ستر بڑے گناہ

ستر بڑے گناہ

 

مصنف : شمس الدین الذہبی

 

صفحات: 186

 

انسان خیروشرکا مجموعہ ہےاور اس کی فطرت میں نیکی اور بدی کی صلاحیتیں یکساں طور پر ودیعت کی گئی ہیں۔اورایساکیا جاناضروری  بھی تھااس لئے کہ اسے اس کائنات میں محض آزمائش اور امتحان کےلئے بھیجاگیاہے،اگروہ خالق کائنات  کے اس امتحان میں پورا اترا جائے تواس سا کوئی خوش نصیب نہیں،اور اگر اس کے پائے استقامت نے ٹھوکرکھائی اور وہ اس  امتحان میں کامیاب نہ ہوسکا تو اس سا کوئی  بدنصیب نہیں۔انسان کی یہی دوہری صلاحیت ہے جو ہمیشہ باہم معرکہ آراء رہتی  ہے،خدا ترسی نے غلبہ پایاتوعمل صالح کا صدور ہوتا ہے ،شر ور نفس نے فتح پائی تو انسان شیطان کے’’دام ہمرانگ زمین‘‘ میں گرتا ہے اور خدا کی نافرمانی کر گزرتا ہے،پھریہ نافرمانی بھی مختلف  درجات کی ہوتیں ہیں،مثلا کوئی گناہ   کبیرہ کا مرتکب ہوتا ہے  اور کوئی گناہ صغیرہ کا ،اور گناہ کبیرہ ایسا گناہ ہے جو بغیر توبہ کے معاف نہیں ہوتے اور رب العالمین  کی نارضگی کا سبب  بنتے ہیں ۔اسلئے کبائر کا معاملہ بٹرا سخت اور اہم ہے،یہی وجہ ہے کہ سلف صالحین نے اس پر مستقل بحث کی ہے کہ  کبیرہ گناہ کا اطلاق کن کن گناہوں پر ہوتاہے۔مولانا عبدالقوی صاحب نے علامہ ذھبیؒ کی کتاب’’الکبائر‘‘کا اردو ترجمہ کیا  ہے  جسمیں انہوں ستر بٹرے گناہ کبیرہ کا ذکر کیا ہے۔اللہ  ان کی اس محنت کواپنےہاں شرف قبولیت بخشے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
رائے گرامی 7
تقریظ 8
پیش لفظ 12
مقدمۃ المترجم 17
ترجمۃ المصنف 22
اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا 25
ناقح کسی کو قتل کرنا 29
جادوگری 31
نماز نہ پڑھنا 34
بچہ کو نماز کا حکم کب دیا جائے 37
زکوۃ نہ دینا 40
بنا کسی عذر کے رمضان کے روزے نہ رکھنا 43
قدرت کے باوجود حج نہ کرنا 44
والدین کی نافرمانی کرنا 45
رشتہ داروں کے ساتھ بدسلوکی کرنا 52
بدکاری 54
خلاف فطرت شہوت رانی 57
سود کھانا 62
یتیم کا مال ظلما کھانا 64
اللہ اس کے رسول پر جھوٹ باندھنا 68
میدان جہاد سے بھاگنا 69
حاکم کا رعایا پر ظلم کرنا 70
گھمنڈ اور تکبر کرنا 72
جھوٹی گواہی دینا 74
شراب پینا 75
جوا کھیلنا 78
پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا 80
مال غنیمت میں خیانت کرنا 82
چوری کرنا 83
ڈاکہ ڈالنا 85
جھوٹی قسم کھانا 86
ظلم کرنا 89
چنگی لینا 95
حرام مال کھانا 97
خودکشی کرنا 101
جھوٹ کی عادت ڈال لینا 103
غلط فیصلے کرنا 106
رشوت ستانی 108
عورتوں کا مردوں کی مشابہت اختیار  کرنا 109
مردوں کا عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا 109
بیوی کا بدکاری پر ناگوار نہ ہونا 111
محلل اور محلل لہ 112
مسئلہ حلالہ فقہاء کی نظر میں 114
پیشاب کی چھینٹوں سے نہ بچنا 116
ریاکاری 117
علم دین کا دنیا کے لیے سیکھنا اور اس کا چھپانا 118
امانت میں خیانت کرنا 120
احسان جتانا 122
تقدیر کو جھٹلانا 123
دوسروں کے عیب تلاش کرنا 126
چغل خوری کرنا 127
لعنت ملامت کرنا 130
وعدہ خلافی کرنا 132
غیب کی خبریں بتلانے والے کاہن اور نجومی کی تصدیق کرنا 133
شوہر کی نافرمانی کرنا 136
نوحہ کرنا 141
بغاوت اور سرکشی 144
کمزوروں پر زیادتی کرنا 146
پڑوسی کو تکلیف پہنچانا 148
مسلمانوں کو تکلیف دینا اور برا بھلا کہنا 151
اللہ کے نیک بندوں کو ستانا 153
کپڑوں کا ٹخنوں سے نیچے لٹکانا 155
مرد کا ریشم اور سونا استعمال کرنا 157
غلام کا اپنے آقا کے پاس سے بھاگ جانا 158
غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا 159
جان بوجھ کر غلط نسب بیان کرنا 160
لڑائی جگھڑا کرنا 161
ضرورت سے زائد پانی کا روکنا 162
ناپ تول میں کمی کرنا 163
خدا کے عذاب سے نڈر ہو جانا 165
بلا عنوان 167
بلا عذر جماعت کی نماز چھوڑ دینا 170
جمعہ کی نماز نہ پڑھنا 170
وصیت میں نافرمانی کرنا 175
دھوکہ دینا اور فریب کرنا 176
مسلمانوں کے خلاف جاسوسی کرنا 177
تصویریں بنانا 179
صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کرنا 181

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like