اندھیروں سے روشنی کی طرف سفر
اندھیروں سے روشنی کی طرف سفر
مصنف : محمود خالد مسلم
صفحات: 279
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور، دار العلم ،اسلام آباد وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’اندھیروں سے سے روشنی کی طرف سفر‘‘قرآن فہمی کے سلسلے میں تحریک المسلمین کے بانی وسرپست محمودخالد مسلم کی تصنیف ہے ۔ اس کتا ب میں شامل تمام مضامین فکر مندی ، جذبے اور اخلاص کےآئینہ دار ہیں اوریہ کتاب تعمیر ملت کے لیے سرمایۂ افکار ہے
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف اول | 7 |
دیباچہ | 9 |
مقدمہ | 16 |
ابتدائیہ | 18 |
المسلمین ایک تعارف | 24 |
المسلمین کانقط نظر | 26 |
المسلمین کالائحہ عمل اور ذیلی تحریکیں | 27 |
نظام شریعت میں آئین محمدی کامقام | 28 |
نفاذ شریعت کاآغاز | 30 |
المسلمین کی ذیلی تحریک فروغ قرآنی عربی | 36 |
ظلمات | 39 |
شیطانی اعمال | 40 |
آغاز جرائم اور قتل انسانی | 43 |
شیریعت اورحلال وحرام کانکار | 43 |
آباؤ اجداد کی تقلید | 44 |
امر دپرستی | 48 |
شورش نفس ونوس | 48 |
تکبر فرعونیت اور انسانی غلامی | 50 |
بنی اسرائیل کی ناشکری اورجہاد سے انکار | 54 |
علم کےباوجود شیطان کی پیروی | 54 |
سامریت اوربچھڑے کی پوجا | 56 |
نعمتوں کی ناقدری | 56 |
عذاب سبت | 57 |
بت پرستی | 57 |
نبی سے بغاوت | 58 |
پیروں اورقبروں کی پرستش | 58 |
انبیاء کاقتل | 61 |
توبہ کادروازہ | 62 |
اقوام گذشتہ کی تاریخ کااجمالی جائزہ | 63 |
دورجہالت | 65 |
قوم فارس | 65 |
روم | 66 |
برصغیر پاک ہند | 67 |
قوم عرب ارو سرزمین مجاز | 69 |
امت مسلمہ میں گمراہی اورظلمت کی ابتداء | 71 |
عباسی دوراور سانحہ بغداد | 73 |
ہسپانیہ | 75 |
جنوبی ایشیاء | 76 |
انسانی خونہ ریزی | 81 |
اخلاقی اورروحانی تباہی | 87 |
شراب نوشی | 88 |
حرمت نسواں کی پامالی | 89 |
حرام غذائیں | 92 |
اسراف | 93 |
نور علی نور | 94 |
ارتقاء تہذیب کی مناسبت سےنورشریعت کانزول | 98 |
اسوہ رسل ﷺ شریعت کی عملی تفسیر | 99 |
روشنی کی طرف سفر | 116 |
عربی زبان کاتعارف | 135 |
عربی مبین کےفہم کی اساس | 136 |
فروغ لسان عربی کیاہمیت وناگزیریت | 139 |
تاریخی تناظر | 139 |
نفاذ شریعت محمد یہ ﷺ کےلیے قدر مشترک | 140 |
اتحاد بن المسلمین کی بنیاد | 140 |
نشاۃ ثانیہ | 142 |
عربی کی امتیازی خصوصیات | 144 |
فہم وترجمانی قرآن کاتاریخی پس منظر | 149 |
مختلف زبانوں میں ترجمہ آیات کی ابتداء | 152 |
دوررسالت آپﷺ سےدور حاضر تک کااجمالی جائزہ | 152 |
برصغیر پاک وہند میں سلسلہ ترجمعہ قرآن | 155 |
برصغیر کی علاقائی اورمقامی زبانوں میں تراجم | 156 |
باقاعدہ ارودتراجم کاآغاز | 156 |
فہم قرآن کی اہمیت علامہ اقبال کی نظر میں | 158 |
فہم قرآن کی فرضیت صاحب علم اور بے علم دونوں کے لیے | 166 |
آداب تلاوت قرآن مجید | 175 |
فہم قرآن کےساتھ فہم الصلوۃ کاالتزام | 182 |
بے سمجھی اور بے شعوری نمازوں کی حقیقت | 182 |
فہم خطبہ جمعہ | 187 |
قرآن پر عمل کی فرضیت | 191 |
اللہ تعالی کی حاکمیت مطلقہ ودائمی اطاعت | 191 |
تخلیق کائنات اور اس کے مراحل | 193 |
مخلوق کی تسبیح اورقوانین فطرات | 197 |
انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کی حکمت | 200 |
مقصد تخلیق آدم اور اور اللہ کی ہدایات پر عمل کی تاکید | 205 |
انسان کےلیے خلافت ارضی امت واحدہ اور بعثت انبیاء ورسل | 209 |
اختلاف عمل کی ابتداء | 210 |
ارتقاء شریعت اور بعثت محمدی ﷺ | 214 |
اللہ کےقرب کاذریعہ تلاش کرنا | 233 |
احادیث نبوی ﷺ سے قرآن پر عمل کر فرضیت | 270 |