تحریک اہل حدیث تاریخ کے آئینے میں
مصنف : قاضی محمد اسلم سیف
صفحات: 675
مسلک اہل حدیث پر عموماً یہ اعتراض وارد کیا جاتا ہے کہ یہ ایک نو ایجاد مذہب ہے اور اس کے ڈانڈے اسلام دشمن قوتوں سے ملتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ’اہل حدیث‘ اس طرز فکر کا نام ہے جس کا سرچشمہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسی مقدس شخصیات ہیں۔ مسلک ’اہل حدیث‘ کے بارے میں وارد کیے جانے والے تمام اعتراضات و شبہات کے ازالے کے لیے قاضی محمد اسلم سیف صاحب فیروز پوری تاریخی حقائق سے لیس ہو کر سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے براہین قاطعہ کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ اہل حدیث کسی خاص فرقہ یا گروہ کا نام نہیں ہے اور نہ ہی اصحاب الحدیث کی کوئی فنی اصطلاح ہے بلکہ یہ وہ نظریاتی اور اصلاحی تحریک ہے جس کا نصب العین کتاب و سنت کے ساتھ تمسک ہے۔ مولانا نے بہت سے حقائق کو مسلسل پیرایہ میں نظم کرتے ہوئے ہر دور میں اہل حدیث کے زاویہ نگاہ کو واضح صورت میں پیش کر دیا ہے۔ پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ ہر دور کے اہل حدیث زعماء کے تجدیدی اور اصلاحی کارناموں کو صفحہ قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔ کتاب کی خوبی یہی ہے کہ اہل الحدیث کےبارے میں تمام جزئیات و کلیات کے ذکر میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونے دیا گیا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
پہلا باب | ||
اہل حدیث اور اس کی دعوت | 43 | |
حدیث رسول اللہ ﷺ | 45 | |
قطعی حجت | 46 | |
ہمارا موقف | 47 | |
اہل حدیث کوئی فرقہ نہیں | 48 | |
اہل حدیث کی دعوت کے نتائج | 52 | |
دعوت اتحاد | 53 | |
اسلام کے خلاف پہلی سازش | 56 | |
سب سے پہلا فتنہ | 65 | |
دوسرا باب | ||
اعتقادی فتنے | 71 | |
تیسراباب | ||
دوسری صدی ہجری | 76 | |
چوتھا باب | ||
قدامت اہل حدیث | 94 | |
پانچواں باب | ||
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ | 109 | |
چھٹا باب | ||
برصغیر میں اہل حدیث کی آمد | 127 | |
ساتواں باب | ||
دسویں صدی ہجری | 158 | |
آٹھواں باب | ||
حجۃ اللہ فی الارض حضر ت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی | 181 | |
نواں باب | ||
شیخ الاسلام امام محمد بن عبدالوہاب اور انکی تحریک تجدید واحیائے دین | 210 | |
دسواں باب | ||
اولاد واخفاد | 227 | |
گیارہواں باب | ||
ہندوستان کے تحفظ وبقاء کے لیے تحریک جہاد کا آغاز | 246 | |
بارہواں باب | ||
تحریک مجاہدین کے حیرت انگیز واقعات اور کارنامے | 273 | |
تیرہواں باب | ||
حیرت انگیز علمی انکشافات سنسنی خیز تاریخی معلومات | 288 | |
چودہواں باب | ||
مسند رحیمیہ کی جانشینی | 321 | |
پندرہواں باب | ||
نواب والہ جاہ سید صدیق حسن خاں | 374 | |
سولہواں باب | ||
دینی مدارس کا تابناک ماضی | 482 | |
سترہواں باب | ||
علمی خدمات | 524 | |
اٹھارہواں باب | ||
تحریک اہل حدیث اکابر اہل علم کی نظر میں | 583 | |
انیسواں باب | ||
بحث ومناظرہ،دعوت وارشاد اور اصلاح باطن | 615 | |
بیسواں باب | ||
عالم اسلام میں تحریک اہل حدیث کے اثرات | 635 |