قربانی ، عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ

قربانی ، عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ

 

مصنف : محمد فاروق رفیع

 

صفحات: 242

 

قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جائے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور بعض اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’قربانی عقیقہ اور عشرہ ذی الحجہ‘‘مولانا محمد فاروق رفیع﷾(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی اس مسئلہ پر تحقیقی وعلمی کاوش ہے ۔ جس میں موصوف نے قربانی کے تمام متعلقہ احکام ومسائل کو کو حتی الامکان خوب کھول کر بیان کیا ہے۔ہر مسئلہ کو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ٹھوس دلائل سے ثابت کیا گیا ہے ۔پھر کسی مسئلہ میں اگر کچھ اختلاف ہے تومختلف مذاہب وآراء کو نقل کرنے کےبعد کتاب وسنت کے قریب ترین مذہب کے راجح ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ قربانی کے مسائل کے ساتھ عقیقہ کے مسائل کافی مشابہت رکھتے ہیں ۔ فاضل مصنف نے حتیٰ الوسع اس کتاب میں عقیقہ کے تمام مسائل بھی یکجا کردئیےہیں۔اس کتاب کے اس ایڈیشن میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل ومسائل بھی شامل کردئیے ہیں ۔کیونکہ قربانی کا تعلق بھی انہی ایام سے ہے اللہ تعالی اسے مؤلف،اس کے والدین،اساتذۂکرام اور اہل خانہ کے لیے اجر وثواب کا ذریعہ اور توشۂ آخرت بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 17
قربانی کی تعریف اورحکم
انسان میں قربانی کاجذبہ 19
قربانی سیدنا ابراہیم ﷤ کی عظیم ترین سنت 20
عظیم ذبیحہ کیا تھا 24
ذبیح کو ن تھے 25
قربانی کی اہمیت وفضیلت
قربانی کی فضیلت میں ضعیف روایات 28
قربانی کاحکم 32
قربانی سنت موکدہ 32
سیدنا ابوبکر وسیدنا عمر ﷜ کاعمل 35
علماء کےاقوال وآراء 35
سعودی فتوی کمیٹی کافتوی 37
راجح موقف 37
قربانی کے وجوب کےدلائل اوارن کاجائزہن 38
کیا رسول اللہ ﷺ پر قربانی واجب تھی 42
قربانی کامقصد 43
قبولیت قربانی کی شرطیں 44
تقوی وللہیت 44
رزق حلال 45
قربانی کے احکام ومسائل
غیراللہ کےنام کی قربانی 47
قربانی کی رقم صدقہ کرنا 49
قربانی کرنے والے کےلیے ضرور ی امور 50
دودھیل جانور قربان نہ کیا جائے 51
حج میں قربانی کرنا 52
حاجی کااہل خانہ کی طرف سے علیحدہ قربانی کرنا 53
مذاہب وآراء 55
راجح موقف 55
میت کو قربانی میں شامل کرنا
فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالمنان نور پوری ﷫ کافتوی 60
زندہ افراد کو قربانی میں شامل کرنا 64
امت کوقربانی میں شریک کرناخاصہ رسول 65
میت کی طرف سےمستقل قربانی کرنا 66
قربانی کےجانور
قربانی کےجانوروں کی تفصیل 68
بھینس کی قربانی کاحکم 72
حافظ عبدالمنان نورپوری ﷫ کافتوی 74
مفتی مبشر احمد ربانی ﷾ کافتوی 74
قربانی کےجانور کادودانتا ہونا 74
تحقیق الحدیث 75
مسنہ کی تعریف 76
مسنہ کی عدم دستیابی کی صورت میں 77
دودانتا جانور باآسانی میسرآجائے 79
راجح قول 81
بکری کےجذع (کھیرا )کی قربانی کاحکم 82
حاملہ جانور کی قربانی 85
محمد بن ابراہیم آل الشیخ کافتوی 86
خصی جانور کی قربانی 88
کیا خصی جانور کی قربانی مستحب ہے 89
غیر خصی جانور کی قربانی 90
قربانی کےجانور کی خوب نشوونما کرنا 90
قربانی کےجانوروں کوفربہ کرنے کی روایات 92
خلاصۃ التحقیق 94
کس جانور کی قربانی افضل ہے 94
قربانی کےجانوروں کی فضیلت کےبارے میں ضعیف روایات 96
رسول اللہ ﷺ کس رنگ کاجانور قربانی کرتے ؟ 98
سفید رنگ کی بکری کی قربانی 100
سینگوں والے جانور کی قربانی 101
جن جانوروں کی قربانی جائز نہیں
قربانی میں ممنوع جانور 103
معمولی عیوب درخوراعتنا ء نہیں 104
کان اورآنکھ کاعیوب سے پا ک ہونا 105
سینگ ٹوٹا ہویاکان کٹا ہوتو 107
اعضب القرن کی توضیح 108
راحج موقف 109
باہر سےٹوٹا ہواسینگ عیب نہیں 110
دانت کاٹوٹنا یازخمی ہونا 111
قربانی کےجانور کادم کٹا ہونا 112
جانور خریدنے کےبعد عیب واقع ہونا 113
تمام اہل خانہ کی طرف سے ایک قربانی
ایک گھرانہ  ایک موقف 115
راجح موقف 116
امام طحاوی ﷫ کادعوی تنسیخ 120
گھروں والوں کی طرف  سے علیحدہ قربانی کرنا 122
ایک آدمی کادوجانور ذبح کرنا 122
اونٹ اورگائے کےحصے
قربانی کےاونٹ میں دس حصے 125
گائے اورانٹ کےایک سے زائد حصوں میں شریک ہونا 127
مذہب اول 129
مذہب ثانی 131
مذہب ثالث 133
مذہب رابع 134
مذہب خامس 134
راجح مذہب 135
ایام قربانی کابیان
قربانی کی راتوں میں ذبح کاحکم 136
راحج موقف 136
قربانی کاافضل دن 137
چوتھے دن قربانی کرنا 139
قربانی کاابتدائی وقت 139
نماز عید سے قبل ذبح کرنے کاکفاہر 141
ذبح کرنے کےآداب
قربانی کو اچھے طریقے سے ذبح کرنا 146
جانور کے سامنے چھری تیز کرنا 146
ذبیحہ کو دوسرے جانوروں سے چھپا کر ذبح کرنا 147
ذبح کےوقت ذبیحہ کامنہ قبلہ رخ کرنا 148
اونٹ کےعلاوہ جانوروں کو لٹا کر ذبح کرنا 150
ذبیحہ کےپہلو پر قدم رکھنا 151
بسم اللہ پڑھ کر جانور ذبح کرنا 152
قربانی ذبح کرتے وقت صاحب قربانی کانام لینا 154
راحج موقف 156
اونٹ کونحر کرنا 156
نحرکرنے کامسنون طریقہ 158
قربانی کاجانور خود ذبح کرنا 158
ذبح کرتے وقت تعاو ن لینا 160
ذبح کرنےمیں نائب بننا اورنائب بنانا 160
کیاعورت قربانی جانور ذبح کرسکتی ہے 161
ذبح کے وقت حاضر ہونا 163
عیدگاہ میں قربانی کاجانور ذبح کرنا 164
صاحب قربانی پر گوشت کھانا وادجب نہیں 168
راجح موقف 168
قربانی کے گوشت کامصرف
قربانی کے گوشت کی تقسیم کاطریقہ کار 170
پہلاموقف 170
دوسر ا موقف 171
راجح موقف 171
تین دن سےزائد قربانی کاگوشت ذخیرہ کرنا 173
مذاہب وآراء 176
راجح موقف 177
حدیث بریدہ ﷜ کابیان 178
چرمہائے قربانی کامصرف
قربانی کاچمڑا ذاتی استعمال میں لانا 179
قربانی کی کھالیں بیچنا جائز نہین 180
قربانی کاچمڑا بطور اجرت دینا 180
قربانی کے چمڑوں سے مبلغین ومدرسین کو تنخواہ دینا 182
مصارف صدقات 183
عقیقہ کابیان
وجہ تسمیہ 185
خلاصہ کلام 186
عقیقہ کےبجائے نسیکہ یاذبیحہ کالفظ کہنا 186
عقیقہ کاحکم 188
مذہب اول 188
مذہب ثانی 188
مذہب ثالث 190
راجح موقف 193
عقیقہ کےبجائے رقم صدقہ کرنا 195
عقیقہ میں جانور کےعوض گوشت دینا 196
عبداللہ محدث روپڑی ﷫ کافتوی 196
عقیقہ میں کتنے  جانور ذبح کیے جائیں 196
لڑکے کیطرف سے ایک جانور ذبح کرنا 197
عقیقہ کے جانور 199
گائے اوراونٹ سےعقیقہ کرنا 200
عقیقہ کے جانور کی شرائط 200
عقیقہ کے وقت 201
جوشخص عقیقہ کرنےکی طاقت نہ رکھے 202
ایک غلط رسم کارواج 203
کیا آدمی اپنا عقیقہ خود کرسکتاہے 203
عقیقہ کاجانور ذبح کرتےوقت کےمسنون کلمات 204
عقیقہ کےجانور کی ہڈیاں توڑنا 205
عقیقہ کےسری پائے صدقہ کرنا 206
عقیقہ کے موقع پر رسم مہندی 206
فضیلۃ  الشیخ مبشراحمد ربانی ﷾ کافتوی 207
عشرۃ ذی الحجہ کےفضائل ومسائل
حرمت کامہینا 208
حج کامہینا 209
ذوالحجہ کےابتدائی دس دن 209
عشرۃ ذی الحجہ کےفضائل کےمتعلق ضعیف روایات 210
عشرہ ذی الحجہ اوررمضان المبارک کےآخری عشرہ 214
عرفہ کےروزہ کی فضیلت 214
ذولحجہ کےنوروزے 215
ایک تعارض اوراس کاحل 216
کیا عرفہ کاروزہ مکہ مکرمہ کی تاریخ کےمطابق رکھا جائے 217
حافظ عبد الستار حماد ﷾ کافتوی 217
سال بھر افضل دن 221
یوم عرفہ کاروزہ میدان عرفات میں 222
عشر ہ ذوالحجہ میں ممنوع افعال
مذاہب وآراء 225
راجح موقف 226
بال اورناخن زائل نہ کرنے کی حکمت 227
قربانی کرنے والا اگر بال یاناخن کاٹ لے تو 227
گھر کےافراد اس حکم میں شامل ہیں 227
سعودی فتوی کمیٹی کافتوی 228
عشرہ ذوالحجہ میں تکبیرا ت کاآغاز واختتام 229
راجح موقف 230
ضعیف روایات  کی نشاندہی 231
تکبیرات کابیان
کیا یکم ذولحجہ سمیت ذوالحجہ کےابتدائی آٹھ دنوں میں تکبیرات کہنا 232
ضعیف روایات کابیان 232
تکبیرات کےاوقات 234
عورتیں بھی تکبیرات کہیں گی 236
حائضہ عورتیں بھی تکبیرات کہیں گی 238
تکبیرات کےالفاظ 239

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like