توحید خالص
مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی
صفحات: 682
انسانوں اور جنات کی تخلیق کا مقصد صرف یہ تھا کہ یہ دونوں مخلوقات اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت کریں ،دنیا میں اس کی تو کا پرچار کریں اور نظام تو حید کو دنیا میں رائج کریں ۔توحید کی تعلیمات کو جاری و ساری رکھنے کی غرض سے اللہ مالک الملک نے انبیاء و رسل کی بعثت اور آسمانی کتب کے نزول کا سلسلہ شروع کیا اور انسانیت کی راہنمائی اور ہدایت کے لیے دعوت واصلاح کے مؤثر نظام کی بحالی جاری رہی ۔اس کے باوجو د شیطا ن لعین نے اپنی دسیسہ کاریوں اور فریب کاریوں کاسلسلہ جاری رکھااوراپنی چالاکیوں سے شرک و کفرکی بے شمار راہیں واہ کیں ۔کفار ومشرکین اور یہود ونصاریٰ تو اس کے ہم نوا تھے ،ابلیس اور اس کی آل نےمسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنا گرویدہ بنالیا اور تو حید کے قوانین و ضوابط کی جگہ ابلیسیت سے پاس شدہ ایک نیا دین دیا جو شرک وبدعات سے آراستہ اور خواہشات نفسی کی خوب آبیاری کرتاہے۔اس خوفناک سازش سے امت اسلامیہ کے گمراہ فرقوں کے رگ و پے میں شرک سرایت کرگیا اور یہ لوگ اسلام اور توحید کے نام پر دھڑلے سے شرک کرنے لگے ۔شرک و کفر کے سیلاب کے سامنے یہ کتاب ایک مضبوط بند ہے،جو عرب وعجم کے مسلمہ استاد فضیلۃ الشیخ شاہ بدیع الدین راشدی صاحب کا امت پر احسان عظیم ہے۔جس میں تو حید کی اقسام ،توحید کی اہمیت وضرورت پر سیر حاصل بحث ہے اور امت میں پائے جانے والے شرک کا خوب تدارک ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض ناشر | ر | |
ترجمۃ المولف | س | |
توحید کے بارے میں عقیدہ سلف صالحین ؒ | 5 | |
عقیدہ سلف پر دلائل قرآن | 8 | |
اللہ تعالیٰ کےعرش عظیم کاذکر | 14 | |
وہ آیتیں جن میں فرشتوں کے عرش کو اٹھانے کا ذکر ہے | 18 | |
وہ آیتیں جن میں آسمانوں کی بلندی کا ذکر ہے | 28 | |
فرشتوں کی طرف وحی | 78 | |
انبیاء کی طرف وحی | 79 | |
دیگر اشیاء کی طرف وحی | 83 | |
وہ آیتیں جن میں دوسری چیزوں کے انزال کا ذکر ہے | 105 | |
اللہ کی تعریف قرآن سے | 233 | |
اب چند مقام قابل غور | 330 | |
قرآنی آیات | 442 | |
احادیث نبوی | 449 | |
حصہ دوم | ||
دعا کا صحیح طریقہ اور مسئلہ توسل | 473 | |
فرشتوں کی دعائیں | 475 | |
انبیاء ؑ کی دعائیں | 475 | |
عمران کی بیوی کی دعا | 485 | |
فرعون کی بیوی کی دعا | 485 | |
سباء کی ملکہ بلقیس کی دعا | 485 | |
اہل جنت کی دعا | 486 | |
بڑی عمر میں دعا | 488 | |
شرک ناقابل معافی جرم ہے | 496 | |
نداء غیراللہ کفر ہے | 496 | |
سب اللہ کے محتاج ہیں | 513 | |
غیراللہ کو پکارنا اکبرالکبائر شرک ہے، احادیث سے ثبوت | 527 | |
قبرستان میں سلام کرنے سے استدلال | 655 | |
خلاصہ جواب سوال دوم | 661 |