تفسیر دعوۃ القرآن جلد پنجم – پارٹ2

تفسیر دعوۃ القرآن جلد پنجم – پارٹ2

 

مصنف : سیف اللہ خالد

 

صفحات: 396

 

انسانیت کی رشد و ہدایت کے لیے خدا تعالیٰ کی جانب سے قرآن مجید کا نزول ہوا۔ یہ صحیفہ خداوندی اپنے اندر تمام لوگوں کی اجتماعی و انفرادی مشکلات کا کامل حل سموئے ہوئے ہے۔ اس میں سعادت دارین کے انمول اصول بیان کیے گئے ہیں۔ قرآن کریم کی متعدد زبانوں میں سیکڑوں تفاسیر سامنے آچکی ہیں۔ جن میں تفاسیر بالماثور بھی شامل ہیں اور تفاسیر بالرائے بھی۔ قرآن کریم کی زیر نظر تفسیر ’تفسیر دعوۃ القرآن‘ تفسیر بالماثور پر مشتمل ہے اور  تفاسیر کی دنیا میں ایک خوش کن اضافہ ہے۔ مفسر نے روز و شب کی محنت اور نہایت عرق ریزی کے ساتھ ایک ایسی تفسیر پیش کی ہے جس سے عوم و خواص یکساں طور پر مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے تفسیر قرآن بالقرآن کو سامنے رکھا ہے، کیونکہ قرآن کریم کی بہت سی آیات ایسی ہیں جو ایک جگہ اجمالاً بیان ہوئی ہیں جبکہ دوسری جگہ ان کی تفصیل موجود ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ احادیث قرآنی آیات کے خلاف ہیں۔ مولانا نے قرآن کی تفسیر و تبیین میں احادیث لاکر ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی صحیح حدیث ایسی نہیں ہے جو قرآنی مفہوم کے مخالف ہو۔ مولانا موصوف نے تفسیر کرتے ہوئے ضعیف اور موضوع احادیث رقم کرنے سے گریز کیا ہے۔ اور صرف صحیح اور حسن احادیث سے استدلال کیا ہے۔ علاوہ ازیں تفسیر میں حسب موقع صحابہ کرام کے اقوال بھی نقل کیے گئے ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم کی تفہیم میں صحابہ کرام کے صحیح اور مستند اقوال ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حضور نبی کریمﷺ کا اشاد گرامی بھی ہے کہ : چار آدمیوں سے قرآن سیکھو: عبداللہ بن مسعود، سالم مولیٰ حذیفہ، معاذ بن جبل اور ابی بن کعب سے۔ قرآن کی تفسیر میں عموماً رطب و یابس سے بھرپور اسرائیلی روایات کو بیان کرنا معیوب نہیں سمجھا جاتا لیکن مولانا نے ان تمام اسرائیلی روایات سے اجتناب کیا ہے جن کا جھوٹ ہونا کتاب وسنت سے ثابت ہے۔ تفسیر میں موجود تمام احادیث و آثار کی مکمل تخریج و تحقیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صورتوں کی شان نزول کے ضمن میں صرف اور صرف مستند روایات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس تفسیر کو نافع خلائق بنائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
الزخرف 11
الدخان 45
الجاثیہ 63
پارہ26 81
الاحقاف 81
محمد 105
التفح 131
الحجرات 165
ق 187
الذاریات 213
پارہ 27 221
الطور 229
النجم 245
القمر 271
الرحمن 287
الواقعہ 303
الحدید 323
پارہ 28 351
المجادلہ 351
الحشر 369
الممتحنہ 393
الصف 411
الجمعہ 425
المنافقون 435
التغابن 445
الطلاق 457
التحریم 471
پارہ29 485
الملک 485
القلم 501
الحاقہ 519
المعارج 531
نوح 545
الجن 553
المزمل 563
المدثر 577
القیامۃ 591
الدہر 603
المرسلات 617
پارہ30 625
النباء 625
النازعات 635
عبس 644
التکویر 652
الانفطار 661
المطففین 667
الانشقاق 674
البروج 680
الطارق 687
الاعلی 691
الغاشیہ 698
الفجر 704
البلد 711
الشمس 718
اللیل 722
الضحی 728
الانشراح 736
التین 739
العلق 742
القدر 746
البینہ 748
الزلزال 754
العادیات 758
القارعۃ 761
التکاثر 764
العصر 769
الہمزہ 772
الفیل 776
قریش 778
الماعون 780
الکوثر 783
الکافرون 786
النصر 788
اللہب 792
الاخلاص 794
الفلق 797
الناس 801

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like