غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جا ئزہ ( جدید ایڈیشن )

غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جا ئزہ ( جدید ایڈیشن )

 

مصنف : ڈاکٹر محمد قاسم فکتو

 

صفحات: 386

 

قرآن وحدیث دین اسلام کے دو بنیادی ستون ہیں۔ ان دونوں میں سے حدیث کو یہ اہمیت حاصل ہے کہ قرآن کریم جس قسم کا انسانی معاشرہ تشکیل دینا چاہتا ہے جو تہذیب وتمدن انسانوں کے لیے پسند کرتا ہے اور جن اخلاقی اقدار وروایات کو فروغ دینا چاہتا ہے اس کےبنیادی اصول ہر چند قرآن مجید میں بیان کر دیے گئے ہیں ‘تاہم اس کی عملی تفصیلات وجزئیات احادیث اور سیرت رسولﷺ ہی نے مہیا کی ہیں۔اس لیے یہ اسوۂ رسول جو احادیث کی شکل میں محفوظ ومدون ہے‘ ہر دور کے مسلمانوں کے لیے بیش قیمت خزانہ رہا ہے۔ اس اتباع سنت اور پیروی رسول کے جذبے نے مسلمانوں کو ہمیشہ الحاد وبے دینی سےبچایا ہے‘ شرک وبدعت کی گرم بازاری کے باوجود توحید وسنت کی شمع کو روشن رکھا ہے۔ آج جو لوگ سنت رسولﷺ کی تشریعی حیثیت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں وہ در اصل اتباع سنت کے اسی جذبے کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو قرآن کریم کے تیار کردہ مسلم معاشرے کی روح اور بنیاد ہے۔ انکار حدیث کا فتنہ پچھلے ادوار میں بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود رہا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی ایک انکار حدیث کرنے والے مصنف یعنی غامدی صاحب کے نظریات کے تنقیدی جائزے پر مشتمل ہے۔ غامدی اور اصلاحی کے نظریات کی تردید اور بیخ کنی کی کئی ہے اور فتنۂ انکار حدیث کی تاریخ‘ وجوہات اور اس کے منفی اثرات‘ عقائد سے متعلق غامدی کے باطل نظریات‘ ارتداد‘ کفر‘ یہود ونصارٰی اور ہنود سے متعلق غامدیکی یاوہ گوئی‘ داعیان نبوت خاص طور پر قادیانی کے دفاع میں غامدی کی ہفوات کا قرآن وحدیث کی روشنی مدلل رد کیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ غامدی نظریات کا تحقیقی و تنقیدی جا ئزہ ‘‘ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 15
توجہ طلب انکارختم نبوت اورانکارحجیت حدیث
ایمان بالرسالت محمدیہ کےارکان 20
فتنہ انکارختم نبوت اورفتنہ انکارحجیت حدیث 21
فرمان نبوی اورفتنہ انکارختم نبوت ،تاریخ واسباب 27
مسیلمہ کذاب منکررسالت محمدیہ نہیں تھا 27
مسیلمہ کےالہام 28
دعوائےنبوت 31
غیرتشریعی نبوت کادعوی قادیانی دجل وفریب ہے
تشریعی نبوت کادعویٰ 35
ظلی اوربروزی نبوت کادعویٰ یعنی محمدرسول اللہ ہوں 36
قادیانی اورلاہورفرقوں میں کوئی فرق نہیں ہے 38
محمدعلی لاہوراوراس کی جماعت عقیدہ 38
غلام احمدقادیانی صوفی نہیں انگریزوں کےآلہ کارتھے 39
جاویداحمدغامدی کی مضحکہ خیزحالت 41
مدعی نبوت اورمنکرحجیت حدیث میں واضح مماثلت 42
وفات عیسی﷤اورانکارنزول عیسی﷤قادیانی نظریہ 43
وفات عیسی﷤اورانکارنزول عیسی﷤غامدی نظریہ 43
تنسیخ جہاد،قادیانی نظریہ 44
تنسیخ جہاد،غامدی نظریہ 44
اجماع امت،قادیانی نظریہ 44
اجماع امت،غامدی نظریہ 45
کلمہ گوکی تکفیرکامسئلہ 46
فتنہ انکارحجیت حدیث(تاریخ واسباب)
فتنہ انکارحجیت حدیث 51
خوارج اورمعزلہ کاانکارحدیث 54
فرقہ جہمیہ 54
فرقہ معتزلہ 55
برصغیرپاک وہندمیں فتنہ انکارحدیث کی تاریخ 57
دین سےانحراف 59
انکارحدیث کےداخلی اسباب 62
انکارحدیث کےخارجی اسباب 66
مستشرقین کی حدیث کےمتعلق آراء 67
حرف مطلب 71
جاویداحمدغامدی کےگمراہ کن نظریات 78
وقال ربکم ادعونی استجب لکم 78
فتنہ انکارحدیث کےبنیادی محرکات
فتنہ انکارحدیث کےبنیادی محرکات 80
اسلام میں عقیدہ رسالت کی مرکزیت
اسلام میں عقیدہ رسالت کی مرکزیت 82
ابلیس کاخداپریقین 87
ابلیس کاآخرت پریقین 87
سورۃ البقرہ کی آیت62اورنظریہ وحدت ادیان 89
سورۃ البقرہ کی آیت62کےمتعلق مفسرین کےاقوال 92
عقیدہ رسالت اوراسلام 93
انسان کی فطرت میں توحیدکی معرفت 94
انسان کی فطرت میں رسالت کی معرفت 95
رسول توحیداورشرک کےدرمیان تمیزکرتےہیں 97
عقیدہ سالت کی اہمیت 101
رسول اللہﷺ پرایمان لےآؤ 102
ابراہیم موسیٰ اورعیسیٰ سب کےپیروکارررسول اللہ پرایمان لانےکےپابند 105
اہل کتاب کوقرآن مجیدپرایمان نہ لانےپراللہ تعالیٰ کی وعید 109
رسول اللہﷺکی سالت ہمہ گیراورعالمگیرہے 110
سیدنارسول اللہ قیامت تک فریضہ انذارانجام دیں گے 119
پہلےرسالت کادعوی پھرتوحیدکی تبلیغ 123
نبی ﷺکواعلان رسالت کاحکم 124
وحی کی بنیادپرتوحیدکی تبلیغ اورانذار 125
خلاصہ 127
رسالت کاانکارکرنےوالےکافرہیں
رسالت کاانکارکرنےوالےکافرہیں 134
کفرکےمعنی 135
کفراکبرکی چھ صورتیں 136
کفرتکذیب 136
کفرتکذیب کی چندصورتیں 137
کفرحجود 138
کفراسکتبار 139
کفرنفاق 139
کفراعراض 140
کفرشک 140
قرآن مجیدکےمطابق انسان مومن ہےیاکافر 141
سیدھی راہ 142
انعام پانےوالوں کی راہ 142
انعام پانےوالےکون ہیں 142
نہ کہ مغضوب اورضالین کی راہ 143
ایمان لانےوالےمومن ہیں 143
ایمان نہ لانےوالےکافرہیں 144
آدم﷤ سےنوح﷤ تک اسلام کی تاریخ 147
نوح﷤کااعلان اوررسالت 149
توحیدکی دعوت اورانذار 150
قوم کےسرداروں کاجواب 150
نوح﷤کاایمان والوں کےمتعلق جواب 150
مشرکین 151
یہو 151
عسائی 151
بعض رسولوں کوماننےاوربعض کونامانننےوالے 151
منافق 52
مرتد 153
اللہ اوراس کےرسول پرایمان نہ لانےوالےکافروں کی سزا 156
ایمان لانےوالوں نےحق کی اورکفرکرنےوالوں نےباطل کی پیروی کی 156

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like