت روزہ اہلحدیث لاہور، خدمات اہل حدیث نمبر ”  مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام شائع ہوا ہے، جس میں قیام پاکستان کے 50 سالوں کے حوالے سے پاک وہند میں اھلحدیث کی ہمہ جہت خدمات کا حسین ودلآویز تذکرہ اور ایک تاریخی دستاویز کو جمع کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مرکزی جمعیت اہل حدیث کی اس کاوشوں  کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حر ف او ل 3
  بر صغیر میں آزادی کی پہلی ا سلامی تحریک 10
او ر تحریک پا کستا ن میں اہلحدیث کا کر دار
تحریک مجا ہدین  شاہ اسما عیل شہید  نظم 160
نظم 161
پاک و ہند میں اہلحدیث کی قر آنی  خد مات 162
 بر صغیر میں علما ء اہلحدیث  کی خد مات  حدیث 173
اہلدیث کی خد مات حدیث  اور منکرین حدیث 203
بر صغیر میں اہلحدیث کی سیر ت و نگا ری 237
چو دہویں صدی ہجری ۔ ایک نگا ہ باز گشت 249
پاکستان  ’’ اسلام  گڑھ کی تجدید نو 269
تحیریک آ زادی اور علما ء اہلحدیث 273
بر صغیر پاک و ہند میں اہلحدیث   فتا ویٰ 278
  بر صغیر میں اہلحدیث کی صحا فت 291
صغیر پاک و ہندکے اہلحدیث شعراء 309
رد قادیانیت  میں اہلدیث کا کر دار 329
علما ئے اہلحدیث کے تحیریر مناظرے 345
بر صغیر میں اہلحدیث کے د و علمی و دینی مراکز 353
اہلحدیث منزل و منزل 357
رو عیسا ئیت  میں علما ئے  اہلحدیث  کا کردار 360
   

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like