توضیح الکلام فی وجوب القراۃ خلف الامام

توضیح الکلام فی وجوب القراۃ خلف الامام

 

مصنف : ارشاد الحق اثری

 

صفحات: 1031

 

نماز سے متعلقہ مسائل میں ایک اہم اختلافی مسئلہ فاتحہ خلف الامام یعنی امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے یا نہ پڑھنے کا ہے۔ اس موضوع پر فریقین کی بیسیوں کتب موجود ہیں۔ فاتحہ خلف الامام کا انکار کرنے والوں کی طرف سے اس سلسلے کی جامع کتاب “احسن الکلام” شائع ہوئی ہے۔ جس کا کچھ جواب “خیر الکلام” میں حافظ محمد گوندلوی صاحب نے بخوبی دیا ہے۔ لیکن “احسن الکلام” کے نئے ایڈیشن میں “خیرالکلام” پر بھی اعتراضات کئے گئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “توضیح الکلام” اسی “احسن الکلام” کے محدثانہ جائزے اور تنقید متین پر مشتمل ہزار سے زائد بڑے سائز کے صفحات پر پھیلی ہوئی ایک بے مثال علمی و تحقیقی دستاویز ہے۔ اس کتاب کے پہلے حصے میں ٹھوس علمی دلائل سے ثابت کیا گیا ہے کہ سورۂ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں اور امام، مقتدی اور منفرد سب کیلئے یہی حکم ہے۔ دوسرے حصے میں مانعین کے دلائل کو محدثانہ نقد و نظر کی کسوٹی پر رکھ کر ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ مؤلف احسن الکلام نے اپنے مؤقف کو سنبھالا دینے کیلئے جو تاویلات فاسدہ کی ہیں، شاذ اقوال کا سہارا لیا ہے اور علمی خیانتوں کا ارتکاب کیا ہے، تدلیس و تلبیس اور دجل و فریب سے بھی دامن وابستہ رکھا ہے، فاضل مصنف شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ نے اپنے تعقبات میں ان پر ہر پہلو سے بڑی مدلل گفتگو بلکہ سخت گرفت کی ہے اور کوئی اہم و غیر اہم گوشہ تشنہ بحث نہیں رہنے دیا۔  بلاشبہ فاتحہ خلف الامام کے موضوع پر یہ کتاب ایک بحر زخار ہے۔ ممکن ہے کہ ٹھوس علمی گفتگو کو عام قارئین سمجھنے میں دقت محسوس کریں لیکن سمجھنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔ کتاب و سنت ڈاٹ کام ٹیم اپنے قارئین کو یہ کتاب خریدنے، پڑھنے اور دوسروں تک پہنچانے کی پرزور اپیل کرتی ہے۔

 

<td

عناوین صفحہ نمبر
حرف چند ( طبع ثانی ) 26
تدقیق الکلام 26
آیت انصات کا حکم 30
فاتحہ نہ پڑھنے کا نتیجہ 34
توضیح الکلام پر ایک نظر 37
عرض ناشر 38
پیش لفظ 42
عرض مؤلف 47
تقریظات علمائے کرام 49
فضیلۃ الشیخ سید محب اللہ شاہ راشدی  ؒ 49
شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز مدظلہ العالی 51
استاذ العلماء حضرت مولانا محمد صدیق ؒ 53
محقق شہیر حافظ صلاح الدین یوسف 54
ماہنامہ التوعیہ دہلی کا تبصرہ 59
سخن ہائے گفتنی 60
حنفی اکابرین اور سورہ فاتحہ 60
محدثین کی نیتوں پر حملہ 69
مقدمہ 76
تنقیح طلب دو مباحث 76
حضرات صحابہ کرام کا تعامل 77
حضرات تابعین کا نقطہ نظر 78
ائمہ اربعہ کا مسلک 79
حضرت امام ابو حنیفہ ؒ 79
احناف کے تین مسالک 80
دوسر ا قول 81
تیسرا قو ل 81
کراہت کا قول مقلدین کاہے ائمہ کا نہیں 81
امام محمد کا قول شا  ذ نہیں 83
کیا ائمہ اربعہ میں سے کسی نے قراءت کو مکروہ تحریمی کہا ہے ؟ 87
امام مالک کا نظریہ 87
امام شافعی ؒ کا مسلک 88
کتاب الأم میں امام شافعی ؒ کا مسلک 91
کتاب الأ م  اوردیگر رسائل 92
قول جدید اور قو ل قدیم کا نزاع 93
محدث گوندلوی ؒ کا تبصرہ 95
اجماع کا اطلاق کبھی اکثریت پر 96
کتاب الأم اور مختصر المزنی 99
ڈوبتے کو تنکے کا سہارا 104
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا فقہ و حدیث میں مرتبہ و مقام 106
امام شافعی ؒ کی غلط ترجمانی 109
امام احمد ؒ   کا نظریہ 110
خلاصہ بحث 112
جمہور کا مذہب 112
باب اول 115
پہلی آیت 115
دوسری آیت 116
تنبیہ 117
تیسر ی آیت 117
امام کا سترہ اور جہری نماز کی پرانی رٹ 119
چوتھی آیت 121
نماز میں ذکر قلبی کافی نہیں 124
باب ثانی 127
رکنیت فاتحہ  کی بحث 127
پہلی حدیث 127
یہ حدیث ہر نماز ی کو شامل ہے 128
اسلام میں فاتحہ کے بغیر نماز نہیں پڑھی گئی 128
حضرت عبادہ  ؓکا   اس حدیث سے استدلال 129
ان کے بارے میں غلط دعوی کہ وہ اسے منفرد کے حق میں سمجھتے ہیں 129
لانفی جنس کی خبر 130
پہلا اعتراض : فصاعدا کی بحث 130
پہلا جواب : تفردات معمر ؒ کا حکم 131
معمر  ؒ کی روایت ا ہل بصرہ سے 133
ابن عیینہ  ؒ کی مطابعت 134
اوزاعی ؒ اور عبد الرحمن ؒ کی متابعت 135
متابعت صالح ؒ پر کلام 136
دوسرا جواب 136
تیسرا جواب 136
دوسرا اعتراض اور اس کا جواب 137
تیسر ا اعتراض اور اس کا جواب 137
( مازاد ، ماتیسر) کی زیارت 137
جعفر بن میمون ؒ 137
دوسر ا جواب حضرت ابو ہریرہ ؓکا فتوی 139
تنبیہ 139
دیگر روایات 140
جمہور کے نزدیک فاتحہ سے زائد قراءت فرض نہیں 143
محدث مبارکپوری ؒ پر افترا 143
حافظ ابن قیم ؒ کے نام سے غلط بات کا انتساب 143
امام شوکانی ؒ کی بات 144
امام شافعی ؒ کا موقف 144
چوتھا اعتراض اور اس کا جواب 146
رکوع کی رکعت 146
حضرت ابو ہریرہ ؓکا اثر 146
دوسرا اثر 149
حضرت ابو سعید خدری ؓکا اثر 150
ایک لطیف استدلال 151
امام مجاہد  ؒ کا اثر 151
بعض دیگر تنقیحات 152
مولانا لکھنوی ؒ کے ارشادات 154
پانچویں اعتراض اور اس کا جواب 155
راوی کا روایت پر عمل نہ کرنا ، ایک اصولی بحث 158
صفد ر صاحب کی بے چینی اور تضاد بیانی 159
چھٹا اعتراض اور اس کا جواب 160
کیا حضرت عبادہ ؓجہر اً پڑھتے تھے 161
جہرا ُ کا مفہوم 161
امیر یمانی ؒ کے موقف کی وضاحت 162
دوسر ا جواب 162
ایک او راعتراض 163
کیا ہشام بن عامر ؓبھی جہراٌ پڑھتے تھے 163
دوسری حدیث خداج : 165
مؤلف احسن الکلام کا اعتراض اوراس کا جواب 165
علاء بن عبد الرحمن ؒ  پر جرح کا جواب 166
علاء منفرد نہیں 167
امام ابن معین کی جرح کا جواب 168
( لیس حدیثہ بحجۃ یا لیس بہ حجۃ)  کی جرح 168
ابن عبد البراورابن معین ؒ کی جرح پر انکار 168
( لیس بالقوی ) کی جرح کا حکم 169
منکر کا استعمال 169
لیس بالمتین اور ابن عبد البر ؒ 171
اس حدیث پر اعتراض محض  تعصب پر مبنی ہے 172
صفدر صاحب کی تضاد بیانی 173
یہ حدیث وجوب فاتح کی دلیل ہے 174
دوسرا اعتراض اور اسکا جواب ٍ 176
خداج کو نقصان وصفی  پر محمول کرنے کے لیے دلائل کی وضاحت 176
پہلی حدیث 176
عبد للہ نافع بن عمیاء مجہول ہے 177
کیا امام ابو حاتم ؒ نے اسے مجہول کہا ہے ؟ 177
ربیعہ بن حارث ؒ  دو ہیں 179
ابن حبان ؒ مجہول کو ثفہ کہنے میں متساہل ہیں 179
وتر کی دو رکعتوں پر سلام 181
یہ روایت حنفی مسلک کے بھی خلاف ہے 181
دوسر ی حدیث 182
تیسر ی حدیث 182
تنبیہ 184
شریعت نے ناقص نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی 184
تیسر ا اعتراض اوراس کا جواب 184
قراءت فی النفس کے معنی 185
تنبیہ : غیر تمام کا مفہوم 189
احادیث خداج : 190
تیسر ی حدیث 190
ابن لہیعہ  ؒ پر اعترا ض کا جواب 190
ابن لہیعہ ؒ تصویر کا دوسرا رخ 192
چوتھی حدیث 195
محمد بن حمیر 195
صفدر صاحب کی بےخبری 195
عبداللہ العمری 196
اسماعیل بن عیاش ؒ 197
تضاد بیانی 198
پانچویں حدیث 199
صفد ر صاحب کی عجیب ہوشیاری 200
منکر کا استعمال 200
صفدر صاحب کی کج روی 200
عبد اللہ بن عمرو ؓکا عمل 202
مؤلف احسن الکلام کی بد حواسی 203
چھٹی حدیث 204
ام القرآن عوض من غیرھا 204
التلخیص اور الفتح میں حافظ کا سکوت  حنفی علماء کے ہاں 205
صفد ر صاحب کی صریح غلطی 205
تائید میں پہلی غلطی 207
تائید میں دوسری غلطی 208
صرف فاتحہ پر اکتفا 208
تیسر ی روایت 209
ان لم یزد علی ام القرآن اجزأت عنہ 210
چوتھی روایت 211
فرشتے بھی صرف فاتحہ پڑھتے ہیں 212
ساتویں حدیث 213
اس حدیث کو حسن کہنے والے 215
پہلا اعتراض :ابن اسحاق  ؒ پر جرح 216
صفد رصاحب کی شاطرانہ چالیں 216
ابن اسحاق اور جمہور ائمہ حدیث 218
جرح کے اقوال کا جائزہ 218
امام نسائی کی جرح 218
لیس بالقوی کی جرح 218
امام ابوحاتم ؒ کی جرح 218
امام ابو حاتم ؒ کا  ( لا یحتج بہ ) کہنا 219
مولانا صفدر صاحب کی چالاکی 221
محدث ابن نمیر ؒ کی جرح 222
امام دار قطنی ؒ کی جرح 222
امام ہشام ؒ کی جرح 223
معاصر کی جرح 224
کذ ب کا اطلاق خطا  پر 229
امام جریر بن عبد الحمید کی جر ح 230
امام ابو زرعہ ؒ کی جرح 231
محدثین کے نام جرح کا جواب 231
ابن اسحاق کے تفرد کا حکم 231
امام احمد  ؒ کی جرح 232
امام یحیی بن معین ؒ کی جرح 233
جر ح میں ایک امام کے مختلف اقوال 233
امام علی بن المدینی ؒ کی جرح 234
امام ترمذی ؒ اور ابن اسحاق ؒ 235
امام نووی ؒ کی جرح 236
علامہ ذہبی ؒ کی جرح 237
حافظ ابن قیم ؒ ، علامہ منذری  ؒ اور حافظ سخاوی ؒ کی جرح 237
علامہ شوکانی ؒ کی جرح 238
نواب صاحب کی رائے 239
حضرت شیخ الہند کے تبصرہ پر تبصرہ 240
ایضا ح الادلہ اور قرآن پاک کی ایک آیت 241
مولانا عامر عثمانی کا اس پر تبصرہ 241
ان کے بے اصل روایت سے استدلال 241
حافظ ابن حجر ؒ کے سلسلےمیں اصاغر احناف کی بے انصافی 242
انصاف شرط ہے 243
خطیب بغدادی کا حوالہ 243
علامہ ابن جوزی ؒ کا کلام 244
انہوں نے ابن اسحاق ؒ کو ثفہ کہا ہے 244
امام بیہقی ؒ کی جرح 246
علامہ ذہبی ؒ کا قول 247
اہل کتاب سے روایت لینا 248
کیا ابن اسحاق ؒ پر جرح مفسر ہے ؟ 249
ابن اسحاق ؒ کی توثیق 250
امام بخاری ؒ 250
معاصر کی جرح 251
امام ابن عیینہ ؒ 251
امام زہری ؒ کا ارشاد 252
امام عبد اللہ بن مبارک  ؒ کا فیصلہ 252
اما م شعبہ ؒ کا قول 252
جابر جعفی کی حیثیت 253

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like